Irfan arain

Irfan arain Assalamualaikum mare dosto sab support karo mujhe

رکن پور لودھراں میں ایک ٹرک ڈرائیور چالان کے ڈر سے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کو کچل دیتا ہے جس سے اسکی جان چلی جاتی ہے۔دنیا ...
24/08/2026

رکن پور لودھراں میں ایک ٹرک ڈرائیور چالان کے ڈر سے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کو کچل دیتا ہے جس سے اسکی جان چلی جاتی ہے۔

دنیا پور میں موٹر سائیکل سوار ٹریفک وارڈن سے ڈر کر موٹر سائیکل بھاگاتا ہے ٹریفک وارڈن پیچھا کرتاہے اسے دھکا دیتا ہے وہ گرتا ہے اور اس کی جان چلی جاتی ہے۔

لودھراں سپر چوک پر چا لان کے ڈر سے کار والا لیڈیز پیٹرولنگ کانسٹیبل کو زخمی کرتا ہے۔

کہروڑ پکا جال والی پل پر ایک سولہ سالہ لڑکا پولیس کے ڈرسے نہر میں چھلانگ لگاتا ہے اور 3دن بعد اس کی نعش ملتی ہے۔

یہ تو صرف لودھراں کے واقعات ہیں باقی پنجاب میں پتہ نہیں کتنے وقوعے ہو رہے ہیں صرف بھاری برقم چالان کی وجہ سے کتنے لوگ مر رہے ہیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

حکومت پنجاب سے مریم صاحبہ سے گزارش ہے کہ بھاری ٹریفک جرمانوں پر نظر ثانی کرے اور غریب لوگوں کو زندہ رہنے دے۔

🌙✨ جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ مبارک ہو ✨🌙تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو دل کی گہرائیوں سے عید میلادُ النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔ 💚آئی...
23/08/2026

🌙✨ جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ مبارک ہو ✨🌙

تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو دل کی گہرائیوں سے عید میلادُ النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔ 💚
آئیں اس بابرکت دن درود و سلام کی کثرت کریں، نماز کی پابندی کریں، قرآنِ پاک سے محبت کریں اور نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے محبت، اخوت اور انسانیت کا پیغام عام کریں۔ 🤲❤️

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ ﷺ 🌹

ملک میں آئین، قانون اور نظامِ انصاف کا جنازہ اسی وقت نکل گیا تھا، جب ایک مجرم کے لیے ایئرپورٹ پر عدالت لگائی گئی، اور جی...
22/08/2026

ملک میں آئین، قانون اور نظامِ انصاف کا جنازہ اسی وقت نکل گیا تھا، جب ایک مجرم کے لیے ایئرپورٹ پر عدالت لگائی گئی، اور جیل بھیجنے کے بجائے گھر بھیج دیا گیا!

یہ سوال آج بھی اپنی جگہ موجود ہے:
کیا قانون سب کے لیے برابر ہے، یا طاقتور کے لیے الگ قانون ہے؟

جب انصاف کے ترازو کے پلڑے ہی مختلف ہوں تو عام آدمی عدالت سے انصاف کی امید کیسے رکھے؟

قانون کی بالادستی ہی ایک مضبوط ریاست کی بنیاد ہے۔

#آئین #قانون #انصاف #پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف حکومت کا اپیل دائر کرنے کا اعلاناپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے ک...
19/08/2026

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف حکومت کا اپیل دائر کرنے کا اعلان
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ حکم تمام قیدیوں کیلئے ہے یا کسی ایک مخصوص شخصیت کیلئے ہے عدالت واضح کرے ۔
اس عدالتی جنگ سے لگ رہا ہے کہ ن لیگ کے مقتدرہ سے حالات ایک بار پھر بگڑ رہے ہیں اور عمران خان سے اعلیٰ حلقوں کی صلح یا ڈیل کے اشارے بھی واضح ہیں
ن لیگ کو یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ میاں نواز شریف کو جنہوں نے جیل اور پھر ہسپتال سے سیدھا لندن بھیج دیا تھا وہی حلقے اب بھی عمران خان کو جیل سے ہسپتال اور ہپستال سے بیرون ممالک بھیجنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔یہ سیاست ہے اور یہاں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا ۔
میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تُھو تُھو ۔سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو رویے درست کرنے چاہئیں

19/08/2026

Rawalpindi mi AJ baut Tez barish ha

سچ تلخ ہے!چھوٹے سے غریب آدمی سے چند ہزار روپے کا لین دین بھی ہو تو اسے قانون، جرمانوں اور سختیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ...
18/08/2026

سچ تلخ ہے!

چھوٹے سے غریب آدمی سے چند ہزار روپے کا لین دین بھی ہو تو اسے قانون، جرمانوں اور سختیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر بڑے بڑے معاملات میں کروڑوں اور اربوں روپے کے کھیل کی خبریں سن کر دل سوال کرتا ہے کہ آخر قانون سب کے لیے برابر کب ہوگا؟

ایک طرف غریب عوام مہنگائی، بجلی کے بھاری بل، بے روزگاری اور بنیادی ضروریات کی فکر میں پریشان ہیں، دوسری طرف حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات اور مراعات دیکھ کر غریب کا دل مزید ٹوٹ جاتا ہے۔

غریب کوئی مجرم نہیں، وہ بھی اسی پاکستان کا شہری ہے۔
اسے عزت، انصاف اور جینے کا حق ملنا چاہیے۔

حکومت سے صرف اتنا سوال ہے:
اگر غریب کے چند ہزار روپے کا حساب لیا جا سکتا ہے، تو بڑے لوگوں کے کروڑوں اور اربوں روپے کا حساب کب لیا جائے گا؟

#انصاف #مہنگائی #پاکستان

Address

Lodhran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfan arain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share