24/05/2026
قربانی کے جانوروں کی ریلیوں اور غیر منظم نقل و حرکت کا سڑکوں پر انعقاد ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جو نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتا ہے بلکہ عام شہریوں کی جان و مال کے لیے بھی خطرہ پیدا کرتا ہے۔
ایسی سرگرمیاں کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں جن کے باعث عوام کو غیر ضروری مشکلات اور حادثات کا سامنا کرنا پڑے۔ متعلقہ حکام، خصوصاً سندھ پولیس اور رینجرز سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ ایسی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے اجتناب کریں تاکہ شہر میں نظم و ضبط اور عوامی تحفظ برقرار رکھا جا سکے۔