SABZI MANDI

SABZI MANDI QUALITY FRUIT/SABZI TRADERDES

30/03/2026

اھم مضمون ھے پورا پڑھیں
اسٹوڈینٹس پیرینٹس فیڈریشن کرونا کے دور میں 18 اگست 2020 کو بنائی گئی اس وقت کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون کو چھ ماہ گذر چکے تھے لیکن خطے میں موجودہ جنگی صورتحال ابھی شروع ھوئی ھے تعلیمی اداروں کی بندش شروع ھو چکی ھے اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ھونے والا ھے اس لئے
کرونا میں 18 ماہ بند اسکولوں کی فیسیں ادا کرنے والے والدین سبق حاصل کریں مندرجہ اقدامات کر کے اپنے آپ کو مالی اور بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچا سکتے ھیں
آٹھویں کلاس کے امتحانات ھو چکے ھیں جبکہ نویں سے بارہویں اور او-اے لیول تک کے امتحانات اپریل میں ھو کر ختم ھو جائیں گے
کم از کم اپریل اور مئی غیر یقینی صورتحال رھے گی پھر دو ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں آ جائیں گی اس لئے
1- جن بچوں کا ابھی داخلہ نہیں کرایا ھے ان کے ابھی داخلے نہیں کرائیں اور جو والدین اسکول بدلنا چاھتے ھیں وہ بھی انتظار کریں ورنہ اپریل سے جولائی تک کی فیس مفت میں ادا کرنی پڑے گی
2- جن بچوں کی پڑھائی موجودہ اسکولوں میں ھی جاری رکھنی ھے ان اسکولوں میں ابھی سے ایک خط ریسیو کرا دیں کہ میں گرمیوں کی چھٹیوں تک بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاھتا اس لئے میں فیس ادا نہیں کروں گا اگر آپ ایڈمیشن کینسل کرنا چاھتے ھیں تو میری ایڈمیشن فیس واپس کر دیں میں چھٹیوں کے بعد ایڈمیشن فیس جمع کروا کر دوبارہ ایڈمیشن کروا لوں گا
آپ کو میری بات شاید ابھی عجیب سی اور ناقابل عمل لگ رھی ھوگی لیکن جب آپ گرمیوں کی چھٹیوں یا حالات نارمل ھونے کے بعد یہ پوسٹ دوبارہ پڑھیں گے تو اس بات کو تسلیم کریں گے کہ ھم نے پہلے سے آپ کو خبردار کر دیا تھا
کرونا میں بھی نجی اسکولوں کے تعلیمی سوداگروں نے فیس وصول کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی ملی بھگت سے وقفے وقفے سے اسکول کھلوا کر اٹھارہ ماہ کی بند اسکولوں کی فیس والدین سے وصول کر لی تھی
3- بچوں کو تعلیم دینے کیلئے ھوم اسکولنگ کریں محلے کے آٹھ دس گھروں کے بچے جمع کریں ٹیوٹر رکھیں اور ھر ھفتے ایک گھر میں ٹیوشن کا اھتمام کر لیں کرونا میں اسکول مالکان نے ٹیچرز کو نکال دیا تھا اور اس دفعہ بھی وہ یہ ھی کریں گے اس لئے آپ کو ٹیچرز آرام سے مل جائیں گی آٹھ گھروں کے بجے بھی جمع ھو گئے تو آپ کے گھر کا نمبر دو ماہ بعد آئے گا
کیونکہ حکومت لاک ڈاؤن کرے گی تو ھمیشہ کی طرح سب سے پہلے نزلہ تعلیمی اداروں پر ھی گرے گا اور اسکول مالکان آپ کو آن لائن کلاسسز کا جھانسہ دے کر فیس وصول کریں گے اسی لئے کئی اسکولوں نے جون جولائی کی فیسیں ایڈوانس وصول کر لی ھیں یا وصول کرنے کیلئے والدین پر دباؤ ڈال رھے ھیں
آخری بات مرد حضرات کیلئے کہ وہ خواتین کے پریشر میں نہ آئیں چاھے وہ آپ کی بیگم ھو یا اسکول کی ٹیچر کوآرڈینیٹر یا پرنسپل آخر میں مالی نقصان آپ کا ھی ھونا ھے
حکومت نے کچھ نہیں کرنا وہ نجی اسکولوں کو بند اسکولوں کی فیس لینے سے نہیں روکے گی اس لئے جو کرنا ھے آپ ھی نے کرنا ھے

پاکستان میں طلباء کے والدین کی سب سے توانا آواز اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کا پیج  آگاھی اور آواز اٹھانے کیلئے فالو لائک ر...
25/03/2026

پاکستان میں طلباء کے والدین کی سب سے توانا آواز اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کا پیج آگاھی اور آواز اٹھانے کیلئے فالو لائک ریویو کر لیں پھر آپ تعلیمی مظالم کیلئے کبھی نہیں کہیں گے کہ کوئی بولنے والا نہیں ھے اس پوسٹ کو شئیر کرنا نہ بھولیں

******NO SCHOOL-NO FEES******
تعلیمی اداروں کی بے جا بندش نامنظور
حکومت شوق سے لاک ڈاؤن کرے اسکول بند کرے لیکن ساتھ میں نجی اسکولوں کو بچوں کی فیس بھی ادا کرے والدین کو بند اسکولوں کی فیس دینے میں بہت ذھنی تکلیف ھوتی ھے کہ بچہ اسکول گیا نہیں لیکن اپنی محنت کی کمائی سے اسکول اور وین کی فیس ادا کرنی ھی کرنی ھے جبکہ اسکول کی نہ بجلی جلی نہ اساتذہ کا پیٹرول

ھم نے 2017 سبزی/فروٹ سپلائی کا کام شروع کیا تھا جو کرونا کی وجہ سے بند کر دیا تھااب الحمدللہ ایک نئی جہت کے ساتھ یہ کام ...
28/03/2025

ھم نے 2017 سبزی/فروٹ سپلائی کا کام شروع کیا تھا جو کرونا کی وجہ سے بند کر دیا تھا
اب الحمدللہ ایک نئی جہت کے ساتھ یہ کام دوبارہ آموں کی خرید وفروخت سے شروع کر رھے ہیں
آپ دنیا کے کسی کونے میں رھتے ھوں اپریل کے تیسرے ھفتے سے ھمارے برانڈڈ ھائی کوالٹی ام جب چاھیں جتنے چاھیں آپ کے دروازے/گودام/شہر تک پہنچ جائیں گے
ہنچ جائیں گے
کورئیر, ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور ایکسپورٹرز/ انویسٹرز کیلئے خصوصی بزنس پلان/پیکج
تو دیر نہ کریں باغ مالکان، آم بیچنے، خریدنے اور اس کے کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے فوری واٹس ایپ رابط کریں
دوستو سے کامیابی اور حلال روزگار کیلئے دل سے دعا اور عملی مدد کی درخواست ھے
ندیم مرزا-03244149717

Address

SABZI MANDI
Lahore

Telephone

+92 333 2326001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SABZI MANDI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category