Arfu Rabbits

Arfu Rabbits Arfu Rabbit Khanpur

11/01/2023

کیا آپ جانتے ہیں

پاکستان میں بھی، انڈین خرگوش ، پایا جاتا ہے ؟

Arfu Rabbit Faram 🐇🐰
11/01/2023

Arfu Rabbit Faram 🐇🐰




03/01/2023
02/01/2023






10 وجوہات جن کی وجہ سے آپ کو خرگوش کا گوشت کھانا چاہیے!خرگوش کے گوشت کے فوائد 1. یہ آج کل مارکیٹ میں دستیاب بہترین سفید ...
29/12/2022

10 وجوہات جن کی وجہ سے آپ کو خرگوش کا گوشت کھانا چاہیے!
خرگوش کے گوشت کے فوائد

1. یہ آج کل مارکیٹ میں دستیاب بہترین سفید گوشت میں سے ایک ہے۔

2. اس گوشت میں آسانی سے ہضم ہونے والی پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

3. دیگر تمام دستیاب گوشت کے مقابلے میں اس میں چربی کی کم سے کم مقدار ہوتی ہے۔

4. خرگوش کے گوشت میں دیگر گوشت کی نسبت کم saکیلوریز ہوتی ہیں۔

5. خرگوش کا گوشت تقریباً کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے اور اس وجہ سے دل کے مریض کے لیے موافق ہوتا ہے۔

6. خرگوش کے گوشت میں سوڈیم کی مقدار دیگر گوشت کے مقابلے نسبتاً کم ہوتی ہے۔

7. اس گوشت میں کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار کسی بھی دوسرے گوشت سے زیادہ ہے۔

8. گوشت اور ہڈی کا تناسب زیادہ ہے یعنی خرگوشت پر مرغی سے زیادہ کھانے کے قابل گوشت ہوتا ہے۔

9. بہت سے صحتمند فوائد پر مشتمل خرگوش کا گوشت کوئی خاص ذائقہ نہیں رکھتا اور اس کا ذائقہ دیسی مرغی سے کیا جا سکتا ہے لیکن بالکل ایک جیسا نہیں ہوتا۔

10. خرگوش سب سے زیادہ پیداواری گھریلو مویشیوں میں سے ایک جانور ہے۔ خرگوش جتنی خوراک اور پانی پر پونے 3 کلو گوشت پیدا کر سکتے ہیں جبکہ گائے اتنی ہی خوراک اور پانی پر آدھا کلو گوشت پیدا کرے گی۔

یہ ہمارا واٹس ایپ گروپ ہے یہ جوائن کریں تاکہ آپ تک معلومات کی رسائی ممکن ہو سکے👇
https://chat.whatsapp.com/Duam0tLtj5HBK2rNI1YsyT

ہمارا فیس بک گروپ بھی جوائین کریں👇
https://www.facebook.com/groups/3327107200882791/?mibextid=NSMWBT

اور یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں👇

https://youtube.com/

🟥ایک آئیڈیا شیئر کرتا ہوں ۔۔۔               *خرگوش فارمنگ سے بے روزگاری میں کمی*خرگوش فارمنگ کی مدد سے ہماری قوم کے دو ا...
29/12/2022

🟥ایک آئیڈیا شیئر کرتا ہوں ۔۔۔

*خرگوش فارمنگ سے بے روزگاری میں کمی*

خرگوش فارمنگ کی مدد سے ہماری قوم کے دو اہم مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔روزگار کا آسان حصول اور سستا اور بہترین گوشت۔(Best Protien)
شائد آپ جانتے ہوں کہ دنیا میں قدرتی خوراک (گھاس وغیرہ) کھا کر کم ترین وقت میں تیزی سے تیار ہونے والا جانور خرگوش ہے۔
پاکستان میں برائلر مرغی کی پیدا وار اور کھپت اس کے مہنگا ہونے کے باوجود بہت زیادہ ہے۔ مصنوعی خوراک پر تیزی سے تیار ہونے والے جانوروں میں پاکستان میں برائلر پہلے نمبر پر ہے ۔لیکن برائلر مرغی کا مہنگا چوزہ، مہنگی مصنوعی خوراک ، شرح اموات زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کاروبار زوال کا شکار ہوتا جارہا ہے۔
ایسے دوست جوبے روزگار ہیں ، ان کو خرگوش فارمنگ کامشورہ دینا چاہتا ہوں۔

