AlSadiq Dairy & Agriculture Farm

AlSadiq Dairy & Agriculture Farm no

AlSadiq Dairy & Agriculture Farm
08/07/2023

AlSadiq Dairy & Agriculture Farm

17/05/2023

🐄🐐🐑 دوائی یا کوئی اور چیز دیتے ھوےجانور کو اتھو لگنا 🐄🐐🐑

👈 سانس کی نالی میں دوائی، تیل یا مائع چیز چلے جانا !
جانوروں کو تیل یا مائع دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر!

👈جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے جبڑوں کے پاس سے دوائی پلائیں۔
👈دوائی ایک دم نہ پلا دیں، جانور کو موقع دیں کہ وہ دوائی کو نگل یا پی لے

👈جس جانور کو نال یا دوائی کی عادت نہ ہو اسکا بہت خیال رکھیں کیونکہ ڈر یا جانور کی مزاحمت کی وجہ سے سانس کی نالی میں دوائی جا سکتی ہے.

👈دوائی یا نال دیتے وقت کبھی بھی جانور کی زبان نہ پکڑیں
👈جانور کا منہ بہت اونچا کر کے نہ پلائیں
جانور کی زبان ہرگز ہرگز نہ پکڑیں
👈دوائی کی مقدار بہت زیادہ نہ ہو کہ جانور کا منہ بھر جائے اور وہ اس کو ایک گھونٹ میں پی نہ سکے
نال یا دوائی دیتے وقت جانور ہانپ نہ رہا ہو یا سانس نہ چڑھا ہوا ہو
👈 جانور بے حال, نیم مدہوش نہ ہو جیسے سوتک کے بخار میں یا کیلشیم کی کمی کی وجہ سے
👈 جانور کے ساتھ زبردستی بلکل نہ کریں، اگر وہ ڈرتا ہے یا مزاحمت زیادہ کرتا ہے تو کوئی اور طریقہ استعمال کریں
مرض کی شدت اس بات پر منحصر ہے کہ

1- جانور کے پھیپھڑوں میں کیا چیز گئی ہے،
2- کتنی مقدار میں گئی ہے اور اس چیز سے جانور کے کتنے فیصد پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں
3- کتنی جلدی اس مسئلہ کو سمجھا گیا اور علاج شروع کیا گیا

مرض کی پشین گوئی Prognosis:

سچی بات تو یہ ہے کہ شدید مرض میں جانور کا بچنا بہت مشکل ہے، اگر توڑی مقدار میں کوئی چیز پھپھڑوں میں گئی ہے اور علاج جلدی شروع کیا تو جانور ٹھیک ہوسکتا۔ اگر علاج دیر سے شروع کیا اور جانور کے پھیپھڑے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو نہ ٹوٹکوں نے کام کرنا ہے اور نہ ہی علاج نے۔
یہ بات واضح کردوں کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس کا علاج مشکل ہے، لہذا، تیل ، گڑ، بھنے ہوئے چنے اخبار میں لپیٹ کر وغیرہ پر مت جائیں، جتنی جلدی ہو مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

خدانخواستہ اگر آپ سے ایسی کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نمونیا ہونے یا مرض کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں۔ ایسی صورت حال میں کثیر مقدار میں اینٹی بائیوٹک، سوزشِ کم کرنے والی ادوایات کا استعمال ہوتا ہے اور جانور کو بوتل یا ڈرپ بھی لگ سکتی ہے

اس مسئلے کو انتہائی سنجیدہ لیں اور وقت کا ضیاع نہ کریں

اگر جانور کے پھیپھڑوں میں دوائی چلی جائے تو یہ نشانیاں علامات ہوتی ہیں

سانس لینے میں دشواری، منہ کھول کر سانس لینا، منہ سے جھاگ، تیز تیز سانس لینا، جانور کا تکلیف میں ہونا، کھانا پینا اور دودھ بلکل کم کردینا۔ جانور کی سانس کی نالی میں دوائی چلے جانے کی علامت گل گھوٹو سے ملتی جلتی ہیں لیکن آپ کو پتہ ہوگا کہ میں نے کچھ دن پہلے منہ سے دوائی پلائی ہے کہ نہیں۔ مزید معلومات کے لئے گروپ کا وزٹ کرے شکریہ ۔۔
❤❤الصادق ڈیری اینڈ ایگری فارم❤❤❤❤

