Fancy Birds Hub Lahore

Fancy Birds Hub Lahore All kind of Fancy Bird's sale Purchase Hub.

14/08/2025
01/05/2024

*اسلام میں مزدوروں کے حقوق*
مزدور کا لفظ ہمارے ہاں عمومی طور پر ان لوگوں پر استعمال ہوتا ہے جو سامان ، مٹی ، سیمنٹ کی بوریاں ، اینٹیں وغیرہ اٹھاتے ہیں ، گھروں ، عمارتوں ، سڑکوں اور دیگر تعمیراتی کام کرتے ہیں ، جبکہ اسی کام کے ماہرین کو مستری اور کاریگر وغیرہ کے لفظ سے پُکارا جاتا ہے۔

مزدور کے کام کو مزدوری کہتے ہیں جسے عربی میں کَسْب یا عمل سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے ، لغوی اور اصطلاحی معنیٰ کے حساب سے دیکھا جائے تو ہر وہ کام جس کے بدلے میں اُجرت ملتی ہے وہ مزدوری میں شمار ہوتا ہے۔

دنیا جہان میں کوئی ایک بھی ایسا طبقہ یا شعبہ نہیں ہے جس کے متعلق اسلامی تعلیمات میں معتدل اور زمانی ضروریات کے موافق راہنمائی نہ ملتی ہو۔ مزدوروں ، ملازموں ، اَجیروں اور ماتحتوں کے حوالے سے بھی تعلیماتِ اسلامیہ میں واضح راہنمائی موجود ہے۔ دینِ اسلام نے ہر طبقۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرح مزدوروں کو بھی حقوق دئیے ہیں یعنی مزدوروں کے حقوق کی ادائیگی ، ان کی مزدوری و محنت کا بدلہ وقت پر دینا ، ان سے ان کی طاقت کے مطابق کام لینا ، کام لینے میں نرمی ، شفقت اور انسانیت سے کام لینا وغیرہ۔

مزدوروں کے ساتھ حُسنِ سُلوک کرنے کے حوالے سے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم ہے : انہیں (یعنی غلاموں ، اجیروں اور مزدوروں کو) اتنے زیادہ کام کا مکلف نہ کرو کہ وہ ان کی طاقت سےزیادہ ہو ، اگر ایسا کرو تو ان کی مُعاوَنت بھی کرو
( بخاری شریف) ۔
مزدور سے پہلے کام لے لیا اور جب مزدوری اور اُجرت دینے کی باری آئی تو جھگڑا کھڑا ہوگیا ، مزدور زیادہ مانگتاہے ، کام والا کم دیتا ہے ، دینِ اسلام نے اس کا بھی حل پہلے ہی سے ارشاد فرما دیا چنانچہ حديثِ پاک میں ہے : جب کسی اَجیر کو اُجرت پر رکھو تو اسے اس کی اُجرت پہلے ہی بتا دو۔(سنن نسائی)

ایک اور حدیثِ پاک میں ہے : نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مزدور کی اجرت اسے واضح بتا دینے سے پہلے کام لینے کی ممانعت فرمائی ہے۔ (کنز العمال)

مزدوروں کی مزدوری نہ دینے والوں کو تنبیہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : ميں قیامت کے دن تین افراد کامقابل ہوں گا(یعنی سخت سزا دوں گا) : (1) ایک وہ شخص جو میرے نام پر وعدہ دے پھر عہد شکنی کرے (2)وہ شخص جو کسی آزاد انسان کو بیچ دے اور پھر اس کی قیمت کھالے (3)وہ شخص جس نے کوئی مزدور اُجرت پر لیا اور پھر اس سے کام تو پورا لیا لیکن اس کی اُجرت اسے نہ دی۔ (بخاری شریف)

مزدور کی مزدوری بَروقت دینا اَخلاقی و شرعی دونوں طرح سے بہت ضروری ہے ، رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا : مزدور کا پسينہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کرو۔ (ابن ماجہ)

مزدوروں کو مالی و جانی تحفظ دینے میں دینِ اسلام سب سے آگے ہے ، رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تو جنگ میں بھی ان مزدوروں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا جو لڑنے کے لئے نہ آئے ہوں۔(ابو داؤد شریف)

اللہ کریم ہمیں مزدوروں اور تمام حق داروں کے حُقوق بَروقت اور صحیح صحیح ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے
*طالب دعا پروفیسر مفتی سفیان خالد 03042137491*

Address

Lahore
54000

Telephone

+923001302003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fancy Birds Hub Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fancy Birds Hub Lahore:

Share

Category