Quetta Water Filters 0331 8886698

Quetta Water Filters 0331 8886698 ڈاکٹر نہیں پانی بدلو

18/04/2026

Check out Pak Qatar Asst management Qta.’s video.

18/04/2026

شخصیت پرستی، بت پرستی سے زیادہ خطرناک ھے کیونکہ جب انسان کی پوجا کی جاۓ تو وہ فرعون بن جاتا ھے۔
(امام غزالی)

16/08/2025

آج ہی اس طرح کے کوالٹی والے آر او فلٹرز کے لئے رابطہ کریں

07/08/2025

‏شادی ہال کے باہر ایک اندھیری سائیڈ پر اسی طرح منرل بوتلیں پیک ہوتے دیکھیں ۔ میں عشاء کی نماز ایک آفس نما کمرے میں پڑھ رہا تھا سامنے قبلے کی طرف کھڑکی تھی اور کھڑکی کے سامنے یہ ٹکسال چل رہا تھا ،، میں نے لڑکے والوں کو جا کر بتایا کہ سائیڈ پر کیا چل رہا ہے ،، کیونکہ انہی کا ولیمہ تھا ۔ وہ ہنس کر بولے کہ یہی پانی کانٹریکٹ میں طے ہوا تھا کہ ٹینکر کا پانی بوتلوں میں پیک کیا جائے گا ،ٹینکر میں برف ڈالی ہوئی تھی ، بوتل بھرتے ہی سردی سے پسینہ پسینہ ہوتی جا رہی تھیں ۔ تمام بڑے مارقی یہی پانی دیتے ہیں ۔۔ اصلی منرل سمجھ کر بےتحاشہ پانی پینے سے گریز کریں ، ان ٹینکروں میں بے تحاشہ زنگ ہوتا ہے.

پانی ک کھڑکی: MIT کا حیرت انگیز آلہ جو صحرا کی ہوا سے پینے کا پانی نکالتا ہے — بغیر بجلی کے!تحریر : Kashif Ali وہ صحرا، ...
16/07/2025

پانی ک کھڑکی: MIT کا حیرت انگیز آلہ جو صحرا کی ہوا سے پینے کا پانی نکالتا ہے — بغیر بجلی کے!
تحریر : Kashif Ali

وہ صحرا، جہاں بادل آتے نہیں… اور کنویں صرف یادوں میں رہ گئے ہیں،
وہاں، ریت کے بیچوں بیچ، ایک خاموش انقلاب جنم لے چکا ہے۔

جی ہاں، یہ کوئی سائنس فکشن فلم نہیں — یہ MIT (امریکہ کی مشہور ٹیکنالوجی یونیورسٹی) کے سائنسدانوں کا کمال ہے۔
انہوں نے ایسا چھوٹا سا آلہ ایجاد کیا ہے جو نہ صرف بجلی کے بغیر کام کرتا ہے، بلکہ سیدھا ہوا سے پینے کے قابل پانی کھینچ لاتا ہے!

اور وہ بھی کہاں؟
ان علاقوں میں جہاں نمی صرف 21 فیصد ہو — یعنی دنیا کے سب سے خشک ترین خطے!

🤔 کیسے کام کرتا ہے یہ جادو جیسا آلہ؟

🔹 ایک خاص "ہائڈروجل" استعمال کیا گیا ہے، جو رات کو فضا میں موجود نمی (واٹر ویپر) کو چپ چاپ جذب کر لیتا ہے۔

🔹 صبح سورج نکلتے ہی، یہ جیل گرم ہو کر وہ نمی قطرہ قطرہ پانی میں بدل دیتا ہے۔

🔹 نہ کوئی وائر، نہ کوئی بیٹری، نہ ہی کسی پائپ کی ضرورت۔ صرف سورج کی روشنی… اور سادہ مگر زبردست سائنس۔

📊 نتیجہ؟

زمین کے خشک ترین علاقے میں اس چھوٹی سی کھڑکی نما مشین نے روزانہ 161.5 ملی لیٹر پینے کے قابل پانی تیار کر کے دکھایا۔

اور یہ تو بس ایک آغاز ہے۔

ان آلات کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جا سکتا ہے تاکہ پوری پوری کمیونٹیز، دور دراز گاؤں، پناہ گزین کیمپ اور بجلی سے محروم خاندانوں کو مستقل پانی مہیا کیا جا سکے۔

روزانہ 6 یا 8 گلاس فلٹر پانی پینا اچھی صحت کے لیے اہم ہے۔ نیم گرم پانی ہاضمے كو درست اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مددگا...
05/06/2025

روزانہ 6 یا 8 گلاس فلٹر پانی پینا اچھی صحت کے لیے اہم ہے۔ نیم گرم پانی ہاضمے كو درست اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

23/05/2025

بازار کے منرل واٹر کو بولے خُدا حافظ
آر او واٹر فلٹر لگا کر اب گھر بیٹھے تازہ صاف منرل واٹر پیئے

منرل واٹر کے 27برانڈز غیر معیاری ، کینسر ، بلڈپریشر ، دل اور گردوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ، متعلقہ ادارے خاموش تم...
15/03/2025

