Janwer Mandi

Janwer Mandi Desi Treatment

گروپ ایڈمن اور موڈریٹرز حضرات کے لیے قواعد و ضوابط۔
تمام گروپ ایڈمن اور موڈریٹرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان قواعد و ضوابط کا پوری طرح خیال رکھا جائے تاکہ کسی بھی غلطی کی صورت میں گروپ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ رہے۔
•|• - گروپ پر ایسی کوئی پوسٹ اپروو نہ کی جائے جس میں فار سیل کا لفظ ، موبائل یا واٹس ایپ نمبر ، قیمت یا لوکیشن وغیرہ درج ہو۔
•|• ڈیری فارمنگ کے علاؤہ غیر متعلقہ موضوعات پر مبنی پوس

ٹ یا مواد گروپ پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے ایسی پوسٹس بھی اپروو مت کریں۔
•|• مختلف کمپنیوں کے اشتہارات وغیرہ پوسٹ کرنے والے ممبران کو گروپ سے فوری بلاک کر دیا جائے۔
•|• گروپ رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ممبر کو میوٹ یا بلاک کرتے وقت یا اسکا کمنٹ یا پوسٹ ڈیلیٹ کرتے وقت اس اس بات سے لازمی آگاہ کریں کہ اسکے خلاف کس رول کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایکشن لیا گیا ہے۔
•|• خون آلود تصاویر ، ویڈیوز یا ازیتناک مناظر والی پوسٹ بھی گروپ پر شیئر کرنا منع ہے ایسی پوسٹ بھی مت اپروو کریں۔
•|• جس پوسٹ میں کسی دوسرے گروپ ، پیج ، واٹس ایپ گروپ ، ویب سائٹ یا یوٹیوب چینل کا لنک موجود ہو وہ پوسٹ بھی مت اپروو کریں چاہے وہ پوسٹ ڈیری فارمنگ سے متعلق ہی کیوں نہ ہو۔
•|• کچھ ممبرز پوسٹ کرتے وقت ساتھ فارسیل نہیں لکھتے لیکن جب انکی پوسٹ اپروو کی دی جاتی ہے تو وہ بعد میں ایڈیٹ کر کے ساتھ فارسیل اور دیگر معلومات لکھ دیتے ہیں ایسے ممبرز پر خاص طور پر نظر رکھیں اور گروپ رولز کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پر بلاک کر دیں۔
•|• کتے ، بلی ، مرغے یا دیگر جانوروں اور پرندوں والی پوسٹ بھی مت اپروو کریں۔
•|• تمام ایڈمنز اور موڈریٹرز پوری کوشش کریں کہ ہر پوسٹ پر لائیک اور کمنٹس ضرور کریں ایڈمنز کے کمنٹ اور لائکس سے ممبرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
•|• جانوروں کی بیماری والی اور دیگر مشورہ کرنے والی پوسٹس پر ڈاکٹر عبدالرحمن وزیر صاحب اور دیگر ماہرین یا کسی سینئر ایڈمن کو لازمی ٹیگ کریں تاکہ ممبرز کی بروقت رہنمائی ہو سکے۔
•|• گروپ کی کور فوٹو کم از کم چوبیس گھنٹے سے پہلے مت تبدیل کریں ہمیشہ اپنے سے سینئر ایڈمنز کی رائے کو اہمیت دیں گروپ کے ماحول کو پرسکون رکھنے کے لیے سب ممبرز اور ایڈمنز کی عزت کریں گروپ پر کسی منفی سرگرمی یا کسی غیر ضروری بحث ومباحثہ کا حصہ نہ بنیں -
•|• پوری کوشش کریں کہ کسی کو بھی موقع نہ دیں کہ وہ گروپ پر کسی پوسٹ کو رپورٹ کر کے گروپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے بلکہ گروپ پر نظر رکھیں تاکہ کوئی ممبر پوسٹ اپروو ہو جانے کے بعد ایڈیٹ کر کے اس میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کر سکے۔

اگر جانور کی بچہ دانی میں زخم (انفیکشن یا اندرونی سوزش) ہو جائے تو سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ شدید کیس میں ڈاکٹر کا معائن...
23/02/2026

