Home made khany & Baking

Home made khany & Baking My lovely friends, here m gonna share with you my simple and delicious recipes, just appreciate my work by liking my videos Stay blessed

اسپیشل نمک والا مٹن / بیفآج آپ لوگوں کے لیۓ ایک اسپیشل recpie لے کر آئی ہوں۔۔eid ul azha کی آمد آمد ہے۔۔ہمارے گھر میں اک...
17/05/2026

اسپیشل نمک والا مٹن / بیف
آج آپ لوگوں کے لیۓ ایک اسپیشل recpie لے کر آئی ہوں۔۔eid ul azha کی آمد آمد ہے۔۔ہمارے گھر میں اکثر بنتا ہے کیونکہ بہت کمال بنتا ہے۔۔🙂
ایک کلو مٹن یا بیف درمیانے ٹکڑوں میں کٹوا لیں۔گوشت کو اچھی طرح دھو کر پانی خشک کر لیں۔ایک بڑے پتیلے میں گوشت ڈال دیں۔اس میں حسبِ ذائقہ موٹا نمک شامل کریں۔ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ ڈال دیں۔آدھا کپ دہی شامل کریں تاکہ گوشت نرم رہے۔چند ثابت کالی مرچ اور ہری مرچیں ڈال دیں۔تھوڑی سی لیموں کی سلائس بھی شامل کر دیں۔اب اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت آدھا ڈوب جائے۔ہلکی آنچ پر ڈھک کر گوشت گلنے تک پکائیں۔پانی خشک ہونے لگے تو تھوڑا سا گھی شامل کریں۔گوشت کو ہلکا سا بھون لیں تاکہ خوشبو آجائے۔گرم گرم نمک والا گوشت نان، سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔.. عید پے لازمی try کیجۓ گا۔۔

Eggless Scones Recipe🧾 Ingredients2 cups all-purpose flour (plain flour)2 tbsp sugar (adjust to taste)1 tbsp baking powd...
20/04/2026

Eggless Scones Recipe

🧾 Ingredients
2 cups all-purpose flour (plain flour)
2 tbsp sugar (adjust to taste)
1 tbsp baking powder
1/4 tsp salt
1/2 cup cold butter (cubed)
3/4 cup milk (add a little more if needed)
1 tsp vanilla extract (optional)
Optional add-ins: raisins, chocolate chips, or dried cranberries

👩‍🍳 Instructions
1. Preheat oven
Set oven to 200°C (390°F)
Line a baking tray with parchment paper
2. Mix dry ingredients
In a bowl, combine flour, sugar, baking powder, and salt
3. Add butter
Rub cold butter into the flour using your fingers until it looks like breadcrumbs
This step is key for soft, flaky Scone texture
4. Add milk
Pour in milk and vanilla
Mix gently until a soft dough forms (don’t overmix)
5. Shape
Lightly flour your surface
Pat dough to about 1-inch thickness
Cut into triangles or circles
6. Bake
Place on tray and bake for 12–18 minutes
Until lightly golden on top
🍯 Serving Ideas
Serve warm with butter and jam
Or with honey, cream, or chocolate spread
Best enjoyed fresh out of the oven!

مزیدار میٹھی ٹکیا (کونڈے کی ٹکیہ) بنانے کا مکمل طریقہ درج ذیل ہے:اجزاء (Ingredients)میدہ: 2 کپسوجی: ¾ کپپیسی ہوئی چینی: ...
20/04/2026

مزیدار میٹھی ٹکیا (کونڈے کی ٹکیہ) بنانے کا مکمل طریقہ درج ذیل ہے:

اجزاء (Ingredients)
میدہ: 2 کپ
سوجی: ¾ کپ
پیسی ہوئی چینی: 1 کپ یا حسبِ ضرورت
گھی: 5 سے 6 کھانے کے چمچ (پگھلا ہوا)
نیم گرم دودھ: ½ کپ
ناریل کا برادہ (کھوپرا): 4 کھانے کے چمچ
سفید تل: 2 سے 3 کھانے کے چمچ
الائچی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
(میٹھی ٹکیاں کی ریسیپی پوری تفصیل کے ساتھ میرے اسی پیج عرفان علی فوڈسیکرٹس میں موجود ہے اپ جا کر دیکھ سکتے ہیں)

تیاری کا طریقہ (Step-by-Step)
دودھ کا آمیزہ: نیم گرم دودھ میں چینی اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ چینی حل ہو جائے۔

خشک اجزاء: ایک بڑے برتن میں میدہ، سوجی، کھوپرا، تل اور الائچی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔

آٹا گوندھنا: اب دودھ والے آمیزے سے تھوڑا تھوڑا کر کے سخت آٹا گوندھ لیں۔ اسے 30 سے 60 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

ٹکیاں کاٹنا: آٹے کو تھوڑا موٹا بیل لیں (تقریباً آدھا انچ)۔ پھر کسی کٹر یا گلاس کی مدد سے گول ٹکیاں کاٹ لیں۔

فرائی کرنا: کڑاہی میں تیل یا گھی گرم کریں اور ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے سنہرا (Golden Brown) ہونے تک تل لیں۔

