KOHAT JUI page

Call Directions Contact the business

KOHAT JUI page student

مذاکراتی عمل میں ڈیڈلاک کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومت مولانا فضل الرحمان کو ثالث بنانے پر تیار ہیں تاہم مولانا فضل الرح...
08/10/2026

مذاکراتی عمل میں ڈیڈلاک کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومت مولانا فضل الرحمان کو ثالث بنانے پر تیار ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مولانا فضل الرحمان سے کردار ادا کرنے کی درخواست پر سربراہ جے یو آئی نے ثالث بننے کیلئے فریقین کے سامنے 5 شرائط رکھ دیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے فریقین کو جواب دیا ہے کہ پہلے جائزہ لوں گا دونوں مسئلے کے حل میں کتنے سنجیدہ ہیں، فریقین کے جواب کے جائزے کے بعد مولانا فضل الرحمان ثالثی کردارادا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کے کردار کے لیے فریقین کو اپنی شرائط سے بھی آگاہ کردیا، کہا فریقین نے بنیادی امور پر اتفاق کیا تو مولانا فضل الرحمان اپنا کردار ادا کریں گے، سنجیدہ اور مخلصانہ کوشش سے اب بھی راستہ نکالا جاسکتا ہے۔

فضل الرحمان نے فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ ایک دوسرے کے موقف کو تسلیم کریں گے تو درمیانی راستہ نکل آئے گا، ڈیڈلاک برقراررہا اور لانگ مارچ کیخلاف طاقت استعمال ہوئی توکچھ نہیں بچے گا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے گرین سگنل کے بعد وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات کا بھی امکان ہے

اسلام آباد: سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر حاجی غلام بلور کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتحاجی غلام بلور...
08/10/2026

اسلام آباد: سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر حاجی غلام بلور کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

حاجی غلام بلور نے مولانا فضل الرحمٰن کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی۔ملاقات میں قومی و سیاسی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی بھی موجود تھے۔

اس وقت ملک کے اندر جو سیاسی صورتحال ہے اور جس طرح ہماری سیاست عدم توازن کا شکار ہے، ہر طرف رویوں میں شدت ہے، حکمرانوں کا...
06/10/2026

اس وقت ملک کے اندر جو سیاسی صورتحال ہے اور جس طرح ہماری سیاست عدم توازن کا شکار ہے، ہر طرف رویوں میں شدت ہے، حکمرانوں کا حزبِ اختلاف کے خلاف اور ان کے جمہوری حقوق کے حوالے سے جو رویہ ہے، یہ سب ہمارے مدنظر ہیں۔ اس حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔

جہاں تک اپوزیشن کے رہنماؤں کے حکومت سے مذاکرات کا تعلق ہے تو ظاہر ہے کہ سیاسی لوگ، جمہوری لوگ، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اگرچہ مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، لیکن اصولی طور پر ہم مذاکرات کے عمل سے اختلاف بھی نہیں کرتے۔ جہاں تک میں نے معلومات حاصل کی ہیں یا انہوں نے جو کچھ رہنمائی کی ہے، اس حوالے سے حکومتی رویہ ایسا ہے کہ انہوں نے آئندہ کے لیے کسی مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی۔

لیکن ہم بہرحال سیاسی لوگ ہیں۔ اگر حالات اس طرح بنتے ہیں کہ کچھ سنی جائے، کچھ مانی جائے، کچھ آپ مان جائیں اور کچھ ہم مان جائیں، تو اس جذبے کے ساتھ جب ہم بیٹھیں گے اور بات چیت ہوگی تو یہ ایک سیاسی لب و لہجے میں ہونی چاہیے۔ اس کے اندر کسی پسِ پردہ قوت مداخلت نہیں ہونے چاہئیں۔ سیاسی لوگ اپنی گفتگو، اپنے الفاظ اور اپنے لب و لہجے کو سمجھتے ہیں اور وہ کسی مقام پر اتفاقِ رائے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

ایک تجویز جو میرے سامنے میرے اکابرین اور میرے دوستوں نے رکھی ہے، وہ یہ ہے کہ کیوں نہ ایک آل پارٹیز کانفرنس اس حوالے سے ہو جائے؟

میں نے کہا کہ آپ بھی اپنی اپنی پارٹیوں سے مشاورت کر لیں اور ہم بھی اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر لیتے ہیں، تاکہ ایک مشترکہ منشور کے تحت ہم پھر آل پارٹیز کانفرنس کر سکیں اور ایک مشترکہ ایجنڈا قوم کے سامنے رکھ سکیں۔

جس طرح ایک جوائنٹ اپوزیشن کے قیام کے وقت ہم نے کچھ ترجیحات طے کی تھیں کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ہے، ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے، ملک کی معیشت کا مسئلہ ہے، خطے کی صورتحال کا مسئلہ ہے، کشمیر کے اندر لوگوں کی بے چینی کا مسئلہ ہے اور جتنے سیاسی قیدی اس وقت جیلوں میں ہیں، ان کی رہائی کا مسئلہ ہے۔