👈-جانور قدرت کا تحفہ ہیں مارچ اور اپریل کے مہینے میں ہر جانور کے جسم کے پرانے بال گرتے ہیں اور نئے بال نکل آتے ہیں_ اور ...
20/04/2023

👈-جانور قدرت کا تحفہ ہیں

مارچ اور اپریل کے مہینے میں ہر جانور کے جسم کے پرانے بال گرتے ہیں اور نئے بال نکل آتے ہیں_

اور جیسے ہی گرمی سٹارٹ ہوتے ہی مکھی ، مچھر 🦟 ، جوئیں اور چیچڑ خوراک (خون ) کے حصول کے لئے جانوروں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں تاکہ اپنی نسل کو آگے بڑھا سکیں_.

گرمیوں میں رات کو درجہ حرارت ہونے سے یہ چیچڑ باہر نکلتے ہیں اور جانوروں کو چمٹ جاتے ہیں اور جانوروں کا خون چوستا ہیں جس سے جانوروں میں خون کی کمی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں لگتی ہیں اور جانور کمزور ہونا سٹارٹ ہو جاتا ہے_

جانوروں کو چیچڑ کے کاٹنے سے تھیلیریوسس ، بیبیوسز اور اینا پلازموسس جیسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جو کے جان لیوا ہیں_
اور مکھی ، مچھر کے کاٹنے سے وِل بخار یا رہیومیٹک فیور ہو جاتا ہے جس سے جانور لنگڑا کر چلتا ہے_

اپنے قیمتی جانوروں کو مکھی، مچھروں، چیچڑیوں اور دوسرے حشرات سے بچانے کے لیے 10ml دوائی جانور کی ریِڑ کی ہڈی کے اُوپر سرنج یا ڈراپر کے زریعہ ڈال دیں_
جس سے جانور کو مختلف قِسم کے حشرات سے بچایا جا سکتا ہے_
یا آئی ڈی میتھا 5 ایم ایل 15 ایم ایل سرسوں کے تیل میں مکس کر کے شام کے ریڑھ کی ہڈی پر لگائیں۔ جانوروں کے جسم پر چچڑوں کا مکمل خاتمہ کرے گا ۔
شام کے وقت جانوروں کے باڑے یا فارم میں کی دوائی سے سپرے کرئیں تا کے اِن حشرات سے جانوروں کے سات سات باڑے یا فارم پر کام کرنے والے ملازمین اور مالک خود بھی محفوظ رہ سکیں_
جانور بہت قیمتی ہیں خدارا انکی حفاظت کریں_
آچھا جانور مالک اور ملک کے لیے قیمتی سرمایہ ہوتا ہے_

مزید معلومات کیلئے آپنے علاقہ کے ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں

❤❤❤الصادق ڈیری اینڈ ایگری فارم ❤❤❤❤

👈-جانور کو ہیٹ میں لانے کے لیے فارمولا:اگر جانور لمبے عرصے تک ہیٹ میں نہ آ رہا ہو تو ڈاکڑی نسخہ کے مطابق آپ انجکشن ڈیلما...
15/04/2023

👈-جانور کو ہیٹ میں لانے کے لیے فارمولا:

اگر جانور لمبے عرصے تک ہیٹ میں نہ آ رہا ہو تو ڈاکڑی نسخہ کے مطابق آپ
انجکشن ڈیلمازین یا لوٹالائز استعمال کریں
دیسی نسخہ
👈میتھرے 250 گرام
👈گڑ 250 گرام
👈اجوائن 150 گرام
👈گندم 250 گرام
👈مسور کی دال 100 گرام

