27/10/2020
مربہ آملہ۔۔۔
آملہ کا مربہ بنانے کا طریقہ !!!!!
پنجابی کی ایک مشہور مثل ہے ” آنولیاں دا کھادا تے سیانیا ں دا آکھیا ، بعد چہ سواد دیندا وا”۔ یعنی سیانے کی کہی بات اور آملہ کا کھانا دیر رس فوائد دیتا ہے ۔ آج ہم مربہ آملہ کا طبی نسخہ آپکی خدمت میں پیش کریں گے جو انشاء اللہ بہت سوں کیلئے مفید ہوگا ۔
اس کیلئے ہمیں جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں:
آملہ ۔۔۔۔ ۔۔ ایک کلو
چینی ۔۔۔۔۔۔۔تین کلو
ٹاٹری ۔۔۔۔۔۔۔ 2 گرام
آملوں کو کاٹنے سے گود لیں۔پھر دو دن تک چونےکے پانی میں بھگوئے رکھیں۔ اس کے بعد اچھی طرح دھو کر دھیمی آگ پر معمولی سا ابالیں تاکہ آملے کچھ نرم ہو جائیں۔ اب تین کلو چینی جو آپ نے پہلے سے لے رکھی ہے اسے چولہے پر چڑھا دیں اور شیرہ تیار کریں۔ اب قوام جب کچھ گاڑھا ہو جائے تو اسمیں آملے ڈال دیں اور تھوری دیر تک پکتا رہنے دیں۔ تھوڑی دیر میں آملے پانی چھوڑ دیں گے یہاں تک آملے پانی چھوڑ دیں مگر تب تک انہیں پکتا ہی رہنے دیں ۔ جب اچھی طرح پک جائیں تو اتار کر ٹھنڈہ کر لیں اور مربہ کو مرتبان میں ڈال کر بند کر لیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں۔
تحریر : حکیم محمد اظہر
اگر تیار لینا چاہیں تو ہمارے پاس دستیاب ہے۔
فی کلو مربہ کی قیمت 395 روپے ہے۔۔۔