Maila's Kitchen and Vlog

  • Home
  • Maila's Kitchen and Vlog

Maila's Kitchen and Vlog Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maila's Kitchen and Vlog, Kitchen/Cooking, Rawalpindi, .

30/09/2022

نہج البلاغہ ميں امام على عليہ السلام فرماتے ہيں :

اللِّسَانُ سَبُعٌ إِنْ خُلِّيَ عَنْهُ عَقَر ۔

ترجمہ :
زبان درندہ ہيں جسے كھلا چھوڑ ديا جائے تو وہ چير پھاڑ ڈالے گا ۔

حوالہ :
نہج البلاغہ ، ص ۴۷۸، حكمت قصار : ۵۸

🤔 لمحہِ غور و فكر :
۱) انسان روح و جسم سے مركب ہے جس كے اندر خواہشاتِ نفسانى بھى ہيں اور عقل بھى ۔ اگر عقل كى حكمرانى ہو تو جسمِ انسانى كے تمام اعضاء معتدل اور پر امن امور انجام ديتے ہيں ليكن اگر خواہشاتِ نفسانى غالب آ جائيں تو جسم كے اعضاء حيوانيت كا عملى نمونہ بن جاتے ہيں ۔

۲) انسانى جسم ميں سب سے خطرناك عضو جس كا كسى اور عضو سے مقابلہ نہيں كيا جا سكتا وہ ’’زبان‘‘ ہے ۔ كيونكہ اگر انسان كى روح ’’ بد روح ‘‘ بن جائے اور مجرم صفت و خواہشات كى اسير ہو جائے تو سب سے زيادہ گھمبير اور بھيانك گناہ ’’زبان ‘‘ سے انجام ديئے جاتے ہيں ۔ اگرچے ديگر اعضاء بھى بہت خطرناك اعمال انجام ديتے ہيں ليكن اس كے باوجود ان كا ’’زبان‘‘ سے كوئى مقابلہ نہيں ہے ، مثلا اگر زبان كو آزاد چھوڑ ديا جائے اور اسے عقل كى قيد ميں نہ ركھا جائے تو ۲۰۰ سے اوپر جرائم اس سے انجام پاتے ہيں جن ميں سے سرفہرست يہ جرائم ہيں :
۱) شرك و كفر
۲) اللہ تعالى كى حجتوں (انبياء ، رسل اور آئمہ و اوصياء عليہم السلام ) كا انكار
۳) كتابِ الہى اور تعليماتِ اسلام كا انكار
۴) باطل كا ساتھ دينا اور حق كى مخالفت كرنا
۵) غيبت
۶) چغلى
۷) بہتان
۸) تہمت
۹) جھوٹ
۱۰) اہانت
۱۱) خيانت
۱۲) راز كا فاش كرنا
۱۳) جھوٹى گواہى دينا
۱۴) گالم گلوچ كرنا
۱۵) لغو و بيہودہ كلام كرنا
۱۶) غنا وگانے گانا
۱۷) غصہ و غضب ميں نا مناسب كلام كرنا
۱۸ ) نامحرم سے گفتگو
۱۹) حرام عاشقانہ گفتگو
۲۰) كسى كا تسمخر اڑانا
۲۱) حرام مال كھانا
۲۲) حرام چيز پينا
۲۳) سازشيں كرنا اور سازشى منصوبہ بندى بتانا
۲۴) ظلم و جبر كا حكم دينا
۲۵) برائى و فحاشى كا حكم دينا
۲۶) طاغوت و ظالم كى منت سماجت كرنا
۲۷ ) كسى كے سامنے اپنے آپ كو ذليل كرتے ہوئے كسى چيز كا تقاضا كرنا
۲۸) حرام كے دائرے ميں كسى كى مدح و ستائش كرنا
۲۹) بے جا چاپلوسى كرنا
۳۰) مايوسى كى باتيں كرنا

اور اس طرح كے بہت سے گناہ اور جرائم ہيں جو زبان سے انجام پاتے ہيں ، پس ان سب سے حفاظت سكوت ، خاموشى اور زبان كو كنٹرول كرنے ميں ہے ۔

13/09/2020
13/09/2020

beef pasanday ☺

Address

Rawalpindi

00666

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maila's Kitchen and Vlog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Food & Beverage Service?

Share