یہ تمام چیزیں مکس کر کے روزانہ 200 گرام دیں
نسخہ نمبر 2
👈کسی بھی پنسار سے 12 دانے جائفل لیں اور روازانہ 4 دانے پیس کر ایک پائو گڑ میں دیں کنفرم ہیٹ میں آ جائے گی
اس میں احتیاط یہی ہو گی کہ کراس کوشش کریں جب ہیٹ ختم ہو رہی ہو تو کروائیں یا پھر کراس کے بعد سرسوں کا تیل دودھ میں پلا دیں

نمبر # # # 2

جانوروں ( گائے۔بھینس) کے بار بار پھر جانا ، ہیٹ میں آنا، ریپیٹ ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں خاص درج ذیل ہیں۔
1: بچہ دانی میں سوجن ہونا یا انفیکشن کا ہونا۔ وقت پر جیر کا نہ گیرانا یا پوری نہ گرنا جو انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔

2:ا Brucellosis جس کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے اور یہ انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے جانوروں سے۔ اور اس کی ویکسین موجود ہے

3: منرل کی کمی کا باعث بھی بار بار پھر جانے کی بڑی وجہ ہے۔

البتہ اگر انفیکشن ہو تو اس کا جلد از جلد علاج کریں انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گی

دیسی طریقہ۔ (ایک دن کی خوراک)۔

1: 480 گرام: ایلویرا۔ Aloe Vera

2: 480 گرام : دھی۔۔ Curd

3۔: 720ml : صاف پانی۔ Water

ایلویرا کا سفید گودا نکال لیں اور دھی اور پانی کے ساتھ اچھی طرح حل کر کے جانور کو کھلا دیں یہ عمل تین دن کرنا ہے اس کے بعد جب جانور (گائے ۔ بھینس) ہیٹ پر تو (AI) ٹیکہ رکھوا دیں انشاء اللہ ٹھر جائے گی۔

👈-مزید راہنمائ کے لۓ پیج کو فالو کریں۔

❤❤❤❤ الصادق ڈیری اینڈ ایگری فارم ❤❤❤❤

08/04/2023
👈👈۔ضروری ہدایات براۓ حفاظتی ٹیکہ جات Vaccination 👈-  حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ صحت مند جانور کو لگایا جاتا ہے اگر جانور ...
08/04/2023

👈👈۔ضروری ہدایات براۓ حفاظتی ٹیکہ جات Vaccination

👈- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ صحت مند جانور کو لگایا جاتا ہے اگر جانور بیمار ہو تو اس کا علاج دوا سے کیا جاتا ہے بیمار جانور کی vaccine کرنے سے بیماری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور جانور کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
👈- حفاظتی ٹیکہ لگانے کے 15 سے 20 دن کے اندر جانور کے جسم میں بیماری کے خلاف مدافعت پیدہ ہو جاتی ہے اس لئے وبائی امراض کے زمانے میں خیال رکھیں vaccine ہمیشہ بیماری اپنے علاقے تک پہنچنے سے پہلے مکمل کر لیں۔
👈- حفاظتی ٹیکے کو ہمیشہ 2 سے 8 ڈگری درجہ حرارت میں سٹور کیا جاتا ہے جس کے لئے فریج کی ضرورت ہوتی ہے اگر کوئی vaccine اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت پر رکھی جائے تو وہ خراب ہو جاتی ہے۔
👈- حفاظتی ٹیکہ vaccine کو فارم یا گھر تک لے جانے کے لئے برف میں رکھنا ضروری ہے۔
👈- اگر ویکسین پاؤڈر ملا کر اسی وقت تیار کی گئی ہے یعنی Live vaccine ہے تو تیار کرنے کے بعد 3 گھنٹے کے اندر سب جانوروں کو لگا دینی ضروری ہے۔
👈- ایک ویکسین vaccine کرنے کے بعد 15 دن کے وقفے سے دوسری ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
👈- حفاظتی ٹیکہ گبن جانور کو لگایا جا سکتا ہے۔
ہے۔
👈- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ نئی سرینج سے لگائیں اور ٹیکہ لگانے کے بعد سرینج کو دوبارہ استعمال نہ کریں ۔
یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اس لئے اپنے تمام جانوروں کو کسی قریبی جانور ہسپتال یا ڈاکٹر سے فورن vaccine کرائیں یا پھر خود کریں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو محفوظ فرمائیں اور کاروبار میں برکت دیں..🙏

