10/01/2026
رات میری ملاقات ایک آرمی میجر اور اُن کی ڈاکٹر اہلیہ سے ہوئی، جن کی شادی کو چھ سال ہو چکے تھے۔
خاتون خود اپنے شوہر کے لیے دوسری بیوی کی تلاش میں تھیں۔
جب میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا:
“میں نے دنیا کے حالات بہت قریب سے دیکھے ہیں اور اس پر باقاعدہ مطالعہ بھی کیا ہے۔ مرد کی فطرت اور ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ بعض حالات میں ایک سے زائد شادی کی ضرورت ہوتی ہے۔”
میں نے پوچھا: “کیا آپ کے بچے ہیں؟”
انہوں نے بتایا: “جی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔”
پھر میں نے دریافت کیا کہ وہ کس طرح کا رشتہ دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا:
“کوئی طلاق یافتہ خاتون، جس کے ایک یا دو بچے ہوں—ایسی عورت جس کے بچوں کو والد اور ایک مکمل خاندان کی ضرورت ہو۔”
میں نے کہا کہ آپ دونوں ماشاءاللہ نہ صرف خوبصورت بلکہ باشعور بھی ہیں، اور یہ بات واقعی حیران کن ہے کہ ایک بیوی خود اپنے شوہر کے لیے رشتہ تلاش کر رہی ہو۔ اگر میجر صاحب خود آئے ہوتے تو شاید میں اتنے سوال نہ کرتی۔
اس پر خاتون نے بڑے اطمینان سے کہا:
“مرد کو کبھی قید نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ نے مرد کو بہت بڑی ذمہ داری کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ ہم نے اپنی زندگی الحمدللہ ایک مثالی انداز میں گزاری ہے۔”
انہوں نے مزید کہا:
“ہم پوری دنیا کو خوشیاں نہیں دے سکتے، لیکن اگر کسی بےبس، ٹوٹی ہوئی فیملی کو سہارا دے سکیں تو یہی بہت ہے۔”
جاتے ہوئے دل سے دونوں کے لیے ڈھیروں دعائیں نکلیں—ایسے لوگ واقعی معاشرے میں امید کی کرن ہوتے ہیں
( منقول۔۔۔۔۔۔۔۔ )
اس موضوع پہ سائنسی اور معاشرتی تحقیق پہ مبنی بہت ہی خوبصورت اور مختصر ویڈیو بھی ملاحظہ فرمائیے۔
اللہ ہو آکبر﷽The Untold Rules of Multiple Wives in Islam || Dosri Shadi ka Asal Sach || ISLAMIC MIRACALESکیا اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت عورت پ...