Cotton Seed Services-CSS

Cotton Seed Services-CSS We provide quality seed for small farmers with economical price according to respective territory.

09/07/2026

ہر کسی کا محنت کرنے کا اپنا طریقہ ہے
کپاس میں سے گند اور جڑی بوٹیاں صاف کی جا رہی ہیں
سندھ کا ایک محنت پسند کسان

سپرے کرنے کا اصل وقت صبح 6.30 بجے سے 10.00 بجے تک ہے اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک ہے اگر آپ نے سپرے کا بہترین رزلٹ لینا ہے ...
07/07/2026

سپرے کرنے کا اصل وقت صبح 6.30 بجے سے 10.00 بجے تک ہے اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک ہے اگر آپ نے سپرے کا بہترین رزلٹ لینا ہے تو اس ٹائم سپرے کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔۔
شکریہ ۔
زیادہ خرچہ کبھی بھی ضمانت نہیں زیادہ فصل ہونے کی
آپکی مینجمنٹ ہی ہمیشہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے

02/07/2026

سال 2026 کے بجٹ میں زمینداروں کے حصے میں سوائے امیدوں اور دلاسوں کے کچھ بھی نہیں آیا

کماد کی کھاد اور پانی کا صحیح شیڈول زمین، قسم، کاشت کے وقت اور فصل کی عمر پر منحصر ہوتا ہے، لیکن جنوبی پنجاب کے حالات کے...
02/07/2026

کماد کی کھاد اور پانی کا صحیح شیڈول زمین، قسم، کاشت کے وقت اور فصل کی عمر پر منحصر ہوتا ہے، لیکن جنوبی پنجاب کے حالات کے مطابق ایک عمومی شیڈول یہ ہے:
🌱 فی ایکڑ کھاد کا شیڈول
کاشت کے وقت
ڈی اے پی: 2 بوری
پوٹاش (SOP یا MOP): 1 بوری
ہائیڈروفاس: اگر استعمال کر رہے ہیں تو 1 بوری تک ڈی اے پی کے ساتھ ایڈجسٹ کریں۔
پہلی یوریا
کاشت کے 30 تا 40 دن بعد: 1.5 بوری یوریا
دوسری یوریا
60 تا 70 دن بعد: 1.5 بوری یوریا
تیسری یوریا
90 تا 110 دن بعد: 1 بوری یوریا
اگر فصل کی بڑھوتری کم ہو
120 تا 140 دن کے اندر مزید 0.5 تا 1 بوری یوریا دی جا سکتی ہے، لیکن اس کے بعد نائٹروجن کم کر دیں تاکہ گنا پکنے میں مسئلہ نہ ہو۔
مجموعی طور پر فی ایکڑ:
یوریا: 4 سے 5 بوریاں
ڈی اے پی: 2 بوریاں
پوٹاش: 1 بوری
ہائیڈروفاس: 0.5 تا 1 بوری (ضرورت کے مطابق)
💧 پانی کا شیڈول
گرمیوں میں عموماً 7 سے 10 دن کے وقفے سے پانی دیں۔
شدید گرمی اور ریتلی زمین میں 5 سے 7 دن کے وقفے سے پانی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
سردیوں میں 15 سے 25 دن کا وقفہ کافی ہوتا ہے۔
پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے جڑوں کو نقصان ہوتا ہے۔
#کماد #کاشتکاری #زرعت

30/06/2026

بجٹ کے نظارے
عوام آہستہ آہستہ سب محسوس کرے گی
رات 12 بجے سے یوریا کی بوری پر 11 روپے اور ڈی اے پی کی بوری پر 40 روپے اور این پی کی بوری پر 26 روپے ٹیکس عائد

الرٹ!!! ڈویژن بہاولپور کے تمام ضلعی زراعت افسران اور تحصیل زراعت افسران سے گزارش ہے کہ اپنی فیلڈ فارمیشنز کو اس حوالے سے...
29/06/2026

الرٹ!!!
ڈویژن بہاولپور کے تمام ضلعی زراعت افسران اور تحصیل زراعت افسران سے گزارش ہے کہ اپنی فیلڈ فارمیشنز کو اس حوالے سے مکمل طور پر آگاہ و الرٹ کریں اور جہاں جہاں اس کا حملہ دیکھنے میں آیا ہے اس کی فوری نشاندہی اور ٹریٹمنٹ کی جائے۔ علاوہ ازیں کاشتکاروں کو اس بیماری سے بچنے کے لیے فنجیسائیڈ یا سلفر یا کاپر سلفیٹ کا پیشگی استعمال کرائیں ۔

بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان کی مقامی کاٹن مارکیٹ بھی نسبتاً بہت...
29/06/2026

بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان کی مقامی کاٹن مارکیٹ بھی نسبتاً بہتر رہے گی۔ اگر عالمی منڈی میں روئی کی طلب برقرار رہی اور قیمتوں میں استحکام آیا تو اس کے مثبت اثرات مقامی منڈی پر بھی پڑیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کسان دوست پالیسیاں اختیار کرے تاکہ کاشتکار کو اس کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے اور ملک میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ ان شاء اللہ بہتر عالمی حالات، مقامی مارکیٹ کے لیے بھی خوش آئند ثابت ہوں گے۔

29/06/2026

کپاس پر محنت کریں
مایوسی گناہ ہے
اللّٰہ ضرور نوازے گا
محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی

28/06/2026

کپاس کے کاشتکاروں کے لیے امید ابھی باقی ہے مندی عارضی ہے انشاء اللہ جلد بہتری آئے گی اور پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کا بہتر ریٹ ملے گا

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cotton Seed Services-CSS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category