خرگوش ایک حلال جانور ہے۔صحیح بخاری میں احادیث نمبر 5489 اور 3;746 میں ہے جس کا مفہوم ہے کہ ایک دفعہ صحابہ خرگوش کا کچھ گوشت آپ ۖ کے پا س لائے آپ ۖ نے اسے قبول فرمایا۔

ایک مادہ خرگوش کا حمل تقریباً 30دن کا ہوتا ہے پاکستان میں ایک مادہ پیور بریڈ 4 سے 8 بچے دیتی ہے۔ا یک بچہ تقریباً 120 دن میں 2 کلو کا ہو جاتاہے۔ اس خرگوش میں سے ڈیڑھ کلو کے قریب گوشت نکلتا ہے۔ خرگوش کا گوشت انسانی جسم میں سب سے کم چربی پیدا کرتا ہے اورخواص کے لحاظ سے بکرے اور ہرن کے درمیانی قسم کی حیثیت رکھتا ہے۔

اگر کمرشل کے حساب سے دیکھا جائے تو صرف 3 مادہ خرگوش کے فارم سے ماہانہ 30سے 35 ہزار روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ اب ہم مرغی اور خرگوش فارمنگ کے خرچ کا موازنہ کرتے ہیں۔آج کل برائلر مرغی کا ایک چوزہ 40 روپے کا ہے جبکہ خرگوش کا بچہ ہمیں اپنے ہی فارم کی مادہ سے حاصل ہوتا ہے۔ مرغی کے چوزے کی بروڈنگ، میڈیسن اور فیڈ پر کافی روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔جبکہ خرگوش کی مادہ پہلے 20دن بچے کی دیکھ بھال خود کرتی ہے اس لیے اسکی بروڈنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ خرگوش کے بچے برائلر کے چوزے کی نسبت موسمی شدت برداشت کرنے کی بھرپورطاقت رکھتے ہیں۔ ابھی تک خرگوش میں کو ایسی بیماری سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے برائلر مرغی کی طرح اچانک بہت زیادہ اموات ہو جاتی ہوں۔اس لیے خرگوش کے لیے میڈسن کا خرچ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

برائلر مرغی پہلے دن سے 2 kg وزن ہونے تک تقریباً 300روپے کی فیڈ کھا جاتی ہے۔جبکہ خرگوش سبز چارا اور گھاس وغیرہ کھاتا ہے جو ہمارے ملک میں خاص طور پر میدانی علاقوں میں بہت سستا دستیاب ہے۔نارمل بچت کے لحاظ سے برائلر مرغی کا ایک چوزہ سیل ریٹ مناسب ہونے اور شرح اموات کم ہونے پر 80روپے کے قریب منافع دیتا ہے۔لیکن اگر اس کی ایک تیار مرغی مر جائے تو 350روپے سے زیادہ کا نقصان ہوتا جاتاہے۔

جبکہ خرگوش کا بچہ 80 سے 100 روپے میں تیار ہوجاتا ہے۔خرگوش کی کھال ہماری عام مارکیٹ میں 50 سے 100روپے میں سیل ہو جاتی ہے۔برائلر کا ریٹ عام طور پر 350 سے 400 روپے کے درمیان رہتاہے۔اگر زندہ خرگوش صرف 600 روپے فی کلو سیل ہو توبھی سالانہ اچھا خاصہ منافع حاصل ہوسکتا ہے۔ ایک مادہ ایک سال میں تقریباً 40سے زیادہ بچے دیتی ہے۔اگر ہم ایک تیار خرگوش کا وزن 2kg لگائیں تو سالانہ کا 80 kg بنتا ہے۔اگر ایک فارمر کے پاس 100 مادہ خرگوش ہیں تو اس کا سالانہ منافع 20 لاکھ روپے کے قریب بن سکتا ہے۔

میری رائے میں تمام بے روزگار اور سائیڈ بزنس شروع کرنے کے خواہش مند دوست چھوٹے پیمانے پر آپس میں مل کر خرگوش کا فارم اسٹارٹ کریں۔
تاکہ تجربہ کے ساتھ ساتھ نقصان سے بچنا بھی آسان ہو جاۓ گا۔
اسی لئے اب دوست مل کر ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ایک پروجیکٹ پر کام شروع کرنے لگے ہیں
🐇🐇

29/12/2022






Address

New By Pass Road Khanpur
Khanpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

+923010786372

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arfu Rabbits posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arfu Rabbits:

Share

Category