31/07/2026
کبھی کبھی ایسے اتفاقات ہو جاتے ہیں جن کا آپ نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔
صبح ارادہ کچھ اور پکانے کا تھا، مگر اچانک چکن پلاؤ کے آرڈرز آ گئے، تو پلان بدلنا پڑا۔ دوپہر تک سارے آرڈرز بھیج کر دل میں خوشی تھی کہ اب جو چکن پلاؤ بچا ہے، سکون سے خود کھاؤں گی۔
لیکن ابھی کچھ دیر پہلے پھر ایک کال آ گئی:
"اگر چکن پلاؤ موجود ہے تو ہمیں بھی دے دیں!"
بس پھر کیا تھا… دوبارہ کچن میں گئی، تازہ شامی کباب فرائی کیے، نیا سلاد تیار کیا اور آرڈر بھیج دیا۔
اب حالت یہ ہے کہ میرا اپنا چکن پلاؤ پھر کسی اور کے حصے میں چلا گیا۔
لگتا ہے اب کوئی مجھے ہی کھانا کھلا دے!