منرل واٹر کے 27برانڈز غیر معیاری ، کینسر ، بلڈپریشر ، دل اور گردوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملک بھر کے شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹر (بوتل بند)کے 27برانڈز کا پانی مبینہ طور پر مضرصحت پایا گیا ہے ،ان میں سے بعض برانڈز میں سوڈیم ، آرسینک اور پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی جبکہ بعض برانڈ کا پانی جراثیمی طور پر آلودہ پایا گیا جس کے استعمال سے جلد کا کینسر، گردوں ،دل، بلڈ پریشر اور پیٹ کی بیماریاں جن میں ہیضہ ہونے کے علاوہ نروس سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف شاید ہی کبھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہو۔ ذرائع کے مطابق اگر کسی کمپنی کو بند کر بھی دیا جائے تو وہ دوسرے نام سے کمپنی کھل جاتی ہے ۔ اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی میں ملک کے 20شہروں سے بوتل بند / منرل پانی کے 176برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کا پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا تو اس تجزیے کے مطابق 176میں سے 27برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے ، پی سی آر ڈبلیو آر کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے 27برانڈز میں سے 10برانڈز (میرن ڈرنکنگ واٹر، پاک ایکوا، جیل بوتل واٹر، نیو، آبِ دبئی، ایلٹسن، پیور واٹر، ایکوا ہیلتھ، اوسلو، مور پلس ) کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار، پانچ برانڈز (ون پیور ڈرنکنگ واٹر، انڈس، پریمیم صفاءپیوریفائیڈ واٹر، اورویل، نیچرل پیور لائف) کے نمونوں میں آرسینک (سنکھیا ) مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی، ایک برانڈ (ہنزہ اوتر واٹر ) میں پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا، 16برانڈز (ایس ایس واٹر، سپ سپ پریمیم ڈرنکنگ واٹر، میرن ڈرنکنگ واٹر، ڈی -نووا، سکائی رین، نیو، پیور واٹر، ڈریم پیور، ایکوا شرو پیور ڈرنکنگ واٹر، ماروی، آئس ویل، عقب سکائی، قراقرم سپرنگ واٹر، مور پلس، اسنشیا، لائف ان) جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کیلئے مضرِ صحت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 81برانڈ مارکیٹ میں موجود ہی نہیں پائے گئے، ڈائریکٹر جنرل پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر حفظہ رشید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کابینہ کی ہدایت پر بند بوتل (منرل واٹر)کی ملک بھر کے 24شہروں سے سہ ماہی سمپلنگ کی جاتی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے جس کی رپورٹ لیگل ایکشن کیلئے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھجوائی جاتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کمپنی کو مختلف قسم کی ریکوائرمنٹ پوری کرنے پر ہی منرل واٹر کی فروخت کیلئے لائسنس ایشو کیا جاتا ہے ، ہمارے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کا کام صرف ہر تین ماہ بعد سمپلز کی ٹیسٹنگ کر کے رپورٹ متعلقہ اداروں اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے ، غیرمعیاری پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی دیگر اداروں کا کام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے مطابق غیرمعیاری پائے گئے پانی کے پینے سے کڈنی متاثر ہو سکتی ہے، بلڈپریشر کی بیماری ہو سکتی ہے، جلدی بیماریاں جن میں جلد کا کینسر بھی ہو سکتا ہے ، ہیضہ پھیل سکتا ہے ، ٹائیفائیڈ ہو سکتا ہے اور نروس سسٹم بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔ مضر صحت پائے گئے پانی کی کمپنیوں کے مالکان سے رابطے کی کوشش کی گئی تو ان میں سے بعض کا کہنا تھا کہ کمپنی فروخت کر دی ، بعض کا کہنا تھا کہ مالک موجود نہیں اور کسی نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ بعض کمپنیوں کے ترجمانوں نمائندہ جنگ سے ملاقات میں غیر معیاری پانی کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پانی معیاری ہے اور رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہے ۔ لائسنسنگ اتھارٹی پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر سی اے اشرف پلیر نے رابط کرنے پر بتایا کہ منرل واٹر پلانٹ کا لائسنس ایک سخت پراسس کے بعد جاری کیا جاتا ہے جب کوئی لائسنس کیلئے اپلائی کرتا ہے تو منرل واٹر کیلئے پلانٹ کے معائنہ کے بعد فیلڈ آفیسر کی سفارش پر تھرڈ پارٹی چیکنگ پر متعلقہ افسران سے کیس ہوتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو جاتا ہے پھر اسکروٹنی کمیٹی کیس منظوری کیلئے ڈائریکٹر جنرل کو بھیجتی ہے، ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر سی اے لائسنس ایشو کرتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کا پانی حفظان صحت کے اصولوں کیخلاف پایا جاتا ہے ان کیخلاف ایکشن لیا جاتا ہے ، ان کے سمپلز کی تین دفعہ رینڈم چیکنگ کی جاتی ہے، اگر اس برانڈ کا پانی پھر بھی ٹھیک نہ ہو تو اس کمپنی کا لائسنس منسوخ کر کے اس کی پروڈکشن کی جگہ کو سربمہر کر دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسٹاف کی بھی بہت زیادہ کمی ہے ، صرف کراچی ریجن میں سات انسپکٹر ہیں جبکہ ہمیں پورے پاکستان کو دیکھنا ہوتا ہے اس کیلئے بھی اسٹاف کم ہے۔

14/11/2024

"آپ مشتمل ہیں:
84 معدنیات، 23 عناصر، اور 8 گیلن پانی پر جو 38 ٹریلین خلیوں میں پھیلا ہوا ہے۔

اسٹیشن سے نیسلے پانی کی بوتل خریدی، ذائقہ کڑوا اور پانی بدبودار لگنے پر دوبارہ غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ کسی حاجی صاحب ...
10/10/2024

اسٹیشن سے نیسلے پانی کی بوتل خریدی، ذائقہ کڑوا اور پانی بدبودار لگنے پر دوبارہ غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ کسی حاجی صاحب نے یہود کے مقابلے پر *"میسلے"* کے نام سے اپنا پانی بنا رکھا ھے_ 😆
منقول

15/09/2024

ملازمت کا سب سے گندہ پہلو یہ ہے کہ کم ظرف کو بھی عزت دی جاتی ہے۔

Address

Quetta

Telephone

+923318051767

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Water Filters 0331 8886698 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share