10/08/2026
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے محمد پور میں جدید ماڈل کیٹل مارکیٹ کی تعمیر جاری ہے، جہاں جدید انفراسٹرکچر اور بہتر سہولیات کے ذریعے مویشیوں کی خرید و فروخت کے لیے ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جائے گا۔
24/7 سی سی ٹی وی نگرانی، مخصوص پارکنگ، ویٹرنری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ یہ منصوبہ مقامی سطح پر ایک بہتر اور سہل مارکیٹ کا تجربہ فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
جدید منڈیاں، مضبوط مستقبل، خوشحال پنجاب۔