❤❤❤الصادق ڈیری اینڈ ایگری فارم ❤❤❤

👈:جانوروں کی غزا میں منرلز یعنی معدنیات و نمکیات کا کردار:جانوروں خصوصا دودھ والے جانوروں کی صحت نشونما، دودھ کی پیداوار...
01/04/2023

👈:جانوروں کی غزا میں منرلز یعنی معدنیات و نمکیات کا کردار:

جانوروں خصوصا دودھ والے جانوروں کی صحت نشونما، دودھ کی پیداوار اور وقت پر بچہ جننے reproductive system کیلیے جانوروں کو بہت سے منرلز اور مائیکرو منرلز کی مناسب مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ ان منرلز میں کیلشیم ، فاسفورس، سوڈیم، کلورین،۔پوٹاشیم، میگنیشیم اور سلفر زیادہ اہم ہیں۔ میکرو منرلز جانور کی ہڈیوں اور ٹشوز کو بنانے میں خاص اہمیت رکھنے کے علاوہ جسم میں موجود مادوں کیلیے بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ منرلز جسم میں اساسیت اور تیزابیت کو کنٹرول رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری اور دماغ سے جسم کو ملنے والے سگنلز کی ترسیل کے نظام میں بھی اہم ہیں۔
کچھ منرلز تھوڑی مقدار میں چاہیے ہوتے ہیں ان منرلز کو مائیکرو منرلز کہتے ہیں ان میں کوبالٹ، کاپر، آئیوڈین، آئرن، میگانیز، سیلینیم اور زنک زیادہ اہم ہیں۔ یہ مائیکرو منرلز باڈی کے ٹشوز میں موجود ہوتے ہیں اور بعض اوقات enzymes اور جانوروں کے ہارمونز کیلیے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

میکرو منرلز macro minerals کے فنکشن اور کمی کی علامات:-
کیلشیم calcium:-
جسم کیلیے ضروری مادوں مسلز، ہڈیوں، خون کو جمنے سے بچانے، ہارٹ بیٹ کو صحیح رکھنے جانور کی حسیات کو صحیح رکھنے میں اہم ہے۔ کیلشیم کی کمی سے جانور کی ہڈیوں کا کمزور ہوجانا، ٹوٹ پھوٹ کا،شکار ہوجانا اور سوکھڑا ہو جانا۔ دودھ کی پیداوار کا کم ہونا۔ ملک فیور کا خطرہ ہونا وغیرہ۔

کلورین chlorine:-
جسمانی مادوں کو صحیح طار پر جاری کرنا، ph کو کنٹرول میں رکھنا، معدے کے چوتھے خانے abomasum میں hclکا پیدا کرنے میں کلورین بہت اہم ہے۔ جسم کی خراب حالت، کھال کا کھردرا ہونا اور تیزی سے وزن گرنا کلورین کی کمی کی خاص نشانیاں ہیں۔

میگنیشم magnesium:-
جانور کے ڈھانچے، دماغ سے سگنلز کو جسم کے دوسرے حصوں کو پہنچانے اور enzymes کو صحیح رکھنے میں اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی کمی بچوں کی نشونما کو آہستہ کر دیتی ہے اور ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے، بڑے جانوروں میں چارے سے الرجی پیدا ہونا اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بننا وغیرہ ہیں۔

