Mera Orakzai

Mera Orakzai کوہاٹ و جنوبی اضلاع کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج!

🌟 فخر کا لمحہ! 🌟سہیل عباس ولد حجت علی، یتیم خانہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے ہاسٹل کے ہونہار طالب علم، نے العصر ہائیر س...
07/08/2026

🌟 فخر کا لمحہ! 🌟
سہیل عباس ولد حجت علی، یتیم خانہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے ہاسٹل کے ہونہار طالب علم، نے العصر ہائیر سیکنڈری سکول استرزئی پایاں، کوہاٹ میں SSC-II Annual Exam 2026 میں شاندار 1045 نمبر حاصل کرکے العصر اکیڈمی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 🏆🎓
یہ کامیابی سہیل کی محنت، لگن اور عزم کا ثمر ہے۔
ہمیں تم پر فخر ہے! ❤️
سہیل عباس کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اسے مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بنائے۔ آمین۔ 🌹

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی آج کوہاٹ آمد کی تیاریاں زور و شور سے جاری۔ تاریخی استقبال کی تیاریاں مکمل۔ا...
02/08/2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی آج کوہاٹ آمد کی تیاریاں زور و شور سے جاری۔ تاریخی استقبال کی تیاریاں مکمل۔
اب سے کچھ دیر بعد خوشحال گڑھ پر تاریخی استقبال ہوگا۔
سابق ضلعی ناظم نسیم آفریدی

لاچی.ہنگو  میں  بہادری سے لڑتے ہوئے شہید پولیس اہلکار ثناء اللہ کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ لاچی میں ادا کی گئ ڈی...
30/07/2026

لاچی.
ہنگو میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید
پولیس اہلکار ثناء اللہ کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ لاچی میں ادا کی گئ ڈی ایس پی سادات خان کی سربراہی میں ایس ایچ او سعودخان اور پولیس نفری اس موقع پر موجود رہی
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے
سیاسی سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نماز جنازہ میں شریک رہے

30/07/2026

بلکوٹ کے عوام کی حکومتِ پاکستان، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ سے پُرزور اپیل

بلکوٹ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے، جہاں کے عوام کئی برسوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلے نے بلکوٹ کی مرکزی کچی سڑک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث آمدورفت انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لکڑیاں جمع کرکے عارضی راستہ بنایا ہے تاکہ بچوں، مریضوں، بزرگوں اور عام شہریوں کی آمدورفت کسی حد تک جاری رہ سکے۔

ہمیں افسوس ہے کہ اتنے بڑے نقصان کے باوجود متعلقہ حکام اور منتخب نمائندوں نے اس اہم مسئلے پر سنجیدہ توجہ نہیں دی۔ ہم حکومتِ پاکستان، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلکوٹ کی سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ بلکوٹ کے عوام کی زندگی، بچوں کی تعلیم، مریضوں کے علاج اور روزگار کا واحد ذریعہ ہے۔ ہم اپنے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی قوم، اپنے بچوں اور اپنے علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آئندہ عوام اپنی حمایت صرف اُن نمائندوں کو دیں گے جو عملی خدمت کریں گے، عوامی مسائل حل کریں گے اور ترقیاتی کاموں کو ترجیح دیں گے۔ عوام اب صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔

بلکوٹ کے عوام کی آواز سنیں، سڑک کی فوری تعمیر کریں، اور عوام کو محفوظ اور باعزت سفر کا حق دیں۔ یہی وقت ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے

#پاکستان #خیبرپختونخوا #تیراہ #بالاکوٹ #ترقی #تحصیلدار

ڈی ایس پی سٹی (ہنگو) دیار خان ٹی ٹی پی کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
29/07/2026

ڈی ایس پی سٹی (ہنگو) دیار خان ٹی ٹی پی کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

29/07/2026
27/07/2026

2026 میں بھی لوگ اس حال میں جی رہے ہیں 😭
جس دور میں لُٹ جائے فقیروں کی کمائی
اس دور کے حکمران سے کوئی بھول ہوئی ہے

کوہاٹ کے تھانہ استرزئی کی حدود شیرکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ روز مسمی عصمت علی سکنہ شیرکوٹ کی بیٹی کے انت...
26/07/2026

کوہاٹ کے تھانہ استرزئی کی حدود شیرکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ روز مسمی عصمت علی سکنہ شیرکوٹ کی بیٹی کے انتقال کے بعد آج 26 جولائی کو ایصالِ ثواب کے لیے خیرات کا اہتمام کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیرات میں تقسیم کیے گئے کھانے کے استعمال کے بعد 26 خواتین کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جنہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، جبکہ ایک خاتون کی تشویشناک حالت کے باعث اسے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ دیگر متاثرین کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا اور واقعے کے ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی شواہد کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا مادہ شامل ہو گیا یا گر گیا تھا۔ جس گھر میں کھانا تیار کیا گیا، اس کے مالک کو بھی پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس نے متعلقہ کھانے کے نمونے اپنی تحویل میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں۔ ایس پی سی ٹی خالد محمود اور متعلقہ ایس ایچ او بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے، جبکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں۔









إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گاؤں ریسان کے نوجوان امتیاز حسین (...
25/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گاؤں ریسان کے نوجوان امتیاز حسین (قوم: اورکزئی) کل ٹانگ کے افسوسناک واقعے میں شہید ہو گئے۔

اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب کرے، اور تمام اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category