Zjmart

Zjmart بزنس مین بنیں نوکر نہیں

10/02/2024

📲انٹر نیٹ سلو ہونے کی وجہ سے وزیراعظم ڈاونلوڈ ہو رہا ہے عوام صبر سے کام لیں۔...🤐

02/01/2024

افسوس ہے اگر کسی کی مان بہن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانا یہ سیاست نہیں
ظلم ہے جو زیادہ دیر نہیں رہتا
اللہ سب کو ہدایت دے

17/12/2023

M.T.A Building developer and business management Ghanian

16/12/2023

اگر ایم ساج بزنس گروپ اہل علاقہ کے لیے آن لائن فری لانسنگ کورس لائے، تو آپ ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ گئے

13/12/2023

گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لۓ ہمیں 9 سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ 9 سوال کونسے ہیں اور انکے جوابات کیا ہیں۔

سوال نمبر۔1۔
پودے کے کونسے حصے متاثر ہیں ؟ کیا صرف پرانے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔؟کیا صرف نئے پتے پیلے ہو رہے ہیں؟کیا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہے؟ یا پورا پودا پیلا ہو رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
اگر صرف نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ نائٹروجن کی کمی کی علامت ہے۔
آگر نئے پتے یا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہےتو یہ سلفر کی کمی یا سرد درجہ حرارت برن کی علامت ہے۔
آگر پورا پودا پیلا ہو رہا ہے تو یہ ایٹرازین کیری اوور،سلفر کی کمی،پانی کی زیادتی یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی نشانی ہے۔
سوال نمبر -2
پچھلے 30 دنوں میں درجہ حرارت کی کیا صورت حال رہی ہے۔
جواب ۔۔اگر پچھلے 30 دنوں میں درجہ حرارت اچانک کم ہواہے تو پتے کولڈ انجری کی وجہ سے پیلے ہو سکتے ہیں اور بعد میں پورا پودا بھی پیلا ہو سکتا ہے۔

سوال نمبر 3۔
کیا کھیت میں وتر زیادہ ہے ؟؟ یا کھیت بالکل خشک ہے۔
جواب۔
اگر کھیت میں ضرورت سے سے زیادہ وتر یا نمی ہے تو جڑوں کے ذریعے خوراکی اجزا کی دستیابی کم ہو جاتی ہے تو پہلے نیچے والے پتے پیلے ہوتے ہیں اور بعد میں پورا پودا پیلا ہو جاتا ہے۔اگر کھیت بالکل خشک ہے تو جڑوں کی بڑھوتری رک جاتی ہے ۔ایسی صورت میں پتے جھلسے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اور پتوں کا رنگ ہلکا براؤن نظر آتا ہے۔

سوال نمبر۔4
کیا زمین سے پودے آسانی سے کھینچےجا سکتے ہیں؟؟
جواب۔
اگر ہاں تو اس کا مطلب ہے کہ پودے کا رووٹ سسٹم اچھی طرح ڈیویلپ نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔

سوال نمبر۔5
مختلف کھیتوں کا پیٹرن ( طریقہ کار) کیسا ہے؟؟
جواب ۔
اگر پیلا پن لکیروں یا پٹیوں کی صورت میں ہے تو اسکا مطلب ہے کہ کھیت میں کھاد کی تقسیم یکساں نہیں۔
اگر پورے کھیت میں پیلا پن یکساں نظر آ رہا ہے تو یہ نائٹروجن کی کمی،پانی کی کمی کی وجہ سے جڑوں کی نشونما نہ ہونا۔ سرد موسم کی وجہ سے جھلساؤ یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی علامات ہو سکتی ہیں۔
اگر پیلاہٹ کھیت کے ایک کنارے کی طرف نظر آ رہی ہے تو ویٹ سٹریک موزیک بیماری کی علامات تلاش کریں۔
اگر پتوں پر پیلے گول دھبے پورے کھیت میں نظر آرہےہیں تو یہ بارلے ویٹ ڈوارف بیماری ہو سکتی ہے۔

سوال نمبر 6۔
کیا علاقے میں دوسرے کھیت بھی پیلے ہو رہے ہیں ؟ یا چند کھیتوں میں مسئلہ ہے۔
جواب۔۔
اگر علاقے کے تمام کھیت پیلے ہو رہے ہیں تو یہ موسم اور درجہ حرارت سے متعلق مسئلہ ہے۔
اگر چند ایک دو کھیتوں میں پیلاھٹ نظر آ رہی ہے تو یہ مینیجمنٹ سے متعلق یا زمین سےمتعلق مسئلہ کی وجہ سے ہے۔

