21/12/2025
دودھ والے جانوروں کی خریدوفروخت میں سب سے اہم حصہ
Selection of Dairy Animals
Save the Post for Future reference
پوسٹ کو سیو کرلیں
ڈیری / دودھیل گائے کے حیوانہ (Udder) کی خصوصیات
تھنوں کی گہرائی (Udder Depth): حیوانہ بہت زیادہ لٹکا ہوا نہ ہو۔ حیوانہ پچھلی ٹانگوں کے جوڑوں (Hocks) سے اوپر ہونا تاکہ ساڑو (Mastitis) اور زخمی ہونے سے بچاؤ ہو سکے۔
بناوٹ اور نرمی (Texture): حیوانہ نرم، لچکدار اور ملائم ہونے چاہئیے۔ دودھ نکالنے کے بعد حیوانہ کا مکمل سکڑ جانا زیادہ دودھ دینے والی گائے کی نشانی ہے۔
سپورٹ اور مضبوطی (Suspensory Ligament): حیوانہ کو سنبھالنے والا مرکزی پٹھہ (Ligament) مضبوط ہونا چاہیے تاکہ گائے زیادہ دودھ کا وزن برداشت کر سکے۔ کمزور پٹھے حیوانہ کی ساخت خراب کر دیتے ہیں۔
حیوانہ کا جڑاؤ (Attachments): حیوانہ کا پیٹ اور پچھلی ٹانگوں کے ساتھ جڑاؤ (Fore and Rear Attachment) اونچا اور چوڑا ہونا چاہیے، تاکہ تھن زمین سے محفوظ رہیں اور گائے طویل عرصے تک دودھ دے سکے۔
تھنوں کی ترتیب (Teat Placement): چاروں تھن اپنے اپنے حصے کے درمیان میں ہونے چاہئیں تاکہ دودھ نکالنے میں آسانی ہو۔
تھنوں کی لمبائی (Teat Length): تھنوں کی لمبائی دودھ نکالنے کے طریقے (ہاتھ یا مشین) کے مطابق ہونی چاہیے۔ اتنے لمبے ہوں کہ آسانی سے پکڑے جائیں، مگر اتنے بڑے بھی نہ ہوں کہ گائے کے اپنے پاؤں کے نیچے آ کر زخمی ہوں۔
برابری: حیوانہ کے چاروں حصے (Quarters) دیکھنے میں برابر اور متوازن ہونے چاہئیں۔
Courtesy: Ayesha Zahoor