25/12/2024
پروڈکٹ ہنٹنگ کی بات چل رہی تھی
ای کامرس کے لئے پروڈکٹ کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ، مہینہ بھر کی ریسرچ اور کئی جگ راتے کاٹنے کے بعد جاکر کہیں ایک پروڈکٹ فائنل ہوتی ہے اور لوگ یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ پروڈکٹ ایک ہی کمنٹ میان انہیں مل جائے ۔ ایسے کوئی بھی نہیں کرتا حتی کہ اگر کوئی سٹور چلا رہا ہو تو حتی الامکان اپنی پروڈکٹ شو نہیں کرتا اور آن لائن فیلڈ کے گرو جو ہزاروں روپے فیس چارج کرکے کورس کرواتے ہیں تو اپنے سٹور کو چھپا لیتے ہیں ۔ نہ صرف سٹور بلکہ کمپین دکھاتے ہوئے ہوئے کی ورڈ تک ظاہر نہیں ہونے دیتے ۔
یہ بزنس سیکرٹ ہوتا ہے اور یہ کوئی فلاحی کام تو ہے نہیں ، یہ ایک کاروبار ہے اور اس کی باقاعدہ ایک قیمت ہے ۔ عام طور پہ پروڈکٹ ہنٹنگ کی فیس $300 ڈالر چارج کی جاتی ہے اور اگر وہ پروڈکٹ wawoo کیٹیگری کی ہو تو ہزار سے $1500 ڈالر کچھ بھی نہیں ہے ۔پروڈکٹ کا مکمل ڈیٹا ، سورس ، کی ورڈ ، کمپیٹیٹرز ، نمبر آف سیلز ، پرائس سب کچھ بتا دیا جاتا ہے ۔
کون سی پروڈکٹ بہتر ہے ؟
پروڈکٹ کے ٹاپ سیلرز کون کون سے ہیں ؟
کہاں کہاں پہ فروخت ہورہی ہے ؟
پروڈکٹ کی ایوریج سیل کیا ہے ؟
کتنے کی ہے ؟
پروڈکٹ کے فیچرز کون کون سے ہیں ؟
پروڈکٹ کے ریسورسز / سپلائیرز کون ہیں ؟
کیسے حاصل کی جا سکے گی ؟
پروڈکٹ کی سیلز پہ مارجن کتنا ہوگا ؟
پروڈکٹ کے لئے امیجز کہاں سے ملیں گے ؟
ویڈیو کیسے بنے گی ؟
لسٹنگ کیسے ہوگی ؟
اور پھر مارکیٹنگ ۔۔۔۔
سیلز فنل کیسے بنے گا ؟
آٹو میشن کیسے ہوگی ؟ فلاں فلاں فلاں ۔۔مطلب مارکیٹنگ ۔۔۔
وہ پھر ایک الگ سین ہے الگ الگ سٹریٹجی
بس اتنا ہی کہوں گا کہ اگر آپ آن لائن بزنس میں سیریس ہیں تو پروڈکٹ ای کامرس فیلڈ کی جان ہے اس پہ خرچ کرنے کی ہمت پیدا کیجئے اور اس کے بعد جاکر کہیں سیلز کی سٹریٹجی کے بارے میں سوچئے ۔
رہے نام اللہ کا
#پروڈکٹ