Aaj ka Dastarkhwan

Aaj ka Dastarkhwan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aaj ka Dastarkhwan, Food & Drink, Lahore.

Hi! I would like to invite you to B-Love Network. Follow the link & download the B-Love Network App by using this Referr...
03/10/2023

Hi! I would like to invite you to B-Love Network.

Follow the link & download the B-Love Network App by using this Referral Code: WEVGJLLDBT

18/03/2023
جوڑوں کے درد اور ہڈیوں و مہروں کی خرابی کے لیےدیکھنے میں ادرک جیسی لگتی ہے لیکن ادرک سے چھوٹی اور موٹائی میں کافی کم ہوت...
09/03/2023

جوڑوں کے درد اور ہڈیوں و مہروں کی خرابی کے لیے

دیکھنے میں ادرک جیسی لگتی ہے لیکن ادرک سے چھوٹی اور موٹائی میں کافی کم ہوتی ہے۔

ہلدی بھارت اور پاکستان میں عام کاشت کی جاتی ہے ۔ ہلدی کی سب سے زیادہ پیداوار بھارتی ریاست " آندرا پردیش" میں ہوتی ہے۔

اس ریاست کا شہر "ناظم آباد" ہلدی کی تجارت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان کا ضلع قصورہلدی کی پیداوار کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے۔

میتھی کی طرح قصور کی ہلدی بھی ورائٹی اور معیارمیں دنیا بھرمیں اپنی شناخت رکھتی ہے۔

اپریل سے مئی کا مہینہ اس کی کاشت کے لئے موزوں ہیں ۔

کیمیائی تجزیہ کے مطابق ہلدی میں پوٹاشیم، کیشیم، فاسفورس ، فولاد، ،سوڈیم کے علاوہ وٹامن "اے" ، "بی" اور "سی" بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہےاور اس میں شامل آئرن خون کے سر خ خلیوں کو بڑھاتا ہے۔

خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے۔
ہلدی کے اتنے بے شمار فوائد ہیں کہ اگر لکھنے بیٹھو تو ایک پورا ضخیم ناول بن جائے۔

اس لئے ان سب کی جگہ ہلدی کا ایک ایسا نسخہ لکھا جا رہا ہے کہ جس کے فوائد بے شمار ہیں ۔

اس کو مستقل استعمال کرنے والا ہر طرح کے دردوں اور دیگر کئی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔

یہ نسخہ ، جوڑوں ، پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رہتے ہیں اور ان کا جسم ہر وقت جکڑا رہتا ہے ،

کندھے کھچے ہوئے ، گردن کھچی ہوئی ، اعصاب کھچے ہوئے، ٹانگوں میں درد ،

جی چاہے مجھے کوئی دبائے یا رات کو سوتے ہوئے بار بار بستر پر ٹانگیں پٹخنا اور حاملہ عورتوں کےلئے بہت لاجواب ہے ۔

حاملہ خواتین گرم دودھ کے ساتھ چند ہفتے یا چند مہینے دن میں دو تین بار استعمال کریں ۔

پرانی لیکوریا ،کمر کے درد ، اور حمل کے بعد کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔

یہ دل کے مریضوں کے لئے جن کا خون گاڑھا ، کولیسٹرول ، یوریا ، یورک ایسڈ بڑھ چکا ہو ،

معدہ کے پرانے مریض ،جن کے معدہ اور آنتوں میں انتہائی السر ہو ،

بہت زیادہ شراب پینے والے، باہر کے کھانے کھاکر معدہ برباد کرنے والوں کےلئے بھی بہت فائدہ مندہے

کچی ہلدی کا حلوہ

اجزاء

کچی ہلدی آدھا کلو

بیسن آدھا کلو

چینی ۔۔۔ آدھا کلو

دیسی گھی ۔۔ آدھا کلو

کھویا ۔۔ آدھا کلو

چھوٹی الائچی کے دانے -- ایک کھانے کا چمچ

سونف ۔۔۔ 50 گرام

پستہ ۔۔ 100 گرام

بادام ۔۔ 100 گرام

گوند ۔۔ 100 گرام

کمر کس ۔-- 50 گرام

دودھ ۔۔ ایک پاؤ

ترکیب:

کچی ہلدی کو چھیل کر ایک چاپر میں پیس لیں۔

کڑاہی میں ہلدی اور گھی کو اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر بھون کر الگ رکھدیں۔۔

ایک الگ کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں چاروں گوند فرائی کر کے نکال لیں

اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں پیس لیں۔ ۔

ایک کڑاہی میں بیسن اور گھی ڈآل کر بھونیں۔جیسا بیسن کے حلوے کے لئے بھونتے ہیں۔

پھر اس میں پسے ہوئے، پستہ اور بادام ڈآل کر مکس کریں۔ اس کے بعد کھویا شامل کرلیں۔

ساتھ ہی چینی، دودھ اور الائچی دانہ ڈآل کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور مستقل چلاتے جائیں۔ ۔

اب اس میں بھنے ہوئے گوند ، پسا ہوا کمرکس،ہلدی اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

سرونگ ڈش میں نکالیں یا کسی شیشے کی برنی میں محفوظ رکھیں۔

بغیر اوون کے کیکاجزاء:بیکری کے کیک تو بہت کھائیں ہوں گے، اب گھر میں خود بغیر اوون کے کیک بنانے کی کوشش بھی ایک دفعہ کرلی...
05/03/2023

بغیر اوون کے کیک

اجزاء:

بیکری کے کیک تو بہت کھائیں ہوں گے، اب گھر میں خود بغیر اوون کے کیک بنانے کی کوشش بھی ایک دفعہ کرلیں، کیا پتہ آپ کے گھر والے آپ کے ہاتھوں کا بنا کیک کھا کر بازار کے کیک کھانا بھول جائیں! تو اب ناشتہ ہو یا شام کی چائے اپنی پسند کا کیک بنائیں گھر والوں کا دل جیتیں!

ترکیب:

• ایک کھلے منہ کا پیالہ لیں اس میں دو بڑے چمچ گھی یا مکھن دونوں میں سے کوئی بھی ایک چیز ڈالیں اور ڈیڑھ کپ پسی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔

• اگر آپ ہاتھ سے پھینٹ رہی ہیں تو کم ازکم آٹھ منٹ تک پھینٹیں۔

• پھر دو انڈے، ایک چمچ ونیلا ایسنس شامل کریں اور تین کپ میدہ چھنی سے چھان کر ڈالیں اور مزید بیس منٹ تک لازمی پھینٹیں، تاکہ مرکب نرم ملائم ہوجائے۔

• سلور اسٹیل کا کھلے منہ کا ایک پیالہ لیں اس میں چاروں طرف گھی لگائیں، اور میدے کا مرکب اس میں ڈالیں اور اچھی طرح پھیلا لیں، آپ چاہیں تو اس میں اوپر سے تین سے چار کشمش، ہری لال اشرفیاں یا بچوں کی پسندیدہ چاکلیٹ کے چند ٹکڑے بھی ڈال سکتی ہیں۔

• ایک بڑی دیگچی کو چولہے پر رکھیں اس کے اندر ایک چھوٹا ڈھکن رکھیں اور ڈھکن کے اوپر میدے کا پیالہ رکھ کر بڑے ڈھکن سے دیگچی کو ڈھکیں اور پچیس سے تیس منٹ پکنے دیں۔

• مقررہ وقت کے بعد جب آپ کھولیں گی تو آپ خود دیکھیں گی کہ کتنا نرم ملائم کیک تیار ہوجائے گا۔

خصوصی ٹپس:

1. کیک کو درمیانی آگ پر پکائیں، اور بیچ بیچ میں ڈھکن ہٹا کر نہ دیکھیں، بلکہ بیس منٹ بعد ہی دیکھیں، اور سائیڈ میں چھری سے کاٹ کر دیکھ لیں کہ پک گیا ہے یا نہیں۔

2. آپ چاہیں تو میدہ ڈالنے کے ساتھ ہی کوکو پاؤڈر کا استعمال کرلیں اگر آپ چاکلیٹ فلیور بنانا چاہتی ہیں۔ لیجئیے تیار ہے بغیر اوون کا ذائقہ دار کیک!

چکن  لیگ چار پیستین چار لیمو ۔۔کے پانی میں سارے گرم ًمصالحے پیس کے حسب ذائقہ ڈالیں چاٹ مصالحہ اجوائن لال مرچچکن کو لگا ک...
05/03/2023

چکن لیگ چار پیس

تین چار لیمو ۔۔کے پانی میں سارے گرم ًمصالحے پیس کے حسب ذائقہ ڈالیں
چاٹ مصالحہ
اجوائن
لال مرچ
چکن کو لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں
اب پتیلے میں رکھ کر ہلکی آنچ پر آدھے سے زیادہ پکائیں
اب بڑے فرائی پین کو گریسی کر، کے یا تواے پر فرائی کر لیں ۔۔مزیدار لیگ پیس تیار

02/03/2023

Recipe of Carrot cake.

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj ka Dastarkhwan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aaj ka Dastarkhwan:

Share

Category