ضروری ٹپس
خستہ پن کے لیے: ٹکیوں کو ہمیشہ ہلکی آنچ پر تلیں تاکہ وہ اندر سے کچی نہ رہیں اور خستہ بنیں۔
محفوظ کرنا: ٹھنڈا ہونے کے بعد انہیں کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں رکھ دیں، یہ 10 سے 15 دن تک خراب نہیں ہوتیں۔

چکن ڈائمنڈ ریسپی  ۔اجزاء  چکن ٹینڈر پوپس 500گرام۔لہسن چوپ 1چمچ ۔آئل 2چمچ ۔چلی گارلک کیچپ ھاف کپ ۔شہد 1چمچ.نمک حسب ذائقہ ...
20/04/2026

چکن ڈائمنڈ ریسپی ۔
اجزاء
چکن ٹینڈر پوپس 500گرام۔
لہسن چوپ 1چمچ ۔
آئل 2چمچ ۔
چلی گارلک کیچپ ھاف کپ ۔
شہد 1چمچ.
نمک حسب ذائقہ ۔
سویا سوس 1چمچ ۔
سرکہ 1چمچ ۔
موٹی کٹی مرچ ھاف ٹی ۔
سفید تل 1ٹی ۔
ہری پیاز کٹی ہوئی ۔
طریقہ ۔
چکن ٹینڈر پوپس کو گرم آئل کر کے فرائی کرلیں اور پھر ایک کڑاہی لیں اس میں آئل ڈال کر لہسن کو فرائی کریں اس میں چکن ڈالیں اور ایک بول میں سوس بنا لیں اور پھر چکن میں ڈالکر مکس کریں اور آخر میں ہری پیاز ڈال گرما گرم تناول فرمائیں ماشاءاللہ تیار ہے ۔
نوٹ ۔
آج کی ریسیپی کیسی لگی ہمیں کومنٹس میں ضرور بتائیں اور ایسی ریسپی دیکھنے کے لیے ہمیں فالو کریں ۔
شکریہ۔

ملتانی سوہن حلوہ کی روایتی ریسپی (اردو)اجزاء:کارن فلور: 1 کپچینی: 3 کپپانی: 4 کپدیسی گھی: 1 کپدودھ: 1 کپسرکہ یا لیموں کا...
20/04/2026

ملتانی سوہن حلوہ کی روایتی ریسپی (اردو)
اجزاء:
کارن فلور: 1 کپ
چینی: 3 کپ
پانی: 4 کپ
دیسی گھی: 1 کپ
دودھ: 1 کپ
سرکہ یا لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
الائچی پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ
بادام (باریک کٹے ہوئے): ¼ کپ
پستہ (باریک کٹے ہوئے): ¼ کپ
کیوڑا ایسنس (اختیاری): چند قطرے
بنانے کا طریقہ:
شربت تیار کریں:
ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب ایک تار کی چاشنی بن جائے تو چولہا بند کر دیں۔
کارن فلور مکسچر:
ایک پیالے میں کارن فلور اور دودھ اچھی طرح مکس کریں تاکہ گٹھلیاں نہ رہیں۔
گھی گرم کریں:
موٹے تلے کی کڑاہی میں دیسی گھی گرم کریں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔
پکانے کا عمل:
گھی میں آہستہ آہستہ کارن فلور والا مکسچر ڈالیں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔
پھر تیار شدہ چاشنی تھوڑی تھوڑی کر کے شامل کریں۔
خوشبو اور ذائقہ:
اب سرکہ یا لیموں کا رس، الائچی پاؤڈر اور کیوڑا ایسنس ڈال دیں۔
مسلسل چمچ چلائیں یہاں تک کہ مکسچر گاڑھا ہو کر گھی چھوڑنے لگے۔
ڈرائی فروٹس شامل کریں:
بادام اور پستہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
سیٹ کرنا:
کسی چکنی کی ہوئی ٹرے میں حلوہ پھیلا دیں، اوپر سے ہموار کریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
کٹ لگائیں:
مکمل ٹھنڈا ہونے پر چوکور یا ڈائمنڈ شکل میں کاٹ لیں۔
خاص ٹِپ:
اصل ملتانی سوہن حلوہ کے لیے مسلسل ہلانا بہت ضروری ہے۔

Lahori Fish FryIngredients :2 Ghol Fish Fillets 1/2tsp Salt1/2tbsp Ginger Garlic PasteJuice of Half Lemon1/2tsp Kasuri M...
20/04/2026

Lahori Fish Fry

Ingredients :
2 Ghol Fish Fillets
1/2tsp Salt
1/2tbsp Ginger Garlic Paste
Juice of Half Lemon
1/2tsp Kasuri Methi
1/4tsp Black Pepper Powder
1/2tsp K. Red Chilli Powder
1/2tsp Crushed Red Chillies
1/2tbsp Crushed Coriander Seeds
1/2tsp Cumin Powder
1/4tsp Garam Masala
1/4tsp Carrom Seeds
1/4tsp Turmeric Powder
A Pinch of Orange Red Food Color
4tbsp Chickpea Flour
2tbsp Water
Oil to Deep Fry
1/2tsp Chaat Masala

Method :
1. Add salt, ginger garlic paste and lemon juice to the fiah fillets. Mix well.
2. Add rest of the spices. Mix well & marinate for 30 mins.
3. Mix chickpea flour and water. Add it to the fish and coat the fish well.
4. Deep fry on medium heat for 3 - 4 mins on each side.
5. Sprinkle chaat masala on it and serve.



