Nifty Foodz

Nifty Foodz A powerful platform features a recipe-database quick and easy food ideas where everything carefully selected and tested before making it live. It got fun.

we claim- Everyone Can Cook I experienced that cooking doesn't need to be threatening. I didn't figure out how to cook as a child. No treats or cakes with Grandma. Never helping mother cook meals. I needed to learn as a grown-up, due to legitimate need. I needed to figure out how to cook. So I just began cooking. It was unpleasant from the outset. I attempted to sear garlic, and everything turned

green. It was one Pinterest fall flat after the other until I at least began to get its hang. For some time, I; despised cooking feared it with each fiber of my being. And one day; I, began anticipating it. I would be at my work area and begin pondering what I could make for supper. I began to get amped up for evaluating new plans, concocting something all alone, or utilizing new fixings. Also, that is something I need to impart to you. Cooking is fun and energizing, and regardless of whether you think you will suck at it, recall, even I can cook.

30/11/2023

‏پھول مکھانے

پھول مکھانے میں گوشت سے زیادہ طاقت پھول مکھانے کہاں سے آتے ہیں؟

مکھانہ ایک نبات کے تخم ہیں ۔اس کاپودا تالابوں میں پیداہوتاہے۔اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔اس کی جڑ چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔اس کا بیرونی پوست سیاہ اور کھردرا ہوتاہے۔اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہرایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول تخم نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دارہوتاہے۔خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال کر کھاتے ہیں اور خشک شدہ کو بریاں کرکے مرکبات میں شامل کرتے ہیں ۔مزاج سردتر ہے تازہ مکھانا مقوی بدن ،مقوی باہ اورمولدمنی خیال کیاجاتاہے۔جبکہ خشک بھونے ہوئے مکھانے قابض اورغذائیت سے بھرپو رہوتے ہیں بریاں مکھانے زیادہ تر مستورات کو بچہ جننے کے بعد کمزوری کو دور کرنے کے لئے حلووں یا سفوف میں شامل کرکے کھلاتے ہیں
اس کے علاوہ جریان ضعف باہ اور رقت منی کے لئے سفوفات میں شامل کرتے ہیں ۔اس نسخے کو استعمال کرنے سے انشاء اللہ آپ کی جسمانی کمزور ی دور ہوجائے گی۔یہ خاص چیز کیا ہے اور کیسے استعمال کرنی ہے ؟جس چیز کے بارےمیں بتایا جارہا ہے وہ چیز ہے پھول مکھانے یادرہے کہ قدرت نے اسے انسان کے فائدے کے لئے ایسی ایسی چیزیں پیدا کی ہیں کہ انسان ان کے فوائد کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن افسوس کہ انسان ان چیزوں کے فوائد سے ناواقف ہے ۔ہم یہ بات گارنٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے قارئین میں اکثر ایسے ہوں گے جنہوں نے پھول مکھانے کا نام ہی پہلی مرتبہ سنا ہوگا اس کو استعمال کرنا تو بہت دور کی بات ہے لیکن آپ کو یہ پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائیں گے۔اس کو تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے جس کے لئے آپ کو زیادہ اجزاء کی ضرورت بھی نہیں ہوگی بس آپ کو ایک مٹھی پھول مکھانے اور ایک گلاس خالص دودھ چاہئے ہوگا ۔سب سے پہلے پھول مکھانے لے کر انہیں روسٹ کر نا ہے ان کو روسٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے!!!
