16/03/2026
تونسہ کے نواحی علاقے مکول کلاں میں دوستی نہ کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ نوجوان آتش بلال ولد محمد رمضان قوم ماکلی کو ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تونسہ رائے شاہد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