23/06/2026
یہ ہیں ہمارے پیارے بشارت بھائی۔۔۔۔
بشارت بھائی کا تعلق ایبٹ آباد کے دور دراز گاؤں دبن سے ہے۔ بچپن سے محنت مزدوری کرتے آرہے ہیں۔ کبھی پھلوں کی ریڑھی لگاتے ہیں ، کبھی دن بھر محنت کرکے رزق حلال کماتے ہیں۔۔۔۔۔۔
آج بھی لاری اڈہ مانسہرہ میں سنی بیکری کے قریب اپنی ریڑھی پر لوگوں کو سستے اور معیاری پھل فراہم کرتے ہیں۔۔۔۔۔
کرکٹ سے ان کی محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ مانسہرہ میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے والے اکثر انہیں جانتے ہیں۔ بچپن سے کرکٹ کے شوقین رہے ہیں اور آج بھی موقع ملے تو بیٹ ہاتھ میں لے کر میدان میں اتر جاتے ہیں۔ اچھی بیٹنگ کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔
بشارت بھائی فیضان کمیشن شاپ کے پرانے اور مستقل کسٹمر بھی ہیں۔۔۔۔ آج دکان پر تشریف لائے تو ان کی ایک یادگار تصویر لی۔۔۔
ایسے محنتی، خوش مزاج اور ملنسار لوگ معاشرے کا خوبصورت چہرہ ہوتے ہیں۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ بشارت بھائی کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔۔۔۔۔ آمین۔
Faizan Commission Shop Sabzi Mandi Mansehra Basharat Ahmad