کہ کسی بھی فرائینگ پین میں انہیں رسٹ کیاجاسکتا ہے ۔ *پین کو پلکی آنچ پر رکھ کر چھوڑ دیجئے اور جب پین گرم ہوجائےتو پھول مکھانے اس پر ڈال کر ان کو پانچ منٹ تک پکاتے رہیں ۔تیل وغیرہ کچھ بھی نہیں ڈالنا صرف پھول مکھانے کو روسٹ کرنا ہے اس دورا ن آپ نے چمچ کے ساتھ ان کو ہلاتے رہنا ہے تا کہ یہ ہر طرف سے پک جائیں* ان کو روسٹ کرنے کے بعد آپ نے انہیں اتار لینا ہے ایک برتن میں آپ نے ایک گلاس گرم دودھ لینا ہے اور اس میں پھول مکھانے شامل کر لینے ہیں اور ان کو تقریبا دس منٹ تک رکھ کے چھوڑ دینا ہے تا کہ مکھانوں میں دودھ اچھی طرح سے جذب ہوجائے یہ لیجئے آپ کا یہ نسخہ ہوگیا تیار ۔اس کو آپ کھا لیں اور اگر ذائقے کے لئے آپ نے چینی شامل کرنا ہے تو آپ حسب ذائقہ شامل کرسکتے ہیں یقین جانئے کہ یہ نسخہ ایسا قیمتی نسخہ ہے کہ اس سے آپ کی ہر طرح کی کمزوری دورہوجائے گی ۔آپ اپنے آپ کو تندرست اور توانا محسوس کریں گے بدن میں موجود ہر طرح کے درد دور ہوجائے گے نہ آپ کبھی تھکاوٹ محسوس کریں گے
اور نہ ہی سستی خاص طور پر خواتین اس نسخے کو ضرور استعمال کریں اس میں خواتین کے بعض دوسرے مسائل کا حل بھی ہے ۔اس نسخے کے ساتھ آپ کو پھول مکھانے کا ایک اورنسخہ بھی بتاتے ہیں جو خاص طور پر خواتین کے لئے ہے اور خواتین کے بہت سے مسائل کا حل بھی ہے اس کو تیار کرنے کے لئے آپ کو تھوڑا تردد کرنا پڑے گا لیکن آپ کے بہت سے مسائل اس سے حل ہوجائیں گے
جن خواتین کو پرانی لیکوریا ہو کمر ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ایسا درد ہو کہ درد کی گولیاں کھا کر عاجز آگئی ہوں دوسری طرف بلڈ پریشر ہو گرم چیزیں نہ کھاسکتی ہوں اور تیسری طرف موٹاپا بہت زیادہ ہو ایسی خواتین اس نسخے کا استعمال کریں حیران کن فائدہ ہوگا اسی طرح وہ خواتین جو کمزور ہیں جن میں خون کی کمی ہے پٹھے اعصاب اور جسم دکھتا ہے ہر وقت سانس پھولتا ہے طبیعت اکتاہٹ اور بےچینی کا شکار رہتی ہے وہ بھی یہ نسخہ استعمال کرسکتی ہیں اسی طرح موروں کا مسئلہ ڈسک پرابلم اعصابی کھنچاؤ اس نسخے کے سامنے ایسے ہیں جیسے آٹے میں سے بال نکل جانا یادرہے
کہ اس نسخے کو کچھ عرصے تک استعمال کرنا شرط ہے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی نسخہ ہو ایک یا دو بار استعمال کرنے سے ان کے مسائل حل ہوجائیں تو ایسا نہیں ہوتا کسی بھی نسخے کا مستقل استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے ایسی خواتین جن میں بے اولادی کے مسائل ہوں اور وہ اپنی بے اولادی کے لئے مختلف ادویات استعمال کر چکی ہوں ان کو فائدہ نہ ہوتا ہو تو انہیں یہ نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہئے وہ مرد جن کا مادہ تولید اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں اور ہر ٹیسٹ ان کا ناکام ہوتا ہے اور وہ مایوس ہوچکے ہیں وہ بھی یہی مرکب دودھ کے ساتھ ضرور استعمال کریں چند دن چند ہفتے اور چند مہینے کا استعمال انہیں بے اولادی کے روگ سے نکال کر اولاد کی خوشیاں دے گا

