29/05/2025
کچے قیمے کے کباب عید اسپیشل ریسپی
1۔ . قیمہ ادھا کلو ( قیمے کو اچھی طرح سے دھو کے چھلنی پہ رکھ کے پانی خشک کر لیں ۔
2۔۔۔۔۔تلی ہوئی پیاز دو چمچ ،لہسن ادرک کا پیسٹ ٹو ٹیبل سپون ،
سوکھا دھنیا جس کو ہلکا سا کرش کرنا ہے ون ٹیبل سپون
زیرہ کا پاؤڈر ون ٹی سپون کرش کر کے
نمک ون ٹی سپون
کٹی ہوئی لال مرچ ون ٹی سپون
لیمن جوس ٹو ٹیبل سپون
ایک پیاز کو کاٹ کے باریک باریک اس کو نچوڑ کے پانی نکال کے پیاز استعمال کریں
ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک باریک کاٹ لیں
چاٹ مصالحہ ون ٹی سپون
ترکیب
قیمے کے اندر پیاز کچی جس کا ہم نے پانی نکالا ہے
تلی ہوئی پیاز اور باقی کی ساری کی ساری چیزیں قیمے کے اندر ڈالیں اب اپ نے کرنا کیا ہے جس کی وجہ سے کباب اپ کے نہیں ٹوٹیں گے ساری چیزوں کو ڈالنے کے بعد ہاتھ سے اچھی طرح سے اپ نے مکس کرتے ہوئے گوند لینا ہے تقریبا پانچ منٹ ۔
جب قیمے میں مصالحہ لگا کے اچھی طرح سے نہیں گوندتے ہیں تو اسی وجہ سے کباب ٹوٹ جاتے ہیں اب اس پوائنٹ پر اپ نے کباب بنا لینا ہے اور چاہے تو فریز کر لیں تلنے کا طریقہ بھی اپ لازمی سے پڑھ کر جائیے گا ۔
تلنے کے لیے احتیاط
اپ نے چولہے کو رکھنا ہے بالکل دھیمی انچ پر رکھنا ہے اور کباب ڈال دینا ہے تیل اتنا گرم نہ ہو کہ فورا سے کک ہونا شروع ہو جائے
بہت تیز گرم تیل میں جب اپ لوگ ائل ڈالتے ہیں اور تیز گرم تیل میں ہی کباب ڈال دیتے تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں اپ نے بالکل ہی لو انچ پر ان کا بابوں کو فرائی کرنا ہے جب ایک سائیڈ سے اچھی طرح سے پک جائیں گے تب اپ نے سائیڈ چینج کرنی ہے کیونکہ ہمارا یہ جو کباب ہے بالکل ہی کچا ہے اور ہم نے اس کو تلتے ہوئے ہی فرائی کرنا ہے چمچ چلائیں ایک بار اپ نے کباب ڈال دیا بس اپ دیکھیں سائیڈ سے گولڈن ہو چکا ہے کک ہو چکا ہے سائیڈ بدل دیں اس کے بعد کباب کو نکالیں چٹنی کے ساتھ انجوائے کیجیے ۔