سوال نمبر ۔7
پچھلی کاشت کی گئی فصل پر کونسا ویڈیسائیڈ استعمال کیا گیا تھا؟؟
جواب۔۔
اگر پچھلی فصل پر ایٹرازین استعمال کی گئی تھی تو پتہ چلایا جائے کہ ایٹرازین کی شرح استعمال کیا تھی اور ایٹرازین کے استعمال کے بعد ماحولی حالات کیسے ریے؟
اگر ایٹرازین کے استعمال کے بعد زمین زیادہ تر خشک رہی ہو تو ایسی صورت میں گندم میں ایٹرازین کے کیری اوور ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔
سوال نمبر۔8
کیا اگیتی کاشت اور پچھیتی کاشتہ فصل میں کوئی فرق نظر آ رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
جب شدید سردی آتی ہے تو اگیتی کاشت فصل کے پتے بڑے ہوتے ہیں ۔ایسی فصل پر ٹیمپریچر برن کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔
جبکہ پچھیتی کاشتہ گندم میں جڑوں کی صحیح نشونما نہ ہونے کی وجہ سے نائٹروجن یا دوسرے غذائی اجزا کی کمی ہوجاتی ہے اور فصل کے پتے پیلے ہو جاتے ہیں۔

سوال نمبر ۔9
زمین کی آخری تجزیاتی رپورٹ کے کیا رزلٹ ہیں۔؟؟
جواب۔۔
زمین میں کون کون سے خوراکی اجزاء کی کمی ہے اور کیا ان خوراکی اجزاء کی کمی کو پورا کرنے کے لۓ مناسب کھادوں کا استعمال کیا گیا ہے؟؟
اسکے علاوہ پوٹاش کی کمی کی وجہ سے بھی گندم کے پتے پیلے ہوسکتے ہیں ۔نائٹروجن کی طرح پوٹاش کی کمی کی وجہ سے بھی نیچے والے پتے پیلے ہوتے ہیں لیکن یہ پتا چلانا کہ پتے نائٹروجن کی کمی وجہ سے پیلے ہو رہے یا پوٹاش کی کمی کی وجہ سے صرف زمین کا تجزیہ کروانے سے ہی ممکن ہے۔
اس کے علاوہ گندم کے پتے سلفر ،زنک اور مینگانیز کی کمی کی وجہ سے بھی پیلے ہو سکتے ہیں۔

کیا پیلاہٹ ک شکار فصل کی پیدوار میں کمی ہوگی؟؟ اور کیا کیا جا سکتا ہے۔؟؟
عمومی طور پر کاشتکار حضرات نائٹروجن اور سلفر کی کمی کو دور کر کے پیدوار میں کمی کے نقصان سے بچ جاتے ہیں۔
اگر غیر مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پٹیوں کی صورت میں مسئلہ ہے تو اس سے پیدوار میں کچھ کمی ہو سکتی ہے۔
اگر جڑوں کی صحیح نشونما نہ تو پیدوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
وائرسی بیماریوں اور ایٹرازین کیری اوور کی وجہ سے پیدوار کا نقصان ضرور ہو گا اور اس موقع پر ان مسائل سے بچاؤ کی کوئی تدبیرنہیں۔
سرد درجہ حرارت اور لیکوڈ فرٹیلائزر لیف برن سے متاثرہ گندم عمومأ ریکور ہو جاتی ہے اور معمولی پیداور کا نقصان ہوتا ہے۔
جوائنٹنگ سٹیج کے بعد ہونے والی لیٹ سپرنگ فریز انجری کی وجہ سے پیلی ہونے والی فصل میں گروئنگ پوانٹس مر جاتے ہیں جس کی وجہ سے پیدوار میں اچھاخاصانقصان ہوتا ہے۔

19/10/2023

پاکستان
میں روٹی چھین کر نوالہ واپس کرنے کو سبسڈی کہتے ہیں
🙏🏻

21/09/2023

فرانس کے مسلے پر جو قوم اپنے علماء کے بجائے عمران اور شہباز کے ساتھ صرف اس لیے کھڑی ہو گئی تھی کہ ملک کی معشیت خراب نا ہو جائے وہ قوم آج مولویوں سے کہہ رہی ہے

پیٹرول سستا کر واؤ۔

13/09/2023

یہ ظلم آخر کب تک؟ .
میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے
میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔

(دل کا دورہ پڑا)
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹریپٹوکنیز انجکشن دیں... 9,000 روپے کا ہے۔ انجکشن کی اصل قیمت700 روپےسے 900 روپے ہے، جبکہ آپ کو 9000روپے میں ملتا ہے۔ آپ کیا کریں گے.