اگر جانور کی بچہ دانی میں زخم (انفیکشن یا اندرونی سوزش) ہو جائے تو سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ شدید کیس میں ڈاکٹر کا معائنہ ضروری ہے۔
لیکن ہلکے کیس میں کچھ دیسی اور احتیاطی تدابیر فائدہ دے سکتی ہیں 👇
🩺 علامات
✔ بدبودار سفید یا پیلا مادہ
✔ بار بار ہیٹ آنا مگر گھبن نہ ہونا
✔ کمزوری
✔ دودھ میں کمی
🌿 دیسی علاج (ہلکی سوزش یا زخم کے لیے)
1️⃣ میتھی + گڑ نسخہ
✔ میتھی دانہ 250 گرام
✔ گڑ 500 گرام
دونوں کو ملا کر روزانہ 3 دن تک کھلائیں۔
یہ رحم کی صفائی اور طاقت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
2️⃣ نیم کے پتے کا پانی
✔ تازہ نیم کے پتے ابال کر پانی ٹھنڈا کریں
✔ صبح کے وقت 2–3 دن تک پلائیں
نیم قدرتی اینٹی بیکٹیریل ہے۔
3️⃣ حلدی اور دیسی گھی
✔ 50 گرام حلدی
✔ 200 گرام دیسی گھی
3 دن تک خوراک میں شامل کریں۔
یہ اندرونی سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
🥣 لازمی چیز
✔ منرل مکسچر روزانہ 50–70 گرام
✔ صاف ستھرا پانی
✔ متوازن خوراک
⚠ اہم ہدایت
اگر:
❌ بدبو زیادہ ہو
❌ بخار ہو
❌ 10 دن میں بہتری نہ آئے
تو فوراً ویٹرنری ڈاکٹر سے رحم کی صفائی (uterine wash) اور اینٹی بائیوٹک علاج کروائیں۔
شدید زخم صرف دیسی علاج سے ٹھیک نہیں ہوتے۔

Follow my page
16/01/2026

Follow my page

27/10/2025

اج ایک 60 سالہ بزرگ نے چیلنج کیا کہ میں آپ کو ایک لاکھ انعام اور ساتھ میں چ۔۔ ت دوں گا اگر اس بیماری کا علاج بتا دو کہ اس کے علاج دنیا میں نہیں ہے
مسئلہ یہ تھا کہ کچھ جانور 5 مہینہ گبھن کے بعد تھنوں میں دودھ ڈال لیتے ہیں اور دودھ ان کا بہتا رہتا ہے اور چچا نے کہا اس کا علاج کہیں بھی نہیں ہے
میں نے چچا کو کہا کہ اس کا علاج میرے پاس ہے تو چچا دونوں چیزوں کے دینے کا حقدار تو بن😂😂 گیا
خیر بزرگ چیلنج دیتے رہتے ہیں تو ان کو سیرس نہیں لینا چاہیے اور آج کے دور میں چیلنج کسی کو نہیں کرنا چاہیے کہ بعد میں بندہ بےعزت ہو جاتا ہے
وجوہات:

1. ہارمونی تبدیلیاں

حمل کے دوران ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمون کا عدم توازن دودھ وقت سے پہلے آنے کا سبب بن سکتا ہے۔

2. غیر متوازن خوراک

پروٹین یا توانائی کی زیادہ مقدار، یا کیلشیم/فاسفورس کا غیر متوازن ہونا۔

3. انفیکشن / سوزش

اگر تھنوں میں subclinical mastitis یا ہلکی انفیکشن ہو تو دودھ جلد آنے لگتا ہے۔

4. جینیاتی رجحان

کچھ جانوروں (خاص طور پر اعلیٰ نسل والی بھینسوں اور گائیوں) میں یہ مسئلہ زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

5. بہت زیادہ جسمانی دباؤ یا ہیٹ اسٹریس

گرمی یا سخت دباؤ ہارمونی نظام کو متاثر کر کے دودھ کا اخراج شروع کر دیتا ہے۔

---

نقصانات:

قبل از وقت دودھ آنے سے حمل کے دوران توانائی کا ضیاع ہوتا ہے۔

جانور کمزور ہو جاتا ہے۔

ماسٹائٹس (تھنوں کا انفیکشن) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ دودھ کے بہنے سے نپل کھلے رہتے ہیں۔

اگلی لیکٹیشن میں دودھ کم آنے کا امکان رہتا ہے۔

---

علاج اور احتیاطی تدابیر:

