Bilal Devol Dairy Farm

Bilal Devol Dairy Farm خوشحال فارمر

08/01/2026

جانوروں میں فاسفورس کی کمی — ایک خاموش لیکن خطرناک مسئلہ
اکثر ڈیری فارمرز اچھی نسل اور اچھی خوراک کے باوجود دودھ کم ہونے، جانور کے کمزور ہونے یا بار بار بیمار پڑنے کی شکایت کرتے ہیں، مگر اصل وجہ فاسفورس کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
فاسفورس کی کمی کب ہوتی ہے؟
جب خوراک میں منرل مکس یا معدنی نمک شامل نہ ہو
زیادہ دودھ دینے والی گائے یا بھینس میں
بار بار بچے دینے کے بعد
سبز چارہ کم اور خشک چارہ زیادہ ہونے پر
ناقص ونڈا یا غیر متوازن خوراک کے استعمال سے
فاسفورس کی کمی کی علامات
دودھ میں واضح کمی
جانور کا کمزور اور سست ہونا
ہڈیوں اور جوڑوں میں درد، لنگڑا پن
مٹی، اینٹ یا لکڑی چاٹنا
بچہ نہ ٹھہرنا یا ریپیٹ ہونا
ہیٹ کمزور آنا
کیا DCP پاؤڈر فاسفورس کی کمی ختم کر سکتا ہے؟ جی ہاں، DCP (Dicalcium Phosphate) فاسفورس اور کیلشیم کا بہترین ذریعہ ہے اور صحیح مقدار میں استعمال کرنے سے:
دودھ کی پیداوار بہتر ہوتی ہے
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
ریپیٹ اور کمزور ہیٹ کے مسائل کم ہوتے ہیں
جانور کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے
DCP استعمال کرنے کا طریقہ
دودھ والی گائے/بھینس: 50 سے 70 گرام روزانہ
خشک جانور: 30 سے 40 گرام روزانہ
ونڈا یا دانے میں ملا کر دیں
ساتھ منرل مکس اور نمک کا استعمال بھی ضروری ہے
اہم بات صرف DCP کافی نہیں، متوازن خوراک، سبز چارہ، صاف پانی اور منرل مکس ساتھ ہوں تو ہی مکمل فائدہ ملتا ہے۔

08/01/2026

شدید سردیوں میں جانوروں کا خیال کیسے رکھا جائے؟

جانوروں کو بھرپور خوراک کھلائیں، بھوکے جانور کو سردی زیادہ لگتی ہے
بھینس کو گائے کی نسبت زیادہ سردی لگتی ہے۔
جانوروں کو 100 گرام گڑ دیں، بہتر ہے شام کو دیں
یا ونڈے میں شیرہ مکس کریں

ہمیشہ تازہ پانی پلائیں، ٹھنڈا پانی جانور کے جسمانی درجہ حرارت کو کم کردیتا ہے اور زیادہ ٹھنڈا پانی بیمار کر سکتا ہے۔

جانور کو زیادہ گیلے فرش پر نہ رکھا جائے۔ گیلے جانور کو دن میں بھی سردی لگے گی اور زیادہ گندگی سے جانوروں کو ساڑو، میسٹائٹس حیوانے کی سوزش بھی ہوسکتی ہے۔

باڑے کی صفائی روزانہ کی جائے تاکہ زہریلی گیسیں کم مقدار میں پیدا ہوں۔ ٹھنڈی ہوا سے بچاؤ کے لیے باڑے کی چادریں زمین تک ہوں لیکن روشن دان چھت کے قریب ضرور ہوں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہوسکے اور ہوا جانور کو براہِ راست بھی نہ لگے

شدید سردی کے دنوں میں اضافی خرچ ضرور ہوگا لیکن یہ اضافی خرچ آپ کو نقصان سے بچائے گا۔ جب تک سردی شدید ہے کھل کی مقدار تھوڑی کم کردیں. کھل میں پروٹین ہوتی ہے اور سردی کے چارہ جات میں گرمیوں کے چارہ جات کی نسبت پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔ کھل کی جگہ پر سردی کے دنوں میں ونڈا یا دانہ اناج کی مقدار تھوڑی بڑھا دیں۔ لوسن، برسیم وغیرہ زیادہ پروٹین والے چارہ جات استعمال کر رہے ہوں تو ونڈا میں کھل پروٹین 30-35 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔

چھوٹے بچوں کو ٹھنڈے فرش سے بچائیں ہے۔
چھوٹے بچے اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ جب جانور کا جسم اور پیٹ زیادہ ٹھنڈے فرش پر رہتا ہے تو نمونیا ہوسکتا ہے۔ چھوٹا بچہ اپنی جسم کی توانائی ٹھنڈے موسم میں اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ استعمال کرتا ہے اور کمزور ہوجاتا ہے۔ پرالی، گنے کا پھوک، مکئی، باجرے کے خشک ٹانڈے وغیرہ ان کے نیچے ضرور ڈالیں۔ چھوٹے بچوں کو کم از کم 6 انچ موٹی تہہ پرالی کی بنا کر دیں۔

جانوروں میں سوئے(پیدائش) کا موسم بھی ہے، پیدائش کے کچھ دن بعد تک بڑے جانور کو بھی ٹھنڈے فرش سے بچائیں، پرالی وغیرہ نیچے ضرور ڈالیں

اکثر ہم ایک یا دو چیزوں کو دیکھ کر ہی انہی کا علاج کر رہے ہوتے ہیں, یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے, مستند ڈاکٹر اور مکمل علاج / ...
08/01/2026

اکثر ہم ایک یا دو چیزوں کو دیکھ کر ہی انہی کا علاج کر رہے ہوتے ہیں,
یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے, مستند ڈاکٹر اور مکمل علاج / احتیاط ہی اس کا حل ہے

گائے بھینس میں بار بار بولنے یا کم حاملہ ہونے کی وجوہات(Repeat breeding)
1️⃣ غلط وقت پر انسیمینیشن
ہیٹ کے صحیح وقت پر AI نہ کرنا
سیمن خراب یا پرانا ہونا
AI کی صحیح تکنیک نہ ہونا
2️⃣ حمل ضائع ہونا
حمل 20–60 دن میں ختم ہو جانا
غذائی کمی یا بیماریاں
3️⃣ رحم اور اووری کے مسائل
رحم کی سوزش یا انفیکشن
اووری میں سسٹ یا Corpus luteum persist ہونا
4️⃣ غذائی کمی
منرلز کی کمی (فاسفورس، زنک، کاپر، سیلینیم)
جسمانی حالت خراب (BCS کم)
5️⃣ ہارمونل مسئلہ
پروجیسٹرون کی کمی
غیر معمولی heat cycle یا silent heat
6️⃣ بیماری اور انفیکشن
بروسیلوسیس، IBR، لیپٹوسپیروسس وغیرہ
7️⃣ ماحول اور انتظام
گرمی، پانی یا خوراک کی کمی
صفائی ستھرائی کی کمی
دباؤ اور بیماری
فارمرز کے لیے آسان حل
✅ AI صحیح وقت اور تکنیک سے کروائیں
✅ متوازن خوراک اور منرل مکسچر دیں
✅ وٹرنری ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں
✅ حمل کی تصدیق 45–60 دن بعد کروائیں
✅ صفائی اور گرمی سے بچاؤ

Address

Layyah
31450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Devol Dairy Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category