ساگو دانہ.بچپن میں جب کبھی بیمار پڑتے ، خاص طور پر بخار یا ٹائیفائیڈ ہوتا تو ڈاکٹر صاحب کی کڑوی کسیلی دوائوں اور انجکشن ...
27/09/2023

ساگو دانہ.
بچپن میں جب کبھی بیمار پڑتے ، خاص طور پر بخار یا ٹائیفائیڈ ہوتا تو ڈاکٹر صاحب کی کڑوی کسیلی دوائوں اور انجکشن کے ساتھ ساتھ پرہیز کی ھدایت بھی ملتی تھی۔
ڈاکٹر صاحب کہتے کہ ان کو ہلکی غذا دیجئے۔ امی پوچھتیں کہ ہلکی غذا میں کیا دیا جائے تو ڈاکٹر صاحب قدرے توقف سے فرماتے کہ چائے بسکٹ، ساگو دانہ، اگر گلا خراب اور کھانسی نہ ہو تو موسمی کا رس، دلیہ دودھ ڈال کر یا پھر مونگ کی دال کی کھچڑی جس میں دال دو حصے اور چاول ایک حصہ ہو۔ باقی تمام اشیا تو عام ہوتیں مگر ہم ہمیشہ ساگو دانہ کے بارے میں سوچتے کہ یہ کیا چیز ہے اور کہاں سے نکلتی ہے کیونکہ یہی ایک چیز صرف اس وقت بطور غذا دی جاتی تھی جب انسان بیمار ہو۔آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ ساگو دانہ آخر ہے کیا چیز!!!
ساگو دانہ ایک پام نما درخت جس کو کہ ساگو پام کہا جاتا ہے کے تنے کے درمیانی اسفنج نما حصے سے نکالا جاتا ہے۔ ساگو پام ایک انتہائ خوبصورت درخت ہوتا ہے۔ نیوگنی میں اس کے درخت بکثرت ہوتے ہیں اور وہاں کے مقامی لوگ اس کو پیس کر اس کا آٹا بھی بناتے ہیں اور اس کی روٹی بھی بناتے ہیں۔بلکہ یہ وہاں کی مقامی آبادی کی بنیادی غذا بھی ہے۔ ایشیا میں یہ سب سے زیادہ انڈونیشیا اور ملائشیا میں پایا جاتا ہے جہاں سے اسے یورپ اور دیگر ممالک کو برامد کردیا جاتا ہے۔ ساگو پام سری لنکا میں بھی پایا جاتا ہے۔ اگر ساگو پام کے درخت میں پھل لگ جائے تو پھل پکنے کے بعد اس کا دور حیات ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ درخت مردہ ہو کر سوکھ جاتا ہے اور اس کے تنے کا درمیانی حصہ سخت ہو جاتا ہے جس میں سے ساگو نہیں نکلتا۔ اس لئے احتیاط کی جاتی ہے کہ اس درخت میں پھول آنے سے پہلے اس کو کاٹ لیا جائے۔ ساگو پام کا درخت سات سے پندرہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد پھول دینا شروع کرتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ پھول آنے سے پہلے پہلے اس درخت کو کاٹ لیا جاتا ہے۔ تنے کے اوپری موٹی چھال اور لکڑی کے درمیان نرم اسفنج نما ساگو بھرا ہوتا ہے۔ ایک ساگو پام سے تقریبا" آٹھ سو پائونڈ کے قریب ساگو دانہ حاصل ہوتا ہے۔ نرم گودے کو نکال کر خشک کیا جاتا ہے پھر اس کو پیس کر اس کا آٹا بنا لیا جاتا ہے جس سے مختلف پکوان تیار کئے جاتے ہیں اور روٹی بھی۔ بیرونی ممالک کو برامد کرنے کے لئے ایک خاص طریقے سے اس کو دانہ دار بنایا جاتا ہے جیسا کہ آپ ساگو دانے کو دیکھتے ہیں۔
۔ساگو دانہ میں 94 فی صد نشاستہ ،0.2 گرام پروٹین ،0.5 گرام غذائی ریشہ ، 10 ملی گرام کیلسیم اور 1.2ملی گرام لوہا وغیرہ شامل ہوتا ہے۔اسی لیے زود ہضم اور بھرپور غذائیت کی حامل ہونے کے سبب ساگو دانہ بچوں اور بیماروں کے لیے بہترین غذا مانی جاتی ہے۔ بیماروں کے علاوہ ساگو دانہ کی کھیر انتہائی مقوّی اور مزے دار میٹھا ہے اور ساگو دانے کو نمکین پانی میں اُبال کر ،اس آمیزہ کو خشک کیا جاتا ہے اور پھر گرم تیل میں تَل کر ساگو دانے کی " پھُول بڑیاں" تیّار کی جاتی ہیں جو چائے کے ساتھ ایسا مزا دیتی ہیں کہ آپ بے اختیار واہ واہ کہہ اُٹھیں گے۔

ساگو دانہ کے فوائد
عام طور پر ساگو دانہ لوگوں کے درمیان پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساگو دانہ ان تمام اجزاﺀ سے بھرپور ہوتا ہے جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے- تاہم ساگو دانہ ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی اکثریت اس کے قیمتی فوائد سے ناواقف ہے- ساگو دانہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کو کتنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ آئیے ہم بتاتے ہیں!
پٹھوں کی افزائش اور مضبوطی:
ساگو دانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کی افزائش اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ شفایابی کے عمل کو بھی تیز بناتا ہے- اسی لیے ہر شخص کو ساگو دانہ ضرور اپنی غذا میں شامل رکھنا چاہیے-

