26/09/2025
اسرائیل میں 166 مربع کلومیٹر پر پھیلی 213 میٹر گہری طبریہ جھیل اسرائیل، اُردن اور فلسطین کے لئے میٹھے پانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
یہ جھیل مذہبی روایات اور معجزات سے جڑی ہوئی ہے۔ بائبل کے مطابق یہی وہ جگہ ہے جہاں حضرت عیسیٰ نے ماہی گیروں کے خالی جال مچھلیوں سے بھر دیئے اور پانی پر چلنے کا معجزہ دکھایا۔ مقدس صحیفوں میں اسے قیامت کی نشانیوں سے بھی جوڑا گیا ہے۔
بہرحال تینوں ابراہیمی مذاہب میں اس جھیل کی روحانی حیثیت مسلمہ ہے
گزشتہ دنوں یہ جھیل ایک بار پھر پانی کی سطح میں نمایاں کمی کے باعث خبروں میں آئی ۔ یہ کمی زیادہ تر ماحولیاتی تبدیلی، بارشوں میں کمی اور انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔۔
2017 میں اس جھیل میں پانی ایک صدی میں کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا اس وقت جھیل سطحِ سمندر سے تقریباً 211 میٹر نیچے ہے۔ اگرچہ یہ کمی تشویشناک ہے، لیکن ماہرین کے مطابق پانی کی سطح اب بھی 2001 کے مقابلے میں کچھ بلند ہے۔ اس لیے جھیل کے فوری طور پر خشک ہونے کا خطرہ نہیں۔
دوسرے یاجوج ماجوج کے اسے پی کر خشک کرنے کا واقعہ دجال کے خاتمے کے بعد کا ہے اس لئے اس میں پانی کی کمی بیشی ماحول کو تو متاثر کر رہی ہے مگر فی الحال قیامت کی نشانیوں سے اس کا تعلق نہیں ہے۔ کیونکہ یاجوج ماجوج اسے پی کر خشک تبھی کریں گے اگر اس میں اس وقت بھی پانی ہو گا