15/10/2024
1"___ ایک یُونانی مُفکر نے بڑی خُوبصورت بات کہی ہے کہ اگر آپ کا محبوب آپ کو کھونے سے نہیں ڈرتا تو سمجھ جائیے کہ اُس نے آپ سے کبھی مُحبت کی ہی نہیں_
2-____میں خدا سے راضی ہوں۔ مسئلہ مجھے انسان سے ہے۔
چارلی چیپلن
3____جانور جانوروں کو جنم دیتے ہیں، لیکن انسان انسان نہیں پیدا ہوتا، بلکہ آپ کو ایک انسان بننے کے لیے اس کی پرورش کرنی چاہیے۔
- جوسٹین گارڈر
نارویجن مصنف
4____کسی معاشرے میں نئی نسل کو وہی سکھایا اور پڑھایا جاتا ہے، جو ریاستی مقتدرہ کی مرضی و منشا ہوتی ہے ، کیونکہ ہمارے اساتذہ نہ سقراط ہیں اور نہ کنفیوشس کہ اپنے شاگردوں کو سوال کرنے کی اجازت دے کر ان کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کی تشفی کریں۔
اس لئے اگر نصاب میں درج کر دیا جائے کہ برف کالی ہوتی ہے، تو اساتذہ برف کو کالا ہی پڑھائیں گے۔ کوئی بچہ یہ سوال کر دے کہ برف کالی نہیں بے رنگ ہوتی ہے تو اس کی سرزنش کی جاتی ہے۔ گویا ہم اپنے معاشروں میں سوال کرنے والے ذہن تیار کرنے کے بجائے ایسے روبوٹس تیار کر رہے ہیں ، جو اشرافیہ کے متعین کردہ ریاست کے منطقی جواز اور قواعد و ضوابط ہی کو حقیقی سمجھیں ہماری تعليم علم نہیں۔
برٹرینڈ رسل
5___"جنگ انصاف کو ختم نہیں کرتی، طاقت کو ختم کرتی ھے۔"
- لیو ٹالسٹائی
6____"کیا تم جانتی ھو، کہ کوئی شخص کسی شخص کو محض اس لیے اذیت دے سکتا ہے کہ وہ اس سے محبت کرتا ھے؟"
-دوستوفسکی
7____میں نے زمین پہ سجدہ کیا تو زمین سے آواز آنے لگی اے ریاکاری کا سجدہ کرنےوالے تو نے تو مجھے بھی خراب کر دیا
شیخ فخرالدین عراقی رح
8____آپ کے سنگ ایک عورت محفوظ ہے ، خوش ہے ، سکون میں ہے ،تو آپ دنیا کے حسین ترین مرد ہوں ۔۔۔۔
پیٹرک مودیانو
9____اگر آپ کسی شخص کے ذہن کو دریافت کرنا چاہتے ہیں تو دیکھیں کہ وہ ان لوگوں سے کیسے بات کرتا ہے جو اس سے متفق نہیں ہیں
جارج برنارڈ شا"
10____ہر چیز میں خوبصورت بنیں۔۔۔!
دوسروں کے ساتھ دوستی میں، لوگوں کو محبت دینے میں، اپنے اخلاق و آداب میں، لوگوں کے ساتھ نزدیکی میں اور اُن سے دوری میں، مختصر یہ کہ ہمیشہ خوبصورت ہی بنیں۔"
~غسّان کنفانی
11_____۔۔" اداکار وہ ھے جو پوری ایمانداری کے ساتھ جھوٹ بول سکتا ھے اور تماشائی وہ ھے جس نے پوری یقین کے ساتھ بے وقوف بننے کا فیصلہ کیا ھے۔"
ولیم شیکسپیئر