19/05/2025
اندرونی #کیڑوں (پیٹ کے کیڑے) کا #علاج اور احتیاطی تدابیر
پچھلی پوسٹ میں ہم نے بیرونی کیڑوں (جیسے جوئیں، چیچڑ وغیرہ) کے بارے میں بات کی تھی۔ اب بات کرتے ہیں اندرونی کیڑوں کی، جو جانور کے:
آنکھ
پھیپھڑے
جگر
آنتوں
معدے
وغیرہ میں ہو سکتے ہیں۔
اندرونی کیڑوں کی دوا کب دینی چاہیے؟
چھوٹے جانوروں کو ہر 1 سے 2 مہینے بعد
بڑے جانوروں کو ہر 3 سے 6 مہینے بعد
(جانور کی عمر، موسم، صحت اور کیڑوں کی شدت کے مطابق وقفہ رکھا جائے)
فارمولے تبدیل کرتے رہیں:
ہر بار ایک ہی دوا نہ دیں، بلکہ مختلف فارمولے استعمال کریں تاکہ دوا کی اثرپذیری برقرار رہے۔ مشہور فارمولے درج ذیل ہیں:
1. Albendazole
2. Oxfendazole
3. Oxyclozanide
4. Triclabendazole (جگر کے کیڑوں کے لیے خاص طور پر مؤثر)
دوائی کی شکلیں:
سیرپ
پاؤڈر
گولیاں
ڈوز کا تعین کیسے ہو؟
ہر دوا میں کیمیکل کی طاقت (concentration) مختلف ہوتی ہے، اس لیے ڈوز بھی مختلف ہوتی ہے۔ مثلاً:
1cc فی 2 کلوگرام جسمانی وزن
1cc فی 3، 5، 10 یا 50 کلوگرام وزن
ڈوز کے بارے میں کسی مستند فرد سے مشورہ کریں:
ویٹرنری ڈاکٹر
ویٹرنری اسسٹنٹ / ایل اے ڈی
یا قریبی گورنمنٹ ویٹرنری آفیسر
اہم ہدایات:
گبن (حاملہ) جانور کو دوا دینے سے گریز کریں
دوا دینے کے لیے بہترین موسم: فروری سے مئی اور اکتوبر سے نومبر
جانور کے بچہ دینے کے 21 دن بعد ڈی ورمنگ لازمی کریں
اگر ممکن ہو تو جانور کو بچہ دینے سے پہلے اور بعد کے وقفے میں 2–3 بار ڈی ورمنگ کریں
یہ دوا کہاں سے ملے گی؟
تمام دوائیں دستیاب ہیں:
کسان ویٹرنری میڈیکل سٹور، قلعہ کالر والا
مزید سوالات کے لیے کمنٹس میں ضرور پوچھیں!