فاسفورس phosphorus:-
ہڈیوں کو جوڑنے اور اپنی جگہ قائم رکھنے، ٹشوز اور خون کیلیے ضروری اچھی چکنائی کو پیدا کرنے، گلوکوز بنانے اور enzymes خے فنکشن کیلیے ضروری ہے۔ فاسفورس کی کمی سوکڑا، ہڈیوں کا ہمزور ہونا، جانور کا غیر ضروری چیزیں کھانا اور جانور کی فرٹیلٹی کو متاثر کرتا ہے۔

پوٹاشیم potassium:-
جسم کیلیے ضروری مادوں کو بیلنس رکھنے حسیات اور مسلز کی حرکات کو کنٹرول کرنے، آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے نظام کو صحیح رکھنے ph اور enzymes کو ایکٹو کرنے کیلے ضروری ہے۔ اسکی کمی جانور کے وزن کا گرنا، بھوک نہ لگنا، کمزور ہونے کا باعث بنتی ہے۔

سوڈیم sodium:-
جسمانی مادوں کو صحیح رکھنے PH کو کنٹرول کرنے کے علاوہ پورے جسم میں امائینو ایسڈ اور گلوکوز کو پہنچانے کے ساتھ ساتھ مسلز کی حرکات کو کنٹرول کرنے اور خوراک کے ہضم کرنے کے نظام کو ٹھیک رکھتا ہے۔ وزن گرنا، گوبر میں غیر ہضم شدہ خوراک کا نکلنا کھال کی چمک کا ختم ہوجانا وغیرہ سوڈیم کی کمی کی علامات ہیں۔

سلفر sulphur:-
یہ امائینو ایسڈ کیلیے ضروری ہوتا ہے، وٹامنز کو جسم کا حصہ بنانے، جسم میں توانائی کو پیدا کرنے وغیرہ کیلیے ضروری ہے۔ اسکی کمی سے جانور میں وزن بڑھانے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

مائیکرو منرلز micro minerals کے فنکشن اور کمی کی علامات:-
کوبالٹ cobalt:-
معدے کا پہلا حصہ rumen کوبالٹ کی مدد سے vitamin B12 کو جسم کا حصہ بناتا ہے۔ جسم کا کھردرا ہونا ہیٹ سائیکل کا خراب ہونا،جانور کا حمل گرا دینا، نر اور مادہ جانوروں کا بانجھ پن اور خون کی کمی کوبالٹ کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

کاپر copper:-
کاپر enzymes system کا ایک اہم جز ہے اسکی کمی خون کی کمی، بالوں کا جھڑنا، زخم کا دیر سے بھرنا اور جسم کے کسی حصے سے خون کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔

آئیوڈین iodine:-
جانور کی نشونما، بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت، دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت میں اہم ہے اسکی کمی بچوں میں گلہڑ کا باعث بنتی ہے۔

میگنیز meganiese:-
ہڈیوں کا توازن ٹھیک رکھنے، پروٹین کو بنانے، دوران خون اور کابوہائیڈریٹ کے نظام کیلیے ضروری ہے۔ ہڈیوں کی طاقت کا ختم ہوجانا، ہڈیوں کا جڑ جانا یا پھنس جانا، جوڑوں کا نارمل سے زیادہ بڑا ہوجانا، ٹانگوں کا مڑ جانااور کمزوری وغیرہ میگنیز کی کمی کی علامات ہیں۔

زنک zinc:-
زنک کا کردار DNAکے اسٹرکچر میں میں اہم ہوتا ہے، جسم میں توانائی پیدا کرنے کے فنکشن میں ضروری، کھروں اور سینگوں کیلیےضروری پروٹین میں اہمیت کا حامل ہے۔ اسکی کمی سے کھال کی چمک کا ختم ہوجانا، نشونما کا کم ہونا، بھوک کی کمی، ہڈیوں کے ٹھوس پن کی کمی، جنسی ہارمونز کا صحیح کام نا کرنا زخموں کا دیر سے ٹھیک ہونے وغیرہ کا باعث بنتا ہے۔

