Dairy Farmers Association Karachi

Dairy Farmers Association Karachi welfare Association

*آج بھنس کالونی لانڈھی کراچی جانوروں کے ہسپتال میں  معزز منسٹر آف لا ئیو اسٹا ک اینڈ فشریز جناب محمد علی مالکانی صاحب کی...
06/04/2026

*آج بھنس کالونی لانڈھی کراچی جانوروں کے ہسپتال میں معزز منسٹر آف لا ئیو اسٹا ک اینڈ فشریز جناب محمد علی مالکانی صاحب کی اور دیگر لایو اسٹاک شعبہ کے معززین کی آمد ہوئی اور سندھ اینیمل ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا- جس میں مختلف قسم کی ویکسین فری آف کوسٹ جانوروں کو لگائی جائے گی-*
*ڈیری فارمرز ایسوسی ایش کراچی کے وفد نے صدر اشرف جلال کی قیادت میں شرکت کی جس میں جنرل سیکریٹری شوکت مختار غلام شبیر ڈار - چوہدری عبدالحمید گجر فیضان اختر ودیگر نے شرکت کی ۔ اس کے بعد ایک سوال جواب کے سیشن میں انہوں نے بھینس کالونی کے مسائل کو تحمل سے سنا جس میں بھوسے کو جلانے، ہسپتال میں لیباٹری کے قیام کرنا، دودھ کے بھاؤ، مردار جانور کو ٹھکانے لگانے اور سیکس سیمن اور امبریو کے حوالے سے بات سنی گئی-*
*منسٹر صاحب نے بہت پرسکون انداز میں مسائل کو سنا اور اگلے ہفتے میں ایک اور میٹنگ کا وعدہ کیا ہے- بلخصوص لیباٹری کی یقین دہانی بھی دلائی کے 5 نمبر ہسپتال میں بننے جا رہی ہے-*

02/04/2026

سابق صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن مرحوم حاجی اختر گجر صاحب کی چہلم کی دعائے فاتحہ میں ڈیری سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی، سماجی ،مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حاجی صاحب کے بلندی درجات کےلیے تلاوت قرآن پاک اور محفل حمد و نعت کے بعد ان کی مغفرت کےلیے دعا کی۔

اللہ پاک حاجی اختر گجر صاحب کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور ان کی کامل مغفرت فرمائے۔
آمین

کمشنر کراچی نے دودھ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کےلیے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی تھی۔ ی...
31/03/2026

کمشنر کراچی نے دودھ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کےلیے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی تھی۔ یکم اپریل سے کراچی سے ایکس فارم گیٹ ریٹ فی ٹینکی 8063 روپے ہو گا جبکہ صارفین کو 240 روپے لیٹر دودھ ریٹیل میں ملے گا۔

11/03/2026
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے لی مارکیٹ دودھ منڈی میں لیب کا افتتاح بدست سابق صوبائی وزیر محترم جناب جاوید ناگوری اور صدر ڈ...
07/03/2026

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے لی مارکیٹ دودھ منڈی میں لیب کا افتتاح بدست سابق صوبائی وزیر محترم جناب جاوید ناگوری اور صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اشرف جلال گجر نے کیا۔

اس موقع پر لی مارکیٹ دودھ منڈی کے صدر اسلم ناگوری اور لی مارکیٹ دودھ منڈی کے بروکرز نے مہمان خصوصی سابق وزیر جاوید ناگوری اور صدر ڈیری فارمر ایسوسی ایشن اشرف جلال گجر اور سابق صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن حاجی اختر گجر مرحوم کے صاحبزادے فیضان اختر گجر کا استقبال سندھ کی ثقافت اجرک اور پھولوں کے ہار پہنا کر کیا۔

انشاءاللہ اس لیب کے قیام سے لی مارکیٹ دودھ منڈی سے کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہوں گے اور موقع پر دودھ کے معیار کو جانچ سکیں گے اور اطمینان اور تسلی سے ملاوٹ سے پاک دودھ کی خریدو فروخت کو یقینی بنانے میں یہ لیب اہم کردار ادا کرے گی۔

07/03/2026

آج صبح سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 5 پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی ایک سنگین واردات پیش آئی

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک بزرگ شہری کو جو کہیں سے رقم لے کر آ رہے تھے سرِ عام سڑک کے بیچوں بیچ روک کر ان سے تمام نقدی لوٹ لی

سحری میں دہی کھانا وطن عزیز میں تقریباً فرضِ کفایہ سمجھا جاتا ہے ۔۔۔ ایک طرف ماوں کا فرمان ہوتا ہے کہ “دہی کھالو، پیٹ ٹھ...
05/03/2026

