JUI Digital Media Call Jannah Town

JUI Digital Media Call Jannah Town اس پیچ کو جناح ٹاؤن کا ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر خود آپریٹ کرتے ہیں

قائد جمعیت مدظلہم کی سیاست کے ہنگامہ خیزی سے ہٹ کر دریائے سندھ ( اٹک ) کے کنارے چند یادگار لمحےقائد جمعیت مولانا فضل الر...
02/08/2026

قائد جمعیت مدظلہم کی سیاست کے ہنگامہ خیزی سے ہٹ کر دریائے سندھ ( اٹک ) کے کنارے چند یادگار لمحے

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے دیرینہ رفقاء مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور انجینئر ضیاء الرحمٰن کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کی خصوصی دعوت پر ضلع اٹک کا دورہ کیا۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور مستقبل کے سیاسی منظرنامے پر رفقاء کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی۔

پھر سیاست کی ہنگامہ خیز مصروفیات سے کچھ لمحے چرا کر دریائے سندھ کے کنارے اٹک کے پُرسکون کنارے جا بیٹھے۔ ٹھنڈی ہوا، خاموش لہریں اور فطرت کے حسین مناظر نے ماحول کو مزید خوبصورت بنا دیا۔

سیاست کی سخت راہوں میں ایسے پُرسکون لمحے بھی ضروری ہیں، کیونکہ یہی لمحے انسان کو اگلے سفر کے لیے نئی توانائی اور حوصلہ دیتے ہیں۔

رب کریم سلامت رکھے۔ آمین

29/04/2026
جمعیت علماء اسلام جناح ٹاؤن مجلس عاملہ و یو سیز امراء نظماءکا مشترکہ اجلاس حضرت مولانا قاری سیف الرحمن صاحب کے زیر صدارت...
16/04/2026

جمعیت علماء اسلام جناح ٹاؤن مجلس عاملہ و یو سیز امراء نظماءکا مشترکہ اجلاس حضرت مولانا قاری سیف الرحمن صاحب کے زیر صدارت 16 اپریل بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء مدرسہ اویس قرنی پی آئی بی میں منعقد ہوا تلاوت کلام پاک قاری جلیل الرحمن صاحب نے کی اجلاس میں جناح ٹاؤن مجلسِ عاملہ و یوسیز امراء نظماء نے بھرپور شرکت کی
ایجنڈا: 14 مئی کراچی جلسے کی تیاری اور 17 مئی صوبائی جماعت کے ضلعی دورہ اور امن عالم اجتماع پر جرنیل ضلع شرقی فاروق سید حسن زئی نے تفصیلی گفتگو کی
بعد ازاں تمام ذمہ داران نے اپنے رائے دی اور مٹبت تجاویز پیش کی
اجلاس کے احتتام پروائس چیئرمین یوسی 6 قاری سیف الرحمن صاحب کی طرف سے تمام ذمہ داران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا

جاری کردہ: محمد قاسم چترالی ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر جمعیت علماء اسلام جناح ٹاؤن کراچی شرقی

قائدِ جمعیت کا جرأت مندانہ اور عوامی ترجمانی پر مبنی اعلانملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عو...
06/04/2026

قائدِ جمعیت کا جرأت مندانہ اور عوامی ترجمانی پر مبنی اعلان

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر قائدِ جمعیت نے ایک جراتمندانہ اور دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز پاکستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ عوام کے حق کی آواز بلند کرنے کی تحریک ہے۔ ہم ہرگز عوام کو مہنگائی کے اس طوفان میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ جمعیت ہمیشہ کی طرح آج بھی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

قائدِ جمعیت نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکمرانوں تک یہ واضح پیغام پہنچ جائے کہ عوام اب مزید ظلم، ناانصافی اور مہنگائی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ یہ احتجاج عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا،

جمعیت علماء اسلام جناح ٹاؤن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا آغاز ھوگیا ھےمنجانب محمد قاسم چترالی ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر ...
05/04/2026

جمعیت علماء اسلام جناح ٹاؤن کے زیر اہتمام عید ملن
پارٹی کا آغاز ھوگیا ھے
منجانب محمد قاسم چترالی ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر جناح ٹاؤن کراچی شرقی

04/03/2026

جرنیل ضلع شرقی حافظ فاروق سید حسن زئ صاحب کا پرچم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کی تعیین کے حوالے سے گرومندر جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کا دورہ
استاذ العلماء و استاذ الجامعہ حضرت مولانا قاری محمد اقبال صاحب دامت برکاتہم بھی تشریف لائے
اس موقع پر مقامی زمہ داران مفتی انس چترالی صاحب مولانا فرحان صاحب مولانا عبداللہ صاحب مولانا تاجزر خان صاحب مولانا عبداللہ فضل صاحب مولانا وقار اقبال صاحب بھائی عمران سخاوت صاحب اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے
جاری کردہ: محمد قاسم چترالی ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر جناح ٹاؤن کراچی شرقی

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Call Jannah Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category