Fresh Dairy Milk

Fresh Dairy Milk Where you can find every thing about Fresh Milk

لوگوں کی بات کر نہ زمانے کی بات کرمجھ سے مِرے نبی ﷺکے گھرانے کی بات کرنانا کا شہر کس لئے چھوڑا مجھے بتاکربل کی سَمت شاہ ...
17/07/2024

لوگوں کی بات کر نہ زمانے کی بات کر
مجھ سے مِرے نبی ﷺکے گھرانے کی بات کر

نانا کا شہر کس لئے چھوڑا مجھے بتا
کربل کی سَمت شاہ کے جانے کی بات کر

مکر و فریب ،بزدلی کھل جائے گی تمام
مکتوب کوفیوں کے دکھانے کی بات کر
ی
وسف کے بھائیوں کے نہ قصے مجھے سنا
مثلِ عباس، ساتھ نبھانے کی بات کر

حر کو بنا کے پیشوا ،پکا حسینی بن
بازی پلٹ دے خُلد کمانے کی بات کر

عون و محمد، اکبر و اصغر، عباس تک
راہِ خدا میں سب ہی لٹانے کی بات کر

اک کوہِ استقامت و صبر و رضا چلا
پسرِ نبی کے رزم میں جانے کی بات کر

گردن کٹا کے سجدے میں قالو بلیٰ کہا
وعدوں کو اس طرح سے نبھانے کی بات کر

تبلیغ، درس، وعظ و نصیحت سبھی کو چھوڑ
نیزے پہ بھی قرآن سنانے کی بات کر

ظلم وستم کی تیرگی لمحوں میں دور ہو
شمعِ غمِ حسین جلانے کی بات کر

آلِ نبی کا غم جو میسر نہیں تجھے
حُبِ نبیﷺ کی جوت جگانے کی بات کر

دنیا میں سر اٹھانے کی خواہش جو ہو تجھے
زہرا کے در پہ سر کو جھکانے کی بات کر

نئیر تمہارے اپنےتو دامن میں کچھ نہیں
آباء کے ربطِ خاص پرانے کی بات کر
(نیئر صدیقی)

Address

Manga-Raiwind Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fresh Dairy Milk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share