17/06/2024
حدیثِ جبریل || احسان کیا ہے؟
|| ذبح میں احسان کیا ہے؟
✍️ ھدایـــــــــــــــــہ
⚡معنی و مفہوم:
پہلا مفہوم۔
احسان کا لفظ "حسن" سے نکلا ہے جو کہ اردو میں بھی مستعمل ہے۔ حسن کے معنی ہیں: خوبصورتی، عمدگی، موزونیت
اور احسان کے معنی ہیں کسی کو حسین بنانا
جیسے "حسن" کے معنی ہیں 'حسین ہونا'۔
"حسنت جمیع خصاله٠٠٠ آپ کی تمام عادات نہایت حسین ہیں۔ "
⚡دوسرا مفہوم:
احسان کے ایک اور لفظی معنی ہیں کسی پر بھلائی کرنا۔ جیسے:
"وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ"
احسان کر جیسا اللّٰه نے تجھ پر احسان کیا
(القصص)
یعنی احسان کے معنی ہیں حسن سلوک کرنا یا بھلائی کرنا۔
ایک مرتبہ حضرت جبرائیل ع نبی پاک ﷺ کے پاس تشریف لائے۔ کچھ سوال دھرائے۔
⚡٣-فأخبرني عن الإحسان؟ احسان کیا ہے؟
احسان کے بارے رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا:
تمہارا اس کیفیت میں بندگی کرنا گویا کہ تم اسے ( اللّٰہ) کو دیکھ رہے ہو۔ ورنہ کمتر درجہ یہ ہے کہ (اسے دیکھنے والی کیفیت نہ ہو تو) وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
حضرت جبرائیل علیہ السلام نے تصدیق کی۔
اور ایمان میں خلوص، گہرائی، دیانت شامل ہو جائے تو وہ 'احسان' ہے۔
احسان اصل میں ایمان و یقین کی انتہائی کیفیات کا نام ہے۔
⚡حدیث میں احسان کے ساتھ قتل اور ذبح کا حکم:
"إن اللّٰہ كتب الإحسانَ على كل شيء، فإذا قتلتم فأحسِنوا القِتلةَ وإذا ذبحتم فأحسِنوا الذِّبحة، "
"یقیناً اللّٰه تعالیٰ نے واجب کر دیا ہے کہ ہر چیز میں خوبصورتی پیدا کی جائے۔ پس تمہیں جب قتل کرنا ہو تو خوبصورتی کے ساتھ کرو۔ اور جب تم کسی جانور کو ذبح کرنے لگو تو عمدگی کے ساتھ کرو۔ "
⚡احسان میں ذبح و قتل کی شرائط تفصیل طلب ہیں۔ مثلآ، جانور کو تکلیف نہ دینا۔ چھری کا تیز ہونا، اسے ڈرانے کی ممانعت، ایک جانور کو دوسرے کے سامنے ذبح کرنے کی ممانعت، وہ بھوکا نہ ہو، وغیرہ_______. اس ضمن میں ایک تفصیلی پوسٹ پہلے کی گئی ہے۔
✨عید الاضحیٰ مبارك✨
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°° #احسان #ذبح #حدیثشریف