سحری میں دہی کھانا وطن عزیز میں تقریباً فرضِ کفایہ سمجھا جاتا ہے ۔۔۔ ایک طرف ماوں کا فرمان ہوتا ہے کہ “دہی کھالو، پیٹ ٹھنڈا رہے گا” اور دوسری طرف پاکستانی عوام چمچ ہاتھ میں لے کر ایسے بیٹھے ہوتے ہیں جیسے کوئی پاور ڈرنک پی رہے ہوں۔۔۔۔ اصل میں دہی واقعی سحری کا سپر ہیرو ہے۔۔۔یہ معدے کو ٹھنڈک دیتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے، جسم میں پانی کی کمی کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دن بھر کی بھوک بھی نسبتاً قابو میں رکھتا ہے۔ اگر اس میں تھوڑا سا چیا سیڈز یا شہد شامل کرلیا جائے تو توانائی بھی ڈبل ہو جاتی ہے۔ بس خیال یہ رکھیں کہ بہت زیادہ نمک یا چینی نہ ڈالیں ورنہ فائدہ کم اور پیاس زیادہ لگ سکتی ہے۔ تو اس رمضان سحری میں دہی کو عزت دیں… کیونکہ یہ صرف جمتا نہیں، آپ کو بھی جمائے رکھتا ہے۔۔۔۔۔
بہت سے لوگ دہی گھر میں جماتے ہیں کچھ لوگ بازار سے تیار دہی منگوا کر کھاتے ہیں ، لیکن دہی گھر سے کو یا بازار سے اس کے فائدے ہی فائدے ہیں

جزاک اللہ خیراً

🚨l یہ صرف فارمر کا مسئلہ نہیں — یہ کل کے دودھ کا مسئلہ ہے! 🐃🐄 آج ڈیری فارمر نقصان میں ہے🐃🐄 کل دودھ نایاب ہوگا200 روپے لی...
04/03/2026

🚨l یہ صرف فارمر کا مسئلہ نہیں — یہ کل کے دودھ کا مسئلہ ہے!
🐃🐄 آج ڈیری فارمر نقصان میں ہے
🐃🐄 کل دودھ نایاب ہوگا
200 روپے لیٹر دودھ کی قیمت…
270+ روپے فی لیٹر دودھ کی کاسٹ آف پروڈکشن
❓ کیا کوئی کاروبار مسلسل نقصان میں چل سکتا ہے؟
⚠️ اگر ڈیری فارم بند ہوگئے تو:
❌ کراچی تازہ دودھ سے محروم ہو جائے گا۔
❌ پروڈکشن گر جائے گی۔
❌ مارکیٹ میں قلت ہوگی۔
❌ ریٹ اچانک کئی گنا بڑھ جائیں گے۔
اور اس کا نقصان کراچی کی عوام کو ہو گا…
ڈیری فارمرز کو بھی… ہول سیلر کو بھی…ریٹیلرز کو بھی اور صارف کو بھی۔
✊ یاد رکھیں
دودھ ڈبہ بند کمپنیاں کمپنی نہیں بناتی
دودھ ڈیری فارمرز کی گائے بناتی ہے۔
اگر آج ڈیری فارمرز کو دبایا گیا
تو کل پورا ڈیری سیکٹر ہل جائے گا۔
📢 انصاف کا ریٹ دو، کاسٹ آف پروڈکشن کے مطابق ریٹ دو
📢 ڈیری فارمرز کو زندہ رہنے دو
ڈیری فارمر بچے گا ➜ دودھ اور گوشت بچے گا
دودھ بچے گا ➜ کراچی کا کیلشیم بچے گا۔
گوشت بچے گا ، کراچی کا پروٹین بچے گا۔

آج صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن محترم اشرف جلال گجر اور ڈیری فارمرز ایسوسیشن کے عہدے داران کے وفد نے لی مارکیٹ دودھ منڈی ...
21/02/2026

آج صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن محترم اشرف جلال گجر اور ڈیری فارمرز ایسوسیشن کے عہدے داران کے وفد نے لی مارکیٹ دودھ منڈی کا دورہ کیا۔

لی مارکیٹ دودھ منڈی کے بروکرز حضرات جو اس انڈسٹری کا ایک اہم جز ہیں اور اس انڈسٹری میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں نے محترم جناب اسلم ناگوری کی سربراہی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کا بھرپور استقبال کیا اور DFA کے نئے صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لی مارکیٹ دودھ منڈی کی انتظامیہ اور لی مارکیٹ کے بروکرز کے اس انڈسٹری کی خدمات کو سراہا جو ہر وقت ہم تن گوش اس صنعت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اور لی مارکیٹ دودھ منڈی کے بروکرز نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی اور اس بات کو یقینی بنانے کا عزم کیا کہ ڈیری انڈسٹری کی بہتری کیلئے جس طرح سابق صدر DFA محترم حاجی اختر گجر مرحوم خلوص نیت سے کاوشیں کرتے تھے ، انشاءاللہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے DFA کے نئے صدر اور تمام قیادت اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی اور ایسے اقدامات کرنے کیلئے کوشاں رہے گی جس سے اس انڈسٹری سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بہتری ممکن ہو۔

امید ہے کہ اس صنعت کے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے جس طرح حاجی اختر گجر صاحب کا ہر مشکل اور کڑے وقت میں ساتھ دیا وہ DFA کی نئی قیادت کا بھی بھرپور ساتھ دیں گے اور ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی تمام قیادت بھی اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Address

Cattle Colony Karachi Sindh
Karachi

Opening Hours

Monday 17:00 - 22:00
Tuesday 17:00 - 22:00
Wednesday 17:00 - 22:00
Thursday 17:00 - 22:00
Friday 17:00 - 22:00
Saturday 17:00 - 22:00
Sunday 17:00 - 22:00

Telephone

03009239551

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dairy Farmers Association Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share