14/06/2023
ضلع باجوڑ کے فلور ملوں کو سبسڈی گندم فراہم کی جائے۔ ضلع باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا کے ہر اضلاع میں 10٫15 فلور ملز ہیں جو کئی مہینوں سے بند پڑے ہیں۔باجوڑ فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر سعید گل نے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع کو سبسڈی گندم فراہم کی جاتی ہیں۔ مگر خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع کو صرف آٹا آتا ہے مگر گندم کی سبسڈی بند ہیں۔ ہر اضلاع میں 10٫15 فلور ملز ہیں مگر گندم کی سبسڈی نہیں دے جارہے ہیں۔ جہاں ایک طرف سستی آٹے کی فراہمی نہیں ہورہی ہے تو دوسری طرف کئ ماہ سے سینکڑوں ملازمین بےروزگار ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی اعلی
حکام سے پرزور اپیل کی کہ ضلع باجوڑ بشمول تمام اضلاع کو گندم کی سبسڈی فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو اپنے دہلیزِ پر سستا آٹا مل سکے۔