1. غذا میں احتیاط

زیادہ دودھ بنانے والی فیڈ (چارہ، کنسنٹریٹ، زیادہ اناج) کم کر دیں۔

خوراک متوازن رکھیں: توانائی اور پروٹین ضرورت سے زیادہ نہ ہو۔

منرل مکسچر (Ca, P, Mg, NaCl + وٹامن A, D, E) ضرور دیں۔

2. ادویاتی علاج (ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے)

ہارمونی تھراپی (جیسے پروجیسٹرون سپورٹ) بعض کیسز میں دی جاتی ہے تاکہ وقت سے پہلے دودھ رک سکے۔

اگر mastitis کا شک ہو تو تھنوں کا ٹیسٹ (CMT) کریں اور ضرورت پڑنے پر اینٹی بایوٹک ڈرائی کاؤ ٹیوبز استعمال کریں۔

3. حفاظتی تدابیر

جانور کو صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول میں رکھیں۔

تھنوں کو صاف رکھیں تاکہ بیکٹیریا داخل نہ ہوں۔

اگر دودھ زیادہ لیک ہو رہا ہے تو نپل سیلر (Teat sealant) استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ جراثیم نہ جائیں۔

---

📌ok

اسلام علیکم جی بھائی یہ نسخہ بھی آزمایا ہوا ہے اللہ کے حکم سے تھن بلکل ٹھیک ہو جائے  یہ نسخہ گلٹی جب بننی شروع ہو اسکو ا...
27/10/2025

اسلام علیکم جی بھائی یہ نسخہ بھی آزمایا ہوا ہے اللہ کے حکم سے تھن بلکل ٹھیک ہو جائے یہ نسخہ گلٹی جب بننی شروع ہو اسکو ایک ہفتے کے اندار اندار دینا ہوتا ہے
اس کے ساتھ گیلگل لینی ہے اسکے چار حصے کرنے ہیں ایک حصہ ہر روز صبح چاراہ ڈالنے سے پہلے دینا ہے چینی لگا کے- گیلگل چار دن دینی ہے اور باقی جو سامان لکھا ہے اس کو پیس کر سات پڑیاں بنا لینی ہیں ہر روز ایک پوڑی دینی ہے رات کے وقت- اور ساتھ آیوڈیکس کا استعمال ضرور کرنا ہے گلٹی والے تھن پے انشا اللہ تھن بالکل ٹھیک ہو جائے گا اللہ کے حکم سےآزمایا ہوا ہے ہمارا خود کا اللہ شفا دے گا

ابھی ایک فارمر کا فون ایا کہتا ہے کہ جانور کو کل بھی اپھارا ہوا تھا، آج پھر اپھارا ہوا ہےمیں نے پوچھا کہ اپ جانور کو پان...
24/10/2025

ابھی ایک فارمر کا فون ایا
کہتا ہے کہ جانور کو کل بھی اپھارا ہوا تھا، آج پھر اپھارا ہوا ہے

میں نے پوچھا کہ اپ جانور کو پانی پہلے پلاتے ہو یا کھل دانہ روٹی ونڈا ؟

اس نے کہا پانی بعد میں دیتا ہوں دانہ ونڈا پہلے

میں نے کہا کہ اصل خرابی یہ ہے کہ فارمر پہلے ونڈا دانہ دیتا ہے اور پانی بعد میں پلاتا ہے۔ گائے بھینس کی مثال گھر ائے ہوئے مہمانوں کی ہے۔ پہلے ان کو ارام دہ جگہ دے، پھر مہمانوں کی طرح پانی پلاو اور اخر میں کھانا دے

جب بھی ہمارے ملک میں کوئی آفت آئی ہے کچھ لوگ خدمت کے بجائے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیتے ہیںآج کل لمپی اسکِن کی بیماری نے ...
24/10/2025

جب بھی ہمارے ملک میں کوئی آفت آئی ہے کچھ لوگ خدمت کے بجائے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیتے ہیں
آج کل لمپی اسکِن کی بیماری نے جہاں ہمارے مویشیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے وہیں کچھ بے ضمیر افراد نے اس موقع کو بھی کاروبار بنا لیا ہے جعلی اور نقلی ویکسین بیچ کر کسان بھائیوں کی محنت خون پسینے کی کمائی اور ان کے مویشیوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں
میں نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں تاکہ آپ اصلی اور نقلی ویکسین کی پہچان کر سکیں

