Burg Olive farm Balochistan

Burg Olive farm Balochistan Olive trees Balochistan

01/09/2026
🌿 کوہِ سلیمان کا جنگلی زیتون — قدرت کا انمول تحفہدنیا بھر میں سائنسدانوں نے زیتون کی مختلف اقسام (Varieties) تیار کیں او...
31/08/2026

🌿 کوہِ سلیمان کا جنگلی زیتون — قدرت کا انمول تحفہ
دنیا بھر میں سائنسدانوں نے زیتون کی مختلف اقسام (Varieties) تیار کیں اور ان کی کامیاب کاشت کو فروغ دیا، لیکن کوہِ سلیمان کے قدرتی اور جنگلی زیتون کی اپنی ایک منفرد اہمیت ہے۔ دنیا بھر کی زیتون کی اقسام اپنی جگہ، مگر کوہِ سلیمان کے پہاڑوں میں قدرتی طور پر اگنے والا جنگلی زیتون ایک ایسا قیمتی قدرتی سرمایہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ہر سال کوہِ سلیمان، خصوصاً برگ پشت اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جنگلی زیتون کی سینکڑوں میٹرک ٹن پیداوار ضائع ہو جاتی ہے۔ اگر اس زیتون کی بروقت برداشت، پروسیسنگ اور تیل نکالنے کے لیے جدید مشینری فراہم کی جائے تو اس سے ہزاروں لیٹر معیاری زیتون کا تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ مناسب مشینری، سہولیات اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے قدرت کا یہ قیمتی تحفہ ہر سال ضائع ہو رہا ہے۔
پاکستان ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ اگر حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کوہِ سلیمان کے جنگلی زیتون کو ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت محفوظ، برداشت اور پروسیس کرنے پر توجہ دیں، تو نہ صرف خوردنی تیل کی درآمد میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور بلوچستان کی معیشت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔
ہم حکومتِ بلوچستان اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برگ پشت اور کوہِ سلیمان کے جنگلی زیتون کے لیے جدید آئل ایکسٹریکشن مشینری، کلیکشن سینٹرز اور پروسیسنگ یونٹس قائم کیے جائیں، تاکہ یہ قیمتی قدرتی سرمایہ ضائع ہونے کے بجائے ملکی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔
کوہِ سلیمان کا جنگلی زیتون صرف ایک درخت نہیں، بلکہ بلوچستان کا قدرتی سرمایہ اور پاکستان کے لیے خود کفالت کا ایک ممکنہ راستہ ہے۔ 🌿🇵🇰

🫒 برگ پشت کے زیتون کے سفر کی ایک اہم پیش رفت 🇵🇰الحمدللہ! یہ ہمارے لیے نہایت خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ احمد خان بزدار ک...
21/08/2026

🫒 برگ پشت کے زیتون کے سفر کی ایک اہم پیش رفت 🇵🇰
الحمدللہ! یہ ہمارے لیے نہایت خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ احمد خان بزدار کو وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے Pakistan National Olive Value Chain Policy کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
یہ اہم تقریب 24 اگست 2026ء کو وزیراعظم آفس آڈیٹوریم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔
زیتون کی کاشت، معیاری پیداوار، جدید زرعی طریقوں اور پاکستان میں زیتون کی صنعت کے فروغ کے لیے قومی سطح پر پالیسی کا اجرا یقیناً ایک اہم قدم ہے۔ 🌿🫒
برگ پشت جیسے علاقوں میں زیتون کی کاشت کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ اس خوبصورت خطے کی زراعت اور خصوصاً زیتون کی پیداوار کو قومی سطح پر اجاگر کیا جائے۔
یہ دعوت نامہ ہمارے لیے صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ برگ پشت کے زیتون اور یہاں کے کسانوں کے لیے ایک امید افزا قدم بھی ہے۔
ان شاء اللہ، برگ پشت کے زیتون کا سفر مقامی سطح سے قومی اور بین الاقوامی سطح تک جاری رہے گا۔ 🇵🇰🫒🌿

20/08/2026

میرے پاس زیتون کی ایک ورائٹی ہے جس میں پتوں سے زیادہ فروٹ ہے یہ ایک بہترین ورائٹی ہے زیتون ایکسپرٹ بتائیں یہ کون سی ورائٹی ہے

12/08/2026

لیسینو کے درخت کی فروری میں ہم نے شاخ تراشی کی تھی اور اب فروٹ آپ خود دیکھیں شاخ تراشی کے بعد درخت کی پیدوار میں کتنا اضافہ ہوتا ہے ویڈیو کو آخری تک دیکھے ہر سال زیتون کی شاخ تراشی لازمی کیا کریں


21/07/2026

برگ زیتون فارم 21 جولائی 2026
ورائٹی فرینٹیو

23/05/2026

Burg Olive farm Balochistan 2026

Burg Olive farm Balochistan
07/05/2026

Burg Olive farm Balochistan

فروری میں جنگلی زیتون پر اربیکینا کی پیوند کاری کی تھی اب ماشاءاللہ بہترین رزلٹ آیا ہے۔Burg Olive farm Balochistan
07/05/2026

فروری میں جنگلی زیتون پر اربیکینا کی پیوند کاری کی تھی اب ماشاءاللہ بہترین رزلٹ آیا ہے۔
Burg Olive farm Balochistan

Address

Burg Pusht
Quetta

Telephone

+923492357938

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burg Olive farm Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burg Olive farm Balochistan:

Shortcuts

Share

Category