🔥 تندوری ملائی بوٹی ریسپی 🔥اجزاء:چکن بون لیس کیوبز — ½ کلوہینگ کرد دہی — ½ کپفریش کریم — ½ کپادرک لہسن پیسٹ — 1 کھانے کا...
19/04/2026

🔥 تندوری ملائی بوٹی ریسپی 🔥
اجزاء:

چکن بون لیس کیوبز — ½ کلو
ہینگ کرد دہی — ½ کپ
فریش کریم — ½ کپ
ادرک لہسن پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ — ½ چائے کا چمچ
لیموں کا رس — 1 کھانے کا چمچ
پنیر (کدوکش) — 2 کھانے کے چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
تیل — 2 کھانے کے چمچ

👩‍🍳 طریقہ کار:

ایک بڑے باؤل میں دہی، کریم، ادرک لہسن پیسٹ، سفید مرچ، کالی مرچ، گرم مصالحہ، لیموں کا رس، پنیر، نمک اور تیل اچھی طرح مکس کریں۔
اس میں چکن شامل کریں اور اچھی طرح کوٹ کرلیں۔
کم از کم 2 گھنٹے (بہتر ہے رات بھر) فریج میں میری نیٹ ہونے دیں۔
اسکیورز میں چکن پروئیں اور اوون (180°C پر 20-25 منٹ) یا گرل پین پر پکائیں۔
آخر میں ہلکا سا بٹر برش کریں اور چند منٹ کے لیے ہائی فلیم پر گرل کرلیں تاکہ ہلکا سا چار آ جائے۔

گرم نان، رائتہ اور ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اوپر سے چاٹ مصالحہ اور لیموں نچوڑ دیں۔ 😋

ٹپس:

✔ اگر اوون نہیں ہے تو پین میں ڈھک کر درمیانی آنچ پر بھی بنا سکتے ہیں۔
✔ مزید اسموکی فلیور کے لیے کوئلے کا دم دے سکتے ہیں۔

Marble cake Ingredients: • 2 cups flour • 1 cup sugar • 1 tsp baking powder • ½ tsp salt • 1 cup butter (or margarine) •...
19/04/2026

Marble cake

Ingredients:
• 2 cups flour
• 1 cup sugar
• 1 tsp baking powder
• ½ tsp salt
• 1 cup butter (or margarine)
• 4 eggs
• 1 cup milk
• 1 tsp vanilla
• 2 tbsp cocoa powder

Instructions:
1. Preheat oven to 180°C.
2. Cream butter and sugar until light.
3. Add eggs one at a time.
4. Mix in milk and vanilla.
5. Add flour, baking powder, and salt.
6. Divide batter into two; mix cocoa into one half.
7. Pour both batters into pan, swirl lightly.
8. Bake for 35–40 minutes.

سپیشل مکس مصالحہاجزاء۔زیرہ 2 کھانے کے چمچدھنیا 2 کھانے کے چمچسونف 1 کھانے کا چمچکلونجی 1 چائے کا چمچرائی (سرسوں) 1 چائے ...
19/04/2026

سپیشل مکس مصالحہ
اجزاء۔
زیرہ 2 کھانے کے چمچ
دھنیا 2 کھانے کے چمچ
سونف 1 کھانے کا چمچ
کلونجی 1 چائے کا چمچ
رائی (سرسوں) 1 چائے کا چمچ
اجوائن 1 چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ (حسب ذائقہ)
خشک میتھی 2 کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)

ترکیب۔
زیرہ، دھنیا، سونف، کلونجی، رائی اور اجوائن کو ہلکی آنچ پر خشک بھون لیں تاکہ ان کی خوشبو نکل آئے۔ خیال رہے کہ مصالحے جلنے نہ پائیں۔
بھونے ہوئے مصالحوں کو ٹھنڈا ہونے دیں، پھر گرائینڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں۔
(کاپی کرنے والوں سے گزارش ہے برائے مہربانی ریسیپی کے نیچے شیف مبین جان کو کریڈٹ ضرور دیا کریں )
اس میں ہلدی، کالی مرچ، لال مرچ اور خشک میتھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
تیار مکس مصالحہ کو کسی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔
استعمال کا طریقہ۔
آپ یہ مصالحہ دال، سبزی، سالن یا کسی بھی روزمرہ کے کھانے میں ڈال سکتے ہیں۔ 1 چمچ مصالحہ کافی ہوتا ہے۔
یہ مصالحہ کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو بڑھاتا ہے اور انہیں مزیدار بناتا ہے۔

گھریلو ٹو ٹکے
19/04/2026

گھریلو ٹو ٹکے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home made khany & Baking posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category