••°  جانوروں 🐄کو گھبن کرانے  کا موسم  شروع  °•• 1️⃣ تیاری: Prepare your animal 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Bree...
24/10/2025

••° جانوروں 🐄کو گھبن کرانے کا موسم شروع °••

1️⃣ تیاری: Prepare your animal

15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Breeding season کہلاتا ہے۔

تیاری یہ ہے کہ جانور کو ڈیورمنگ کروائیں۔ چیچڑ کے ٹیکے ( جو خود بھی ڈی ورمنگ کرتا ہے)

2️⃣ اچھا سا منرل مکسچر کھلائیں ۔ مناسب ونڈا دیں

3️⃣ سانڈ یا بیل کے زیر ناف بال کاٹ دیں، اس کو نیم گرم پانی جس میں عام نمک ہو دھو کر صاف کرے تاکہ گوبر اور پیشاب سے بیکٹریا نہ لگے۔
گائے بھینس کو کراس کراتے وقت ہو سکے تو ٹیشو پیپر سے پیشاب خانہ صاف کرائیں۔ تاکہ کراس یا اے ائی کے وقت جراثیم بچہ دانی کے اندر داخل نہ ہو۔ ورنہ اپ کا جانور Repeat ہو سکتا ہے

4️⃣ کراس کرانے کے بعد جانور کے کمر پہ پانی ڈالیں، اس کو سرسوں تیل 100 سی سی پلائیں۔
اور conceptual یا Dalmeraline ٹیکا 2.5 یا 5 سی سی فورا لگائیں۔
یا منہدی کے پتے کھلائیں

5️⃣ کوشش کریں کہ بیل کے اعضاء تولید کو Flygyl Drip سے دھو لیں یا ان کو فیلجل گولیاں کھلائیں تاکہ Trichomonas کے جراثیم اگر ہو تو ختم ہوجائیں.

بیل کو ایک ایک کلو ونڈا صبح شام دیں

6️⃣ جو جانور کراس ہوجائے اس کو 60 دن کے بعد دوبارہ چیک کروائیں
جو جانور ہیٹ میں نہ آئے اس کو دوبارہ Heat powder دیں

7️⃣ گائے صبح چارہ ڈالتے وقت زیادہ گرم (ہیٹ) ہوتے ہیں جبکہ بھینس رات کو 12 بجے خواہش رکھتی ہے۔

8️⃣ گائے جب ہیٹ میں ہو تو 18 سے 20 گھنٹوں کے بعد کراس کروائیں۔ بھینس جب ہیٹ میں آجائے تو اس کو سانڈ سے ملوادیں یا کسی ڈاکٹر سے انسیمینیشن کروا لیں (ٹیکہ رکھوا دیں. ۔

بھینس میں پہاڑی بھینس سال کے چاروں موسم گرم ہوجاتی ہیں۔ میدانی اور دریا کے بھینس بادوں سے سردی کے موسم تک گرم ہوتے ہیں۔

9️⃣ یاد رہے کہ جب اپ کا جانور 7 ماہ کا حاملہ ہو تو دودھ نہ لیں۔ اس کو پہلے خشک کریں ( ایک وقت دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر ایک دن دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر تین دن تک دودھ نہ لیں ایک دفعہ دودھ نکال لیں۔ ونڈا اس دوران بند رکھیں۔ Tribrissen ٹیکا 20 سی سی دو دن لگائیں تاکہ ساڑو نہ ہو۔ 10 دن کے بعد ایک دفعہ تھن خالی کریں۔ جب جانور بلکل خشک ہوجائے تو دوبارہ ایک ایک کلو ونڈا، کھل روٹی صبح شام دیں.اور جانور کو بچہ دینے سے20دن پہلے سے لے کر 20 دن بعد تک Mineral white gold super 80 گرام روزانہ دیں اس سے جانور کمزور نہیں ہو گا اور بچہ دینے کے بعد دودہ بھی زیادہ دے گا.

