Umm ul Rehan's Kitchen

Umm ul Rehan's Kitchen A page for learn how to cock delicious food�

12/12/2023

Winter face Pack homemade remedy.

12/12/2023

سوپ والے کالے مزیدار چنے بنانے کا طریقہ

11/12/2023

ناریل کے تیل کے فواۂد:

23/11/2023

مزیدار آلو کی تہاری بنانے کا طریقہ:

23/11/2023

بیسن والی آلو کی کتلیاں:

23/11/2023

Morning face pack

14/11/2023

سادہ چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ:

13/11/2023

مو نگ مسور کی دال بنانے کا طریقہ:
سادہ اور آ سان طریقہ:

گھر کی ملائی کا دیسی گھی: ملائی اکٹھی کرنے کا طریقہ: دودھ کو اچھی طرح ابال کر دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور بعد میں...
23/10/2023

گھر کی ملائی کا دیسی گھی:
ملائی اکٹھی کرنے کا طریقہ:
دودھ کو اچھی طرح ابال کر دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور بعد میں چمچ یا چائے چھننی کے ساتھ ملائی اتار کر باؤل میں روزانہ جمع کرنے شروع کر دے. دو ہفتے تک لگاتار ملائی جمع کریں (نوٹ )
ملائی اتار کر ملائی والے باؤل فریج میں روزانہ رکھ دے تاکہ ملائی خراب نہ ہو.
بنانے کا طریقہ :
ملائی والا باول میں ایک چمچ دہی ڈال کر اچھے طریقے سے مکس کر لیں اور دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں بعد میں گرائنڈر میں ملائی ڈال کر ساتھ ٹھنڈا پانی یا پھر برف کے ٹکڑے ڈال دیں اور ملائی گرائنڈ کر لیں اس طرح پانچ منٹ تک گرائنڈ کریں اور مکھن تیار ہو جائے گا مکھن کو دونوں ہاتھوں کی مدد سے نکال لیں اور فرائی پین میں ڈال لیں اور ہلکی انچ پر پکنا رکھ دیں خیال رکھیں جلنے نہ دیں جیسے جیسے مکھن پکنا شروع ہوگا تو رنگت گولڈن ہونا شروع ہو جائے گی جیسے ہی ہلکی گولڈن رنگت دیکھیں تو سمجھ جائے دیسی گئی تیار ہے دیسی گھی بناتے ہوئے احتیاط کریں کہ برتن جو ہے تھوڑا بڑا ہو بڑے برتن میں دیسی گھی کے جلنے کا خدشہ کم ہوتا ہے اور ہمیشہ دیسی گھی ہلکی انچ پر پکائیں.شکریہ

مزیدار اور آسان ببیف کڑاہی اجزاء گائے کا گوشت آدھا کلو ,ایک چمچ ادرک,دو چمچ لہسن,دو بڑی پیاز کٹی ہوئی,ایک چمچ سرخ مرچ,ای...
19/10/2023

مزیدار اور آسان ببیف کڑاہی
اجزاء
گائے کا گوشت آدھا کلو ,ایک چمچ ادرک,دو چمچ لہسن,دو بڑی پیاز کٹی ہوئی,ایک چمچ سرخ مرچ,ایک چمچ نمک,1/2زیرہ ثابت,1/2پیسا گرم مصالحہ,بڑی الائچی 1, 2گلاس پانی,آدھی پیالی تیل,گھی,
ترکیب:
تمام اجزاء کو پریشر ککر میں ڈال کر پکنا رکھ دیں,اور 20منٹ تک wt لگادیں,
نوٹ:
چیک کر لیں گوشت پک گیا کہ نہیں اور تب تک پکنے دیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائیں اور گھی علیحدہ نہ ہو جائیں,اور خوب بونھائی کریں,آخر میں آ دھا گلاس پانی ڈال کر دم لگا دیں. اور پانچ منٹ بعد چولھا بند کردیں.آپ سب لازمی اس طریقہ کو استعمال کریں بہت ہی ذائقہ دار کڑاہی تیار ہو گی

پنجیری بنانے کا طریقہ:( خاص کمر درد جوڑوں کے درد اور پٹھوں کے درد کے لیے )اجزاء, بادام100 گرام پستہ, 100 گرام کاجو, 100 ...
17/10/2023

پنجیری بنانے کا طریقہ:
( خاص کمر درد جوڑوں کے درد اور پٹھوں کے درد کے
لیے )
اجزاء,
بادام
100 گرام پستہ, 100 گرام کاجو, 100 گرام کھوپرا, 100 گرام سونف,100 گرام کمر کس, 100 گرام السی, 100 گرام کشمش, 100 گرام بھنے ہوئے چنے, شکر ادھا کلو, دیسی گھی تین پاؤ ,سوجی ایک پاؤ, اخروٹ 100 گرام, مونگ پلی 100 گرام, پھل مکھانے 100 گرام ,چاروں مغز 100 گرام-
1. بنانے کا طریقہ :
ایک بڑی دیگچی لیں اس میں ایک پاؤ دیسی گھی ڈال کر گرم کریں ہلکی انچ پر, پھر تمام ا جزا اس میں ڈال کر دس منٹ تک ہلکی انچ پر فرائی کریں ,اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں
نوٹ :
شکر کو علیحدہ سے مکس کریں گے جب تمام اجزاء اچھے طریقے سے فرائی ہو جائیں گے ان تمام ا جزاء کو شکر میں ڈال کر مکس کر لیں اور گرائنڈر میں گرائنڈ کر لیں
2:سوجی کو اچھے طریقے سے دیسی گھی میں فرائی کر لیں گے اور دیکھ لیں گے کہ سوجی کا رنگ ہلکا براؤن ہو رہا ہے تو سمجھ جائیں تیار ہو گئی ہے, یہ ایک مزیدار ڈائٹ ہے سردیوں کے لیے سب لازمی ا ستعمال کریں سوجی کو باقی تمام اجزاء میں مکس کر لیں اچھے طریقے سے اس طریقے سے ہماری پنجیری کی ریسپی تیار ہو جاتی ہے
(نوٹ)
دیسی گھی اور شکر اپ اپنے ضرورت اور پسند کے حساب سے ڈال سکتے ہیں

اٹا گوندھنے کا طریقہ:سب سے پہلے ایک پرات میں اٹا لیں گے اور باؤل میں پانی ڈالیں گے, اس کے بعد اٹا ایک  سائیڈ میں کر دیں ...
17/10/2023

اٹا گوندھنے کا طریقہ:
سب سے پہلے ایک پرات میں اٹا لیں گے اور باؤل میں پانی ڈالیں گے, اس کے بعد اٹا ایک سائیڈ میں کر دیں گے اور تھوڑا تھوڑا اٹا لیں گے ساتھ پانی ڈالیں گے تھوڑا تھوڑا سا, اسی طریقے سے سارے اٹے کی ڈو بنائیں گے پانی ڈالتے ہوئے دھیان رکھیں زیادہ پانی نہ ڈالیں, اسی طرح تمام اٹے کو مکس کرتے , اور 10 منٹ کے لیے ڈانپ کر رکھ دیں گے دس منٹ کے بعد دو یا تین منٹ ہاتھوں سے مکس کریں اچھے طریقے سے مطلب جسے ہم پنجابی میں مکیاں دینا کہتے ہیں اور روٹی پکا لیں

Address

Lahore
54770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umm ul Rehan's Kitchen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umm ul Rehan's Kitchen:

Share

Category