10/11/2020
کیٹوجینک لائف اسٹائل میں ہم کیا کیا چیزیں کھا سکتے ہیں, اور کیا نہیں کھا سکتے.........
1) تیل یا گھی ,
کیٹوجینک میں ہم کھانا بنانے کے لیے صرف اور صرف
دیسی گھی ,
ناریل کاتیل ,
زیتون کا ایکسٹرا ورجن تیل,
خالص پام آئل
پیور مکھن ,
جانور کی چربی
ہم استعمال کر سکتے ہیں باقی کوئ اور عام گھی تیل کیٹوجینک میں ممنوع ہے ,
نمک:-
کیٹوجینک لائف اسٹائل کا سب سے اہم اور لازمی جز پنک ہمالین سالٹ ہے عام سمندری نمک ہم نہیں لیتے بلکہ ہمارے ملک میں کھیوڑہ سے نکلنے والا راک سالٹ ، جس کو ہمارے یہاں لاھوری نمک بھی کہا جاتا ہے بس وہی تمام کھانے پینے میں استعمال کرنا ہے ،
انڈے :-
دیسی اور فارمی انڈے ہم استعمال کر سکتے ہیں زردی کے ساتھ
ڈیری مصنوعات:-
پیور مکھن , چیز , پنیر , گریک یوگرٹ , فریش کریم , تازہ دودھ کی بالائ , ہیوی وپڈ کریم مگر یہ تمام چیزیں فل فیٹ لینی ہیں اور جس میں شوگر اور کاربس کم سے کم ہوں وہ لینی ہیں لو فیٹ کوئ ڈیری پروڈکٹس نہیں لینی
دودھ براہ راست استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ دودھ میں لیکٹوس بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے وزن گرنا بند ہوجاتا ہے
ہاں آلمنڈ اور کوکونٹ ملک استعمال کر سکتے ہیں ,
سبزیاں :-
سبزیوں میں ہم سبز پتوں والی سبزیاں اور تقریبا ہر وہ سبزی جو زمین کے اوپر اگتی ہے استعمال کر سکتے ہیں، جیسے :-
پالک
شملہ مرچ
کھیرا
بندگوبھی
سلاد پتہ
ککڑی
ہری پیاز
ایگ پلانٹ (لمبا والا بینگن)
بروکلی
بھنڈی
ماروکدو
آئس برگ
لوکی
پھول گوبھی
ساگ
میتھی
پارسلے
چائنیز گوبھی
زوکینی
ہرا دھنیا
ہری مرچ
ادرک
لہسن
لیموں
لال مولی چھوٹی گول والی
لیکن جو سبزیاں زمین کے اندر پیدا ہوتی ہیں اگتی ہیں وہ ہم کیٹوجینک میں استعمال نہیں کر سکتے جیسے:-
گاجر
چقندر
آلو
اروی
شلجم
میٹھا کدو
شکر قندی
بھٹہ
سفید مولی
استعمال نہیں کر سکتے
ٹماٹر اور نارمل پیاز بھی شروع میں کم مقدار اعتدال میں استعمال کرسکتے ہیں
گوشت :-
مرغی
مچھلی
بکرے ,دنبے کا گوشت
گائے بچھیا کا گوشت
اونٹ کا گوشت
اور جانوروں کے دیگر اعضاءجیسے:- دل , گردے , کلیجی, مغز سری پائے سب استعمال کر سکتے ہیں
لیکن جن لوگوں کو ہائ یورک ایسڈ کا عاضہ ہے وہ کوشش کریں کے لال گوشت اعتدال میں استعمال کریں یا صرف چکن اور فش پر ہی گزارا کریں اور یورک ایسڈ سے متاثرہ لوگ دل, گردے , کلیجی , اور مغز باکل استعمال نہیں کر سکتے کیونکے اس میں بہت ہائ پیورینز ہوتے ہیں جو یورک ایسڈ بڑھا دیتے ہیں لیکن جن لوگوں کو یورک ایسڈ کا مسئلہ نہیں ہے وہ بخوشی کھاسکتے ہیں ,
پھل فروٹس:-
کیٹوجینک میں تمام فروٹس بند ہوتے ہیں کیونکہ فروٹس میں Furoctos بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ وزن گرانے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے لہزا جب تک ہم اپنے صیحتمند ٹارگٹ کو حاصل نہیں کر لیتے ہم فروٹس نہیں لے سکتے، مگر کچھ پھل ہم کیٹوجینک میں اعتدال میں لے سکتے ہیں جیسے:-
اسٹرابریز
بیریز
ایواکاڈو
دالیں اوربینز :-
دالیں ہر قسم کی، چنے کالے سفید, بیسن ,بینز لوبیا وغیرہ نہیں لے سکتے,
گندم , جو , مکئ , معدہ , چاول یہ سب چیزیں سو فیصد ممنوع ہیں ,
فلارز آٹا :-
کیٹوجینک لائف اسٹائل میں ہم بادام، ناریل اور السی (فلیکس سیڈز) کا آٹا استعمال کر سکتے ہیں لیکن کوشش کیجیے شروع میں میں استعمال نا کریں جب تک کے آپ فیٹ ایڈاپٹڈ نا ہو جائیں اس کے بعد ان فلور کو ہم استعمال کر سکتے ہیں
ڈرائ فروٹس:-
خشک میوہ جات میں صرف
اخروٹ
بادام
پیکن نٹس
میکاڈامیا نٹس
لے سکتے ہیں مونگ پھلی ڈرائ فروٹ نہیں ہے وہ لیگیومز میں آتی ہے مگر بہت کم مقدار میں لے سکتے ہیں اور مونگ پھلی کا مکھن مگر پیور اور بغیر شکر والا لے سکتے ہیں
میٹھا سویٹنرز......
وائٹ شکر , گڑ , بروان شوگر , آرٹیفیشل سوئیٹنر ,شہد , کھجور
ہر قسم کا میٹھا کیٹوجینک میں بند ہوتا ہے 100%
صرف حسب ضرورت اعتدال میں اسٹویا، زایلیٹال ، ایریتھریٹال، استعمال کر سکتے ہیں اور وہ بھی شروع میں کوشش کیجیے شروع میں نا لیں ،
مشروبات:-
مشروبات میں ہم بلٹ پروف چائے کافی ، سبزیوں کی اسموتھی، اسٹرابری شیک ، لیموں پانی ، گرین ٹی ، منٹ لیمنیڈ ، پکل جوس، ہاٹ چاکلیٹ ، ایپل سائیڈر وینیگر ، آلمنڈ ملک ، کوکونٹ ملک لے سکتے ہیں ،.