26/05/2024
ملک بھر میں حبیب بینک کے سسٹم کی خرابی کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین مشکلات کا شکار
اسلام آباد( )
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے باوجود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران و ملازمین ملک کے غریب ترین طبقے یعنی خواتین بنفشریز کی سہولت کے لئے روزانہ صبح سات سے شام چھ بجے تک اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفیسرز ایسوسی ایشن کے بانی صدر سردار عظمت خان اور سینئر نائب صدر (خواتین) حمیرہ رفیق نے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر نے بینک کی جانب سے ضرورت سے کم پیمنٹ ریٹیلرز فراہم کرنے اور بینک فرنچائز سروسز میں تکنیکی مسائل کے باعث غریب خواتین بینفشریز کو ہونے والی دشواریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محترم میاں شہباز شریف صاحب اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ روبینہ خالد صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ اس شدید گرم موسم میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے ملازمین و کروڑوں خاندانوں کے غریب خواتین بینفشریز کی مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اعلی حکومتی سطح کی کمیٹی بنا کر بینک کے فرنچائز کی جانب سے ضرورت سے کم پیمنٹ ریٹیلیرز فراہم کرنے اور بے جا تکنیکی مسائل کے باعث خواتین بینفشریز اور ان کے خاندانوں کو پیش آنے والی دشواریوں کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام ملازمین ملک بھر کے کروڑوں خاندانوں کی غریب خواتین اور انتہائی پسماندہ طبقے کی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں۔
جاری کردہ
سیکرٹری اطلاعات
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفیسرز ایسوسی ایشن پاکستان