ch Adeel waqas Gondal

ch Adeel waqas Gondal Adeel waqas gondal

ملکوال: بادشاہ پور میں بااثر چوہدری نے غریب محنت کش کے دس سالہ بیٹے کو معمولی تنازع پر گلا دبا کر قتل کر دیا، مقدمہ درج ...
07/08/2026

ملکوال: بادشاہ پور میں بااثر چوہدری نے غریب محنت کش کے دس سالہ بیٹے کو معمولی تنازع پر گلا دبا کر قتل کر دیا، مقدمہ درج ملزم فرار ہو گیا۔
تفصیلات کیمطابق شاہد عمران ساکن بادشاہ پور نے پولیس تھانہ ملکوال کو درخواست دی کہ اس کا دس سالہ بیٹا یاسر خان اپنے دادا کے گھر جا رہا تھا راستے میں ملزم عین گوندل نے اسے روکا۔ ملزم نے یاسر خان کو یہ کہتے ہوئے مارنا پیٹنا شروع کر دیا کہ تم نے اس کی دھان کی تازہ بوئی ہوئی فصل کو خراب کیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے بیٹا کا گلہ دبایا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
ملکوال پولیس نے ملزم کیخلاف دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

اچھا تو یہ بات ہے : بھیرہ سے پولیس ملازم کو اغ۔وا کرنے والے انعامو وینس کی سٹوری سامنے آگئی ۔۔۔ انتہائی بے خوف ہو کر ناک...
07/08/2026

اچھا تو یہ بات ہے : بھیرہ سے پولیس ملازم کو اغ۔وا کرنے والے انعامو وینس کی سٹوری سامنے آگئی ۔۔۔ انتہائی بے خوف ہو کر ناکے سے پولیس ملازم کو اغ۔وا کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ۔۔۔ تازہ ترین تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ چوہدری انعام عرف انعامو وینس سرگودہا کے علاقہ سالم کا رہائشی ہے جو تھانہ پھلرواں کی حدود میں آتا ہے یہ شخص ڈ۔کیتی ، اغ۔وا ، ق۔ت۔ل اور پیسے لے کر بے گناہ لوگوں کو مارنے سمیت پولیس مقابلوں کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے ۔ اسکا ایک بھائی بیرون ملک ہوتا ہے جو کہ اسکے ساتھ ملوث رہا اور پھر بیرون ملک بھاگ گیا لیکن اسکے ریڈوارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور انٹرپول نے اسے پکڑ لیا ہے جلد اسے پاکستان لایا جانا متوقع ہے ،چند ماہ قبل انعامو وینس اپنے ایک ساتھی مولوی اویس کی ہلا۔کت پر بھی کافی دل گرفتہ تھا ۔ یہ کنفرم نہیں کہ مولوی اویس پولیس مقابلے میں مارا گیا یا اپنے ہی پیشہ کے لوگوں یعنی دشمنوں کا نشانہ بنا ۔ علاقہ پھلرواں سرگودہا اور بھیرہ میں خوف کی علامت بنا انعامو پولیس کی ان کارروائیوں کو دشمنی قرار دیکر ایسی حرکات پر اتر آیا ہے کیونکہ بچاؤ کا انکے پاس اب کوئی راستہ نہیں ۔۔اسکی آج پولیس کانسٹیبل اویس کو اغ۔وا کرنے کی واردات ایک مذموم کوشش ہے کہ پولیس کو بلیک ۔میل کرکے بھائی کی اور اپنی جان بچا لے ۔ انعامو وینس کی فیس بک آئی کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ بدمعاشی غنڈہ گردی کے سوا اسے کوئی اور کام نہیں ، کہتے ہیں گیدڑ کی جب شامت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کر لیتا ہے ۔ یہی کچھ انعامو کے ساتھ ہوا ہے اس نے پولیس اوراداروں کی رٹ کو چیلنج تو کردیا ہے ، لیکن صاف نظر آرہا ہے پولیس اہلکار کا اغ۔وا اسے بہت مہنگا پڑے گا ۔۔۔ اسی کے الفاظ میں اگر پولیس کانسٹیبل کو ذرا بھی خراش آئی تو انعامو کا انجام بہت برا ہو گا ۔۔۔۔۔


04/08/2026
ڈٹے رہو انشااللہ تمہارا وقت بھی آئے گا
30/07/2026

ڈٹے رہو انشااللہ تمہارا وقت بھی آئے گا

جڑانوالہ منشیات کیس: سعودی عرب میں قید انور بی بی انتقال کر گئیںجڑانوالہ: مبینہ منشیات اسمگلنگ کیس میں سعودی عرب کی جیل ...
30/07/2026

جڑانوالہ منشیات کیس: سعودی عرب میں قید انور بی بی انتقال کر گئیں
جڑانوالہ: مبینہ منشیات اسمگلنگ کیس میں سعودی عرب کی جیل میں قید معمر خاتون انور بی بی کو رہائی نہ مل سکی اور وہ دورانِ قید انتقال کر گئیں۔
انور بی بی کے انتقال کے بعد ان کے اہلِ خانہ شدید غم و صدمے سے دوچار ہیں۔
یاد رہے کہ انور بی بی کا کیس گزشتہ عرصے سے عوامی توجہ کا مرکز رہا، تاہم رہائی ممکن نہ ہو سکی اور وہ سعودی عرب کی جیل میں ہی انتقال کر گئیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🥲نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے بہت ہی پیارے بھائی پرو...
25/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🥲
نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے بہت ہی پیارے بھائی پرویز گوندل رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔ 🤲💔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَڈنگہ کے نواحی گاؤں پیرجنڈ سے تعلق رکھنے والے معروف کبڈی کھلاڑی قاسم گجر انتقا...
24/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ڈنگہ کے نواحی گاؤں پیرجنڈ سے تعلق رکھنے والے معروف کبڈی کھلاڑی قاسم گجر انتقال کر گئے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر نے اہلِ علاقہ، کھیلوں کے شائقین اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کھانا کھانے کے بعد ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
سوشل میڈیا پر ان کی وفات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی وجہ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق میت کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے، جبکہ اصل وجۂ وفات میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

Address

Mandi Bhwaldin
Mandi Bahauddin
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ch Adeel waqas Gondal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category