Burewala updates news

Burewala updates news Burewala is famous city of Punjab having population over 1204255 people living in city and rural areas. Mission News
(582)

The area is famous for cotton and other crops production, dairy business, Burewala is a great center of educational and sports activities. Burewala is famous city of Punjab having population over 3000'000 people living in city and rural areas.

29/04/2026

فری یوگا ایوننگ سیشن ڈی پی ایس کالج روڈ بورے والا 7:10 تا 8:10 بجے

28/04/2026

آئندہ الیکشن اگر ہوئے تو
این اے 156 سے پی ٹی آئی
کا ٹکٹ کس کو ملنا چاہیئے۔؟

ماہر خاتون درزی کی ضرورت ہے کیا آپ سلائی کے کام میں مہارت رکھتی ہیں؟ہمیں ایک ایکسپرٹ خاتون درزی کی ضرورت ہے جو ہر قسم کے...
27/04/2026

ماہر خاتون درزی کی ضرورت ہے

کیا آپ سلائی کے کام میں مہارت رکھتی ہیں؟ہمیں ایک ایکسپرٹ خاتون درزی کی ضرورت ہے جو ہر قسم کے کپڑے (لیڈیز ڈریس، پارٹی ویئر، کیژول، بچوں کے کپڑے وغیرہ) بہترین فِنشنگ کے ساتھ سلائی کر سکے۔

💼 ہم کیا آفر کرتے ہیں؟
مناسب تنخواہ
پرکشش کمیشن
اچھا اور دوستانہ کام کا ماحول

📍 لوکیشن: گلشنِ رحیم فیز 1

📲 رابطہ صرف واٹس ایپ پر کریں 03274898546
صرف خواتین کے لیے۔

⚠️ صرف سنجیدہ اور تجربہ کار امیدوار ہی رابطہ کریں

📢 داخلے جاری ہیں!اپنے بچوں کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔جناح ماڈل بوائز ہائی اسکول میں، پرنسپل س...
26/04/2026

📢 داخلے جاری ہیں!

اپنے بچوں کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔

جناح ماڈل بوائز ہائی اسکول میں، پرنسپل سردار شاہ جہاں احمد ڈار کی زیرِ نگرانی ہم معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاقی تربیت فراہم کرتے ہیں، تاکہ آپ کا بچہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ عملی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

✨ ہماری نمایاں خصوصیات:
✔ طلبہ کے لیے مفت کتب
✔ داخلہ فیس بالکل نہیں
✔ بہتر کارکردگی کے لیے باقاعدہ ٹیسٹ سسٹم
✔ تجربہ کار اور قابل اساتذہ
✔ بہترین اور پُرسکون تعلیمی ماحول
✔ صاف ستھرے اور ہوا دار کلاس رومز
✔ وسیع و عریض کھیل کا میدان

⚽ کھیلوں کی سہولیات:
کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے بہترین مواقع

ہم ایک صحت مند، دوستانہ اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہیں جہاں آپ کا بچہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے۔

🎯 آئیں، اپنے بچے کو کامیابی کی درست راہ پر گامزن کریں!
📌 ڈائریکٹر: سردار وقار احمد ڈار
📌 پرنسپل: سردار شاہ جہاں احمد ڈار
📞 رابطہ نمبر:0673201617

📌 محدود نشستیں — آج ہی داخلہ کروائیں!

26/04/2026

ڈی پی ایس ایوننگ یوگا سیشن کالج روز روزانہ سات بجے سے رات 8 بجے تک بالکل فری

25/04/2026

بورے والا:گندم کی کٹائی کا عمل گزشتہ کئی روز سے جاری ہے لیکن حکومت کی جانب سے قائم کردہ خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار اپنی گندم مجبوراً مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرنے پہ مجبور ہیں مزید تفصیل جانیئے بورے والا میں سماء نمائندے اصغر علی جاوید سے

دو روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کی گلا کٹی لاش ریسکیو آپریشن کے ذریعے نہر سے برآمد،مقتول شفقت نمبردار ذوالفقار کا بیٹا...
25/04/2026

دو روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کی گلا کٹی لاش ریسکیو آپریشن کے ذریعے نہر سے برآمد،مقتول شفقت نمبردار ذوالفقار کا بیٹا تھا،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی،ساہوکا پولیس کے مطابق 25 نوجوان شفقت کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کیا جس کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ورثاء کو شبہ تھا کہ اسے قتل کر کے نعش کھاد نہر میں بہا دی گئی ہے نعش کی تلاش کیلئے کھادر نہر میں ریسکیو آپریشن دو روز سے جاری تھا آج نوجوان کی گلا کٹی نعش نہر سےمل گئی ہے جسے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

AAJ BUREWALA VEHARI

بورے والا (نامہ نگار)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے بورے والا کے سابق پارلیمنٹیرینز کی لاہور میں خوشگوار ملاقا...
23/04/2026

بورے والا (نامہ نگار)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے بورے والا کے سابق پارلیمنٹیرینز کی لاہور میں خوشگوار ملاقات ہوئی،ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این ایز چوہدری نزیر احمد آرائیں،چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر شامل تھے اس ملاقات کے دوران آئندہ متوقع بلدیاتی انتخابات، عام انتخابات اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر سیاسی صورتحال، کارکنوں کی متحرک سازی اور انتخابی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی ذرائع کے مطابق بورے والا میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ علاقائی ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس سال میٹرک کا امتحان دینے والے طالب علموں کا تعلمی مقابلہ سکالرز شپ فارم  افس سے لیکر افس ٹائم میں ہی جمع کروائے  جاسک...
23/04/2026

اس سال میٹرک کا امتحان دینے والے طالب علموں کا تعلمی مقابلہ سکالرز شپ فارم افس سے لیکر افس ٹائم میں ہی جمع کروائے جاسکتے ہیں یا پھر ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ھے03006994592
03009884592

22/04/2026

مسلم لیگ(ن) کے سنئیر راہنما و سابق ایم این اے چوہدری نزیر احمد آرائیں کا اہم ویڈیو بیان

22/04/2026

ریسکیو آپریشن کے بعد دو روز قبل موٹر سائیکل سے تصادم کے بعد پاکپتن لنک کنال میں گرنے والی کار میں سوار لاپتہ ہونے والی ایک سالہ بچی کی نعش مل گئی جانبحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی

ضلعی دفتر بہبود آبادی وہاڑی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گگو میں یوتھ انگیجمنٹ کے حوالے سے اورینٹی...
21/04/2026

ضلعی دفتر بہبود آبادی وہاڑی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گگو میں یوتھ انگیجمنٹ کے حوالے سے اورینٹیشن سیشن اور ڈاکیومنٹریز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا
یہ سرگرمی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کے “پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام” کے موبلائزیشن کیمپین کا حصہ تھی،تقریب میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر وہاڑی غفران ثاقب چوپڑا، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر اطہر نواز خان اور اے پی سی اے وہاڑی کے صدر ایم طیب بھٹی نے شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے تناظر میں یوتھ کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور قومی ترقی کے لیے شعور و آگاہی ناگزیر ہے۔پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گگو سمیرا سلیمان نے ضلعی دفتر بہبود آبادی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی ڈبلیو او وہاڑی غفران چوپڑا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے تعاون سے ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو آبادی میں اضافے کے سماجی و معاشی اثرات سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،تقریب کے دوران معلوماتی ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں جبکہ طالبات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مفید اور معلوماتی قرار دیا۔

Address

Burewala
Mandi Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala updates news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burewala updates news:

Share