(ٹائیفائیڈ ہو گیا)
ڈاکٹر نے لکھا۔کل 14 مونوسیف لیں! تھوک قیمت 110ہسپتال کا کیمسٹ 400روپے میں دیتا ہے۔ آپ کیا کریں گے؟؟

(گردے کی خرابی).ڈائلیسز تین دن میں ایک بار کیا جاتا ہے ..، ڈائیلاسز کیا جاتا ہے اور انجکشن دیا جاتا ہے۔ MRP 1800 روپے۔
آپ کو لگتا ہے کہ میں اسے ہول سیل مارکیٹ سے اٹھاؤں گا...! پورے پاکستان میں تلاش کر رہا ہوں لیکن کہیں نہیں مل رہا... کیوں؟
کمپنی کا سامان صرف ڈاکٹروں کو!!
انجکشن کی بنیادی قیمت 500 ہے، لیکن اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی قیمت MRP 1,800 ہے۔
آپ کیا کرتے ہیں؟؟

(انفیکشن ہو گیا ہے) ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک 540روپے
کسی دوسری کمپنی سے 150روپے اور عام 100روپے ہے۔
لیکن ہسپتال والے انکار کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم کوئی عام نہیں دیتے، صرف ڈاکٹر کا نسخہ...یعنی 540 روپے میں ہےآپ کیا کریں گے...؟؟
مارکیٹ میں الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی قیمت 100 سے 200 روپے ہے۔ اب ڈاکٹر کا کمیشن لگایں تو 1500 روپے میں ہوتا ہے ۔700 روپےڈاکٹر کے کمیشن کے ہوتے ہیں.....!

ایم آر آئی پر ڈاکٹر کا کمیشن 3,000 سے 5,000 روپے ہے۔

لیبارٹری سے ڈاکٹر %50 کمیشن لیتا ہے۔

ایکسرے سے %50 کمیشن وصول کرتا ہے۔
جس کمپنی کی ڈاکٹر دوائیں لکھے گا اس سے گاڑی لے گا۔%30 کمیشن لے گا۔
پھر وہ کمپنیاں ہم سے 10 گناہ زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں۔ہماری مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی یہ ڈاکہ زنی بے۔ خوف بے خوف، ملک پاکستان میں جاری ہے...!
ادویات کمپنیوں کی لابی اتنی مضبوط ہے کہ وہ براہ راست ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔...!
اس میں ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیاں ملوث ہیں! دونوں حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں...!!
بڑا سوال...
میڈیا دن رات کیا دکھاتا ہے۔
گڑھے میں گرنے والا شہزادہ، بغیر ڈرائیور والی کار، راکی ساونت، بگ باس، ساس، کرائم رپورٹ، کرکٹر کی گرل فرینڈ یہ سب کچھ دکھاتے ہیں...
لیکن ڈاکٹر کمپنیاں، ہسپتال اور دوا ساز کمپنیاں ان کی واضح ڈکیتی کیوں نہیں دکھاتی؟
میڈیا معاشرے کی مدد کو نہیں آئے گا تو کون آئے گا؟
میڈیکل لابی کے ظلم کو کیسے روکا جائے؟
کیا یہ لابی حکومت کو گرا رہی ہے؟
میڈیا کیوں خاموش ہے؟
20 روپے مزید مانگنےپر ہم آٹو رکشہ ڈرائیور کو مارتے ہیں ۔

آپ ڈاکٹر کے لیے کیا کرتے ہیں؟؟؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ سچ ہے تو اسے سب کو بھیجیں! بیداری لائیں اور بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنا تعاون دیں....
شیرازمنیر ایگزیکٹیو ممبرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (افضل بٹ گروپ)

اگر آپ پانچ لوگوں کو بھیجیں گے تو وہ پانچ لوگ اگلے پانچ لوگوں کو ضرور بھیجیں گے!
سب اس طرح بھیجیں گے تو قوم دیکھے گی اور باخبر ہوگی مافیاز کے بارے میں اور شاید متحد بھی ہو جائے 🤔
🙏🙏🙏🙏
منقول

06/09/2023
28/08/2023

Address

Ghanian
Phalia

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zjmart posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zjmart:

Share

Category