صرف جانوروں کی کھرلیوں میں نمک کی موجودگی، گڑ اور چونے کا،استعمال ان بہت سارے منرلز کی ضروریات کو پورا کرنے کی پوری پوری صلاحیت رکھتا ہے اس کے ساتھ منرلز مکسچر وغیرہ کا ریگولر استعمال فارمر کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

👈:مذید راہنمائ کے لۓ پیج لائک کریں۔شکریہ
👈👈👈الصادق ڈیری اینڈ ایگری فارم 👉👉👉

👈👈👈جانورکا تولید کے لیے گرم ہونا"👉👉👉👉 تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وق...
01/04/2023

👈👈👈جانورکا تولید کے لیے گرم ہونا"

👉👉👉👉

تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ زیادہ سے زیادہ چودہ ماہ اور کم سے کم بارہ ماہ رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی جانور کے بچے کا دورانیہ چودہ ماہ سے بڑھ جائے تو وہ معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس مطلوبہ وقفے کو یقینی بنانے کے لیے جانور کا پہلے بچے کی پیدائش کے دو سے تین ماہ کے اندر اپنے آپکو تولید کے لیے تیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جسکی وجہ سے گائے اگلا بچہ ایک سال بعد پیدا کرنے کے لیے تیار ہوگی۔ اسکو عام زبان میں جانور کا گرم ہونا کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جانور نے تولید کے لیے اپنے آپکو تیار کرلیا ہے اور وہ ملاپ کے لیے تیار ہے۔ جانور کے گرم ہونے کا دورانیہ 6 سے 30 گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے اور پھر جانور اوسطً 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوتا ہے لیکن یہ اسکی حد عموماً 18 دن سے 24 دن تک ہوسکتی ہے۔اگر کسی وجہ سے پہلا دورانیہ estrus cycle میں جانور کو بریڈ نہ کیا جاسکے تو پھر 21 دن انتظار کرنا ہوگا۔ لہذا جانور کے گرم ہونے کی علامات کا پتہ ہونا بہت اہم ہوتا ہے تاکہ بروقت بریڈنگ کرکے تاخیر سے بچا جاسکے ۔

گرم ہونے کی علامات:
1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا
2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا
3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجنا اور لال ہوجانا
4- گاڑھا , چپکنے والا پانی💧 جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
5- بار بار پیشاب کرنا
6- خوراک کم کردینا اور دودھ کی پیداوار کا کم ہوجانا
7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا ۔ یہ بریڈ کرنے کا سب سے بہترین وقت ہوتا ہے۔

بریڈ کرنے کا مناسب وقت:⏰️

جانور کو بریڈ کرنے کا مناسب وقت گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے اور زیادہ سے 18 گھنٹے تک۔ یعنی اگر شام کے وقت گرم ہونے کی پہلی علامت دیکھی جائے تو صبح کے وقت بریڈ کریں۔ اور اگر بریڈ کرنے کے بعد بھی علامات نظر آئیں تو اس دن کی شام کو پھر بریڈ کریں۔
اگر جانور کسی وجہ سے حاملہ نہ ہوسکا تو پھر 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوگا۔
اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ اور پھر 90 دن کے بعد جانور کا حمل کے لیے مشاہدہ کریں۔

جس جانور تین دفعہ بریڈنگ کے بعد بھی حمل نہ ٹھہر سکے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔

👈۔مذید ایسی معلومات ک لۓ ہمارا پیج لائک کریں۔۔

👈👈👈الصادق ڈیری اینڈ ایگری فارم👉👉👉

Address

Fathepur Road, Punjab
Okara

Telephone

+923457512818

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlSadiq Dairy & Agriculture Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AlSadiq Dairy & Agriculture Farm:

Share

Category