ہڈیوں کی بہترین صحت:
ساگو دانہ وٹامن کے٬ کیلشیم اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ اجزاﺀ ہڈیوں کی صحت بہترین بنانے اور انہیں لچکدار بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں- اس کے علاوہ یہ اجزاﺀ توانائی کی سطح میں اضافے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- اسی وجہ سے ساگو دانہ ایسے بچوں کو کھلانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے جو بڑھنے کی ابتدائی عمر سے گزر رہے ہوں-

بلڈ پریشر:
ساگو دانہ پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- یہ پورے جسم میں دورانِ خون کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے- اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے-

توانائی میں اضافہ:
اگر آپ خود کو جسمانی طور پر فعال رکھنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیے ساگو دانہ ایک بہترین غذا ہے- ساگو دانہ میں پائے جانے والے کاربو ہائیڈریٹس آپ کی توانائی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں- ایسے افراد جو اکثر سستی اور کاہلی کی شکایت کرتے ہیں انہیں ساگو دانہ ضرور کھانا چاہیے-

وزن میں اضافہ:
ساگو دانہ میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس وزن میں اضافہ بھی کرتے ہیں- اسی لیے ایسے افراد جو بہت زیادہ کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں ساگو دانہ کو ضرور شامل کریں- ساگو دانہ ایک ایسی بہترین غذا ہے جس میں پائے جانے والے اجزاﺀ آپ کو ایک مناسب جسمانی وزن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

پیدائشی نقائص سے بچاؤ:
اجزاﺀ کی کمی اور غلط ادویات کا استعمال اکثر بچوں میں پیدائشی نقائص کا سبب بن جاتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور وٹامن بی 6 بجوں کی بہترین نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اسی وجہ سے ماہرین حاملہ خواتین کو ساگو دانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں-

نظامِ ہضم کی بہترین کے لیے:
ہم سے اکثر افراد کو نظامِ ہضم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے- ساگو دانہ آپ کو اپھارہ پن٬ قبض اور بدہضمی سے بچاتا ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی برقرار رکھتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فائبر قبض کی بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے جادو کا کام کرتا ہے- قبض کی شکایت زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے لیکن انہیں ساگو دانہ کھلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے -
ساگو دانہ انتہائ زود ہضم اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔ کمزور سےکمزور ہاضمے والے بھی اس کو با آسانی ہضم کرلیتے ہیں۔

ساگو دانہ کی کھیر:
پاکستان میں عام طور پر اس کو دودھ میں پکا کر چینی ملا کر کھیر بنائ جاتی ہے۔ پچاس گرام ساگو دانہ کے لئے آدھا لٹر دودھ درکار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پچھتر گرام سفید شکر یا چینی۔ دودھ کو ابالیں۔ جب دودھ میں ابال آجائے تو اس میں ساگودانہ شامل کر کے پکاتے جائیں اور ساتھ ساتھ چمچ چلاتے جائیں. چینی بھی شامل کردیں اور اتنی دیر تک پکائیں کہ ساگو دانہ گل کر نرم ہو جائے۔ لیجئے ساگو دانہ کی کھیر تیار ہے۔
وزن اور قد بڑھانے کے لئے ساگو دانہ اور منقہ کی کھیر.
خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب اکثر اپنے کالم میں دبلے پتلے اور کم وزن والے افراد کو ساگو دانہ اور منقہ کی کھیر کے ناشتے کا مشورہ دیا کرتے تھے۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پچیس گرام ساگو دانہ، دس عدد صاف ستھری بڑی منقہ کے دانے اور چینی حسب ذائقہ، ددھ ڈیڑھ پائو۔
دودھ کو ابالیں اور اس میں ساگو دانہ، منقہ اور چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر چمچے سے چلاتے ہوئے پکاتے جائیں۔ جب کھیر جیسا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ۔ روزانہ نہار منہ ناشتے میں یہی کھائیں کم از کم چھ ماہ تک پابندی کے ساتھ۔ یہ دبلے بدن کو موٹا اور صحت مند کرتی ہے اور قد بڑھانے میں بھی معاون ہے۔
تو پھر آج سے ساگو دانہ کو صرف بیماروں کی غذا نہ جانئے گا.

Address

Muzaffargarh
34200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nifty Foodz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nifty Foodz:

Share