کا نے حیوانے اور چڑے ھوے تھن کا دیسی علاج نیم کے پتوں کا پاؤڈر50گرامھلدی 50گراممیتھرے 50گراملھسن کا پیسٹ 100 گرامکنورا گ...
24/10/2025

کا نے حیوانے اور چڑے ھوے تھن کا دیسی علاج
نیم کے پتوں کا پاؤڈر50گرام
ھلدی 50گرام
میتھرے 50گرام
لھسن کا پیسٹ 100 گرام
کنورا گندل 100گرام
لیموں ست100گرام
ڈالڈہ 250 گرام
ڈالڈہ کو گرم کر کے اس میں لھسن کا پیسٹ ڈالدیں جب براؤن ھوجاے تو اتار کر اس میں سب پاؤڈر ڈال دیں اس کو ٹھنڈا کر کے کنوار گندل ڈال کر یکجا کر لیں۔
50 گرام گاے بھینس
15 گرام بکری

18/10/2025

Butalex thikeriya bimari me

10/10/2025

Black 🥇 Gold

••° جانوروں 🐄🐃 کو گھبن کرانے کا موسم شروع °••📅 موسم: 15 اکتوبر سے 15 مارچ Breeding Season کہلاتا ہے۔---1️⃣ تیاری (Prepar...
09/10/2025

••° جانوروں 🐄🐃 کو گھبن کرانے کا موسم شروع °••

📅 موسم: 15 اکتوبر سے 15 مارچ Breeding Season کہلاتا ہے۔

---

1️⃣ تیاری (Preparation)

✔️ جانور کو ڈی ورمنگ کروائیں۔
✔️ چیچڑ کے ٹیکے لگوائیں۔
✔️ اچھا سا منرل مکسچر اور مناسب ونڈا کھلائیں۔

---

2️⃣ صفائی (Hygiene)

✔️ سانڈ/بیل کے زیر ناف بال کاٹیں۔
✔️ نیم گرم نمکین پانی سے دھو کر صاف کریں۔
✔️ گائے/بھینس کو کراس کرواتے وقت ٹشو پیپر سے صفائی لازمی کریں تاکہ بیکٹیریا اندر نہ جائیں۔

---

3️⃣ کراس کے بعد (After Breeding)

✔️ جانور کے کمر پر پانی ڈالیں۔
✔️ 100 سی سی سرسوں کا تیل پلائیں۔
✔️ Conceptal یا Dalmeraline کا ٹیکا (2.5–5 سی سی) فوراً لگائیں۔
✔️ یا مہندی کے پتے کھلائیں۔

---

4️⃣ سانڈ کی دیکھ بھال

✔️ بیل کے اعضائے تولید کو Flygyl Drip سے دھوئیں یا فلیجل کی گولیاں دیں۔
✔️ بیل کو صبح شام ایک ایک کلو ونڈا لازمی دیں۔

---

5️⃣ دوبارہ چیک اپ

✔️ کراس کے 60 دن بعد جانور کو دوبارہ چیک کروائیں۔
✔️ جو جانور ہیٹ میں نہ آئے ان کو Heat Powder دیں۔

---

6️⃣ جانوروں کا ہیٹ ٹائم

🐄 گائے → صبح چارہ ڈالنے کے وقت گرم ہوتی ہیں۔
🐃 بھینس → زیادہ تر رات 12 بجے ہیٹ میں آتی ہے۔

⏳ کراس کا وقت:

گائے → ہیٹ آنے کے 18–20 گھنٹے بعد کراس کروائیں۔

بھینس → ہیٹ آنے پر فوراً سانڈ/ڈاکٹر سے کراس کروائیں۔

👉 پہاڑی بھینس سال کے چاروں موسم ہیٹ میں آتی ہیں جبکہ میدانی/دریائی بھینس زیادہ تر سردی کے موسم میں ہیٹ کرتی ہیں۔

---

7️⃣ خشک کرنا (Dry Period)

✔️ جب جانور 7 ماہ کا حاملہ ہو تو دودھ لینا بند کریں۔
✔️ Tribrissen 20 سی سی دو دن لگائیں تاکہ ساڑو نہ ہو۔
✔️ جانور خشک ہونے کے بعد ونڈا اور کھل دوبارہ دیں۔

---

8️⃣ بچہ دینے سے پہلے اور بعد

✔️ بچہ دینے سے 20 دن پہلے سے 20 دن بعد تک روزانہ
Mineral White Gold Super → 80 گرام دیں۔

اس سے جانور کمزور نہیں ہوگا اور دودھ بھی زیادہ دے گا۔

Address

City Area
Mian Channun
58000

Telephone

+923005865986

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Janwer Mandi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Janwer Mandi:

Share

Category