اس طرح چار، پانچ نکات ہم نے جوائنٹ اپوزیشن کی تشکیل کے وقت بھی متعین کیے تھے۔ مزید جب آل پارٹیز کانفرنس ہوگی تو تمام پارٹیوں کی مشاورت کے ساتھ ایک ایسا لائحۂ عمل، ایک مشترکہ حکمتِ عملی اور ایک ایسا ایجنڈا مرتب کرنا ہوگا جس کے اندر ملکی سیاست میں ایک میانہ روی اور اعتدال پیدا ہو۔

ہم سب پاکستانی ہیں، ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ صرف میں ہی پاکستان کا وفادار ہوں اور میرے علاوہ سب غدار ہیں یا ان کی وفاداری مشکوک ہے۔ ہم سب برابر کے پاکستانی ہیں، ہم ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہیں اور اسی کے مطابق ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

اگر ہم اپنی اپنی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد ایک مشترکہ ذہن کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس کریں گے تو ایک میانہ رو اور اعتدال کی سیاست پاکستان کے اندر تشکیل دی جا سکے گی اور ملکی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکے گا۔

جہاں تک لانگ مارچ اور احتجاج کا تعلق ہے، دیکھیں، ہم نے بھی لانگ مارچ کیے ہیں اور یہ ایک جمہوری حق ہے۔ آج اگر پی ٹی آئی اسلام آباد آنا چاہتی ہے یا اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو اصولی طور پر، میرے خیال میں، اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔ پارٹیوں، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اپنے اظہارِ رائے کا پورا حق ہونا چاہیے۔

ظاہر ہے کہ ہم نے بھی ایسے حالات میں یہاں مارچ کیے ہیں، لیکن جب پارٹیاں ایک دفعہ کمٹڈ ہوتی ہیں اور طے کرتی ہیں کہ ہم پُرامن رہیں گے تو پھر ان پر اعتماد کرنا چاہیے اور ان کے احتجاج کو آئین کی حدود میں رہتے ہوئے نہیں روکنا چاہیے۔

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو، چھ اکتوبر

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سابق اسپیکر قومی اسمبلی / رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی قائد جمعیت مو...
06/10/2026

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سابق اسپیکر قومی اسمبلی / رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی رہائش گاہ آمد،

رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان مدظلہ سے ملاقات جاری

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا لطف الرحمان، محمد اسلم غوری، سنیٹر کامران مرتضٰی ، اخونزادہ حسین شریک۔

کوہاٹ جی یو آئ پیج
koha Jui Page

*اقوام متحدہ کی تاریخ کا پہلا واقعہ: شامی صدر احمد الشرع کی جانب سے کتابِ مہماناں میں قرآنی آیت کی تحریر
27/09/2026

*اقوام متحدہ کی تاریخ کا پہلا واقعہ: شامی صدر احمد الشرع کی جانب سے کتابِ مہماناں میں قرآنی آیت کی تحریر

صدر رجب طیب اردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب قابلِ تحسین ہے،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خ...
27/09/2026

صدر رجب طیب اردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب قابلِ تحسین ہے،

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب جرات، بصیرت اور فکر انگیزی کا مظہر تھا۔ صدر اردوان نے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جس دوٹوک انداز میں وکالت کی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے فلسطین سمیت دنیا بھر میں ظلم و ناانصافی کا شکار انسانیت کے حق میں آواز بلند کی اور عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا۔ دیگر عالمی رہنماؤں نے جہاں زیادہ تر اپنا رونا دھونا کیا وہاں صدر اردوان نے مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بن کر ایک واضح اور اصولی مؤقف دنیا کے سامنے پیش کیا۔
[مولانا عبدالغفور حیدری]

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی  ژوب ڈی آئی خان روڈ درازندہ کے قریب امن میلہ چیک پوسٹ پر خ_ودک_ش ح_ملے کی مذمت در...
27/09/2026

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ژوب ڈی آئی خان روڈ درازندہ کے قریب امن میلہ چیک پوسٹ پر خ_ودک_ش ح_ملے کی مذمت

درازندہ میں ہونے والے المناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہے۔مولانا فضل الرحمان

بے گناہ انسانوں کا اس طرح نشانہ بننا انتہائی افسوسناک اور کربناک ہے۔مولانا فضل الرحمان

آج خیبر پختونخوا جل رہا ہے. بلوچستان جل رہا ہے. جبکہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے،کسی انسان کی زندگی محفوظ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان

ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں امن فراہم کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان

سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کو دہشت اور خوف کے ماحول میں چھوڑ دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان

دہش_ت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان

حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مولانا فضل الرحمان

شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعاء گو ہوں ۔مولانا فضل الرحمان

اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان

میڈیا سیل کوہاٹ جی یو آئی پیج.

21/09/2026
16/09/2026

Address

Kohat

Telephone

+923464240601

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOHAT JUI page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KOHAT JUI page:

Shortcuts

Share

Category