Daily News

Directions

Daily News Mukbang Eating

📢 اہم اطلاع برائے اہلِ خیبرپختونخواخیبرپختونخوا کے تمام گاؤں، محلوں اور علاقوں کے معززین، منتخب نمائندگان اور ذمہ دار شہ...
18/09/2026

📢 اہم اطلاع برائے اہلِ خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے تمام گاؤں، محلوں اور علاقوں کے معززین، منتخب نمائندگان اور ذمہ دار شہریوں سے خصوصی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد موجود بیواؤں، یتیموں، معذور افراد اور مستحق و نادار خاندانوں کو حکومتی فلاحی پروگرام سے ضرور آگاہ کریں۔

اگر آپ کے علاقے میں کوئی مستحق خاندان موجود ہے تو:

🔹 متعلقہ فارم حاصل/ڈاؤن لوڈ کریں۔
🔹 فارم کو درست معلومات کے ساتھ مکمل کریں۔
🔹 مطلوبہ دستاویزات ساتھ منسلک کریں۔
🔹 فارم اپنے ضلع کے محکمہ سوشل ویلفیئر کے متعلقہ دفتر میں جمع کروائیں۔

حکومتی پروگرام کے تحت اہل اور مستحق افراد کو کاروبار شروع کرنے، مالی معاونت اور دیگر ممکنہ فلاحی سہولیات فراہم کرنے کا مقصد انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد دینا ہے۔

🤝 آپ کی ایک اطلاع کسی مستحق خاندان کے لیے امید اور روزگار کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

📌 اپنے علاقے میں مستحق افراد تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں۔

#خیبرپختونخوا #بیوہ #یتیم

پیٹرول فی لیٹر 4 روپے 42 پیسہ مہنگاڈیزل فی لیٹر 6 روپے 10 پیسے مہنگاویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان، اب آپ کو پرانا پاکستان م...
15/09/2026

پیٹرول فی لیٹر 4 روپے 42 پیسہ مہنگا
ڈیزل فی لیٹر 6 روپے 10 پیسے مہنگا
ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان،
اب آپ کو پرانا پاکستان میں پٹرول روزانہ مہنگا ملے گا

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کو ہٹانے کی تیاریڈاکٹر میاں سعید نے پشاور سے گندگی کا خاتمہ کر دیا۔ جس جرات اور عملی ا...
12/09/2026

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کو ہٹانے کی تیاری

ڈاکٹر میاں سعید نے پشاور سے گندگی کا خاتمہ کر دیا۔ جس جرات اور عملی انداز سے انہوں نے کام کیا، اس کی مثال ماضی میں کم ہی ملتی ہے۔ انہوں نے مافیا اور بااثر عناصر کے خلاف کارروائی کی اور پشاور کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

اگر انہیں سیاسی دباؤ یا کسی مخصوص مافیا کے مفادات کے تحت عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو یہ پشاور کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

اگر ڈاکٹر میاں سعید کو صرف اس لیے ہٹایا جاتا ہے کہ انہوں نے بااثر اور مافیا عناصر کے خلاف کارروائی کی، تو اس فیصلے پر سنجیدہ سوالات اٹھیں گے کہ آخر کس کے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔

چاہے یہ فیصلہ صوبائی حکومت کرے یا پولیس قیادت، عوام کو اس فیصلے کی واضح وجوہات بتانا ہوں گی۔ پشاور کو مافیا نہیں، قانون کی ضرورت ہے۔ اچھا کام کرنے والے افسر کو سیاسی دباؤ کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

شکریہ بونیر ، شانگلہ ، تورغر عوام میں اپنے تمام معزز کسٹمرز بونیر ، شانگلہ ، تورغر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،جن کے...
11/09/2026

شکریہ بونیر ، شانگلہ ، تورغر عوام
میں اپنے تمام معزز کسٹمرز بونیر ، شانگلہ ، تورغر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،
جن کے اعتماد اور تعاون نے ہماری اس کامیابی کو ممکن بنایا
🏆 2025 میں چین 🇨🇳، 2026 میں آذربائیجان 🇦🇿
بہترین کارکردگی کا ایک اور خوبصورت انعام! ✈️🌍
Engr. Khan Zaman × Naveed Iqbal
Khan Solar System Buner
SMC-Private Limited — Pakistan 🇵🇰
منجانب: خان سولر سسٹم بونیر ☀️🇵🇰
SMC-Private Limited

08/09/2026

پریس ریلیز
والی بال کھیلنے والی 48 ٹیموں کا ایک اہم اجلاس یونیورسٹی آف بونیر کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا جس میں تمام کلبوں کے منیجرز کوچز اور کپتانوں نے شرکت کی تقریبا ڈیڑھ سو سے زیادہ کھلاڑی اس پروگرام میں شامل ہوئے
سابق والی بال کھلاڑیوں اجمل خان ،امجد خان ،کریم اللہ، زرجمیل خان، عمبر خان، بلند اقبال خان جھانزیب خان ،سید نور شاہ اور اسرار خان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے تمام آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا شکریہ بھی ادا کیا اجلاس نے متفقہ طور پر ضلعی ایسوسی ایشن کے صدر عنبر خان اور اس کی پوری کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں والی بال کی ترقی ،کھلاڑیوں کی کو سہولیات اور ہر سطح کے ٹورنامنٹ پر اتفاق کا اظہار کیا گیا ۔
میڈیا انچارج خالد اقبال کے مطابق والی بال مشران نے واضح کیا کہ ہم کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ،ترقی اور پروموشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ایک ہفتہ کے اندر اندر ملکی سطح پر ایک عظیم الشان ٹورنامنٹ کا اعلان بھی کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہپیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی ...
07/09/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

#پیٹرول #ڈیزل #مہنگائی #پاکستان

پیسکو ملازمین کی مفت بجلی ختم، ماہانہ الاؤنس دینے کا باقاعدہ اعلامیہ جاریپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے بورڈ آف ڈ...
05/09/2026

پیسکو ملازمین کی مفت بجلی ختم، ماہانہ الاؤنس دینے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے افسران کو ملنے والی مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے اس کی جگہ نقدی (Monetization) دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ دفتر Order جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 1 اگست 2026 سے ہوگا۔
نئے فیصلے کے تحت مختلف گریڈز کے افسران کو یونٹس کی بنیاد پر درج ذیل ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا:
گریڈ 17: 450 یونٹس کی جگہ 15,858 روپے
گریڈ 18: 600 یونٹس کی جگہ 21,996 روپے
گریڈ 19: 880 یونٹس کی جگہ 37,594 روپے
گریڈ 20: 1100 یونٹس کی جگہ 46,992 روپے

ریسکیو 1122 بونیر / افسوسناک ٹریفک حادثہبونیر: تحصیل مندنڑ کے علاقے سپلم تنگے کے مقام پر ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمی...
05/09/2026

ریسکیو 1122 بونیر / افسوسناک ٹریفک حادثہ

بونیر: تحصیل مندنڑ کے علاقے سپلم تنگے کے مقام پر ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

بونیر: زخمیوں کی شناخت نیاز بہادر، عمر 57 سال، سکنہ اکوڑہ خٹک اور رضوان اللہ، عمر 28 سال، سکنہ کانچوئی کے نام سے ہوئی، جبکہ 38 سالہ بختور علی ولد سیف الملوک، سکنہ نگرئی بونیر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کے کنٹرول روم نے دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم اور ڈیزاسٹر ٹیم بمعہ ریکوری وہیکل کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کر دیا۔
بونیر: ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ جاں بحق شخص کی نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان
ریسکیو 1122 بونیر

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share