saven star

saven star Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from saven star, Grocers, new sabze mandi callag Road kasur, Kasur.

05/06/2026
13/05/2026

جیونیوز کے پروگرام میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہناتھاکہ پاکستان کا ہر بچہ ،بوڑھا ،جوان، مردو عورت ٹیکس کے جال میں پھنسا ہے ، شایدوہ پاکستانی ٹیکس نہیں دیتا جس کے گھر میں بجلی کا میٹر نہ ہو گیس کا میٹر نہ ہو جس نے کبھی سم کارڈ نہ خریدا ہو یا زندگی میں کبھی پیٹرول نہ خریدا ہو، شاید وہ ٹیکس نہ دیتا ہو، اس کے علاوہ ہر پاکستانی ٹیکس دے رہا ہے اوراسی لیے ہم 1000 ارب سے 14 ہزار ارب ٹیکس تک پہنچ گئے ، اصل مسئلہ حکومتی اخراجات اور نقصانات کا ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پچھلے چارسال میں جسے ایس ڈی ای کہا جاتاہے ،اس کے تحت کوئی 100 کروڑ روپیہ فی ایم این اے دیاگیا،اسی طرح ایم پی ایز اور ایم این ایز کو رقم دی گئی ، شاید ترقیاتی منصوبے کہا جاتاہے، وہ 700 ارب روپے تھا۔
ان کا مزید کناتھاکہ 85500 کاریں تو حکومت کے سرکاری فلیٹ کا حصہ ہیں، جب معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ برطانوی حکومت کے پاس 86 یا 87 گاڑیاں ہیں۔

13/05/2026

تجاوزات کے نام پر ہونیوالے نام نہاد آپریشنز پر تبصرہ کرتے ہوئے سجاد مصطفیٰ باجوہ نے کہا ہےکہ دیہاڑی دار کا ٹھیلا ٹوکرا بے دریغ نہ صرف الٹ دیا جاتا ہے بلکہ کیمروں کے سامنے توڑ دیا جاتا ہے، ساتھ ڈنڈوں اور جوتوں سے نوازا بھی جاتا ہے۔ ایکس پر ان کا مزیدکہناتھاکہ اربوں کھربوں رکھنے والوں کے آئی پی پیز ھوں، شوگر ملیں ھوں یا ریڈ زون میں اپارٹمنٹ بلڈنگ ھوں، ان کے خلاف ذرا سی کارروائی ھو تو وزیر اعظم تک سب تڑپنے لگتے ہیں، اور یہ کسی ایک حکومت کی نہیں، ہر حکومت میں یہی ہوتا آیا ھے لیکن غریب اپنے اپنے عشق میں مبتلاہو کر اس نظام کے لئے مرتے رہتے ہیں، یہی تلخ حقیقت ھے۔

Address

New Sabze Mandi Callag Road Kasur
Kasur
930245

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when saven star posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category