Mastoi House Mahi Chowk

Mastoi House Mahi Chowk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mastoi House Mahi Chowk, Grocers, Basti Meer Muhammad Mastoi, Sadiqabad.

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ایم پی اے (PP-266) ممتاز علی خان چانگ کی وڈیرہ تاج احمد مستوںٔی کے ہاں آمد۔علاقہ معززین سے مل...
16/08/2026

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ایم پی اے (PP-266)
ممتاز علی خان چانگ کی وڈیرہ تاج احمد مستوںٔی کے ہاں آمد۔
علاقہ معززین سے ملاقات کی اور جہانگیر ترین کی زہر آلودہ ایتھانول فیکٹری کے نقصانات کے بارے آگاہ کیا اور 17 اگست کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں۔
مستوںٔی برادری نے یقین دہانی کرواںٔیں کہ انشاءالله احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے اور اور گنجان آبادی والے علاقہ میں زہر آلودہ ایتھانول نہیں لگنیں دیں گیں اہلیان علاقہ کا دو ٹوک موقف۔

خراجِ تحسین 🌹قومیں اپنے اُن مخلص، بے لوث اور باکردار افراد کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں جو ہر مشکل وقت می...
11/07/2026

خراجِ تحسین 🌹

قومیں اپنے اُن مخلص، بے لوث اور باکردار افراد کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں جو ہر مشکل وقت میں اپنی برادری کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ انہی باوقار شخصیات میں ایک قابلِ احترام نام وڑیرہ تاج خان مستوئی (ماہی چوک) کا ہے۔

جب بھی برادری کو کسی مسئلے یا آزمائش کا سامنا ہوا، وڈیرہ تاج خان مستوئی صاحب نے ہمیشہ اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور کردار ادا کیا۔ چاہے ماہی چوک، بھٹہ آباد، صادق آباد، رحیم یار خان یا دیگر علاقوں کے معاملات ہوں، انہوں نے ہر موقع پر برادری کی رہنمائی، تعاون اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں۔

گزشتہ روز فیضان مستوئی اور خالد مستوئی کے لیاقت پور والے کے گھوٹکی اوبارو پولیس سے متعلق معاملے میں بھی وڈیرہ تاج خان مستوئی صاحب نے نہایت ذمہ داری، اخلاص اور سنجیدگی کے ساتھ اپنا مؤثر کردار ادا کیا، جو یقیناً قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر دیگر تمام دوستوں کی خدمات بھی قابلِ قدر اور لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے اتحاد اور بھائی چارے کا عملی ثبوت دیا۔

وڈیرہ تاج خان مستوئی صاحب ہمیشہ اپنی قوم، اپنی برادری اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے فکر مند رہے ہیں۔ ان کا خلوص، محبت، احساسِ ذمہ داری اور خدمت کا جذبہ ہم سب کے لیے قابلِ تقلید ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے وڈیرہ تاج خان مستوئی صاحب کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ صحت، عزت، خوشحالی اور کامیابی عطا فرمائے، ان کی زندگی میں مزید برکتیں نازل فرمائے، اور ان کی اولاد کو بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قوم و برادری کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

Proud moment for our community! 🎉Heartiest congratulations Mr. Aftab Ahmed Mastoi on completing your MBBS. Your hard wor...
01/07/2026

Proud moment for our community! 🎉
Heartiest congratulations Mr. Aftab Ahmed Mastoi on completing your MBBS. Your hard work, dedication, and perseverance have finally paid off. Wishing you a successful career ahead and many more achievements. Keep shining, Doctor! 👨‍⚕️✨

08/05/2026

الحمدللہ رب العالمین
ہماری رہائش گاہ پر سندھ سے محترم سردار ایاز خان مستوئی صاحب، سردارزادہ سرفراز خان صاحب اور بلوچستان سے معزز شخصیت میراں بخش تکری صاحب و حفیظ اللہ خان مستوئی صاحب کی تشریف آوری ہمارے لیے انتہائی باعثِ عزت، خوشی اور فخر کی بات رہی۔
آپ معزز مہمانوں نے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر ملاقات کا شرف بخشا، جس سے محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے رشتے مزید مضبوط ہوئے۔

آپ جیسی باوقار اور بااخلاق شخصیات کی آمد کسی بھی گھر اور خاندان کے لیے اعزاز سے کم نہیں۔ آپ کی محبت، خلوص، شفقت اور بہترین گفتگو نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ ایسی خوبصورت ملاقاتیں آپس کے تعلقات میں مزید مضبوطی، اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔

ہم دل کی گہرائیوں سے آپ تمام معزز مہمانوں کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنی تشریف آوری سے ہماری عزت افزائی فرمائی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، عزت، خوشحالی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمارے درمیان محبت و بھائی چارے کا یہ خوبصورت رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین۔ 🤝🌹 #

🌟 مستوئی برادری کا اتحاد – ایک مثالی قدم 🌟آج مستوئی برادری کے اتحاد کے سلسلے میں ایک اہم اور باوقار اجلاس منعقد ہوا، جس ...
04/05/2026

🌟 مستوئی برادری کا اتحاد – ایک مثالی قدم 🌟
آج مستوئی برادری کے اتحاد کے سلسلے میں ایک اہم اور باوقار اجلاس منعقد ہوا، جس کی قیادت سردار ایاز احمد خان مستوئی نے کی۔ یہ اجلاس وڈیرہ فیض احمد مستوئی اور وڈیرہ تاج احمد مستوئی کی بیٹھک پر منعقد ہوا، جہاں برادری کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء میں وڈیرہ تاج احمد مستوئی، وڈیرہ فیض احمد مستوئی، ریاض احمد مستوئی، اسد خان مستوئی، ناظم خان مستوئی، وارث خان مستوئی، حافظ عبیداللہ، الٰہی بخش خان مستوئی سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
📖 اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
🤝 اتحاد، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
🎓 نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کو برادری کی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیا گیا۔
💬 باہمی اختلافات ختم کر کے ایک مضبوط اور متحد برادری بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
بزرگوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم ترقی کی نئی منازل طے کر سکیں۔
🤲 آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مستوئی برادری میں ہمیشہ اتحاد، محبت اور خوشحالی قائم رکھے اور ہمیں ایک مضبوط اور باوقار قوم بننے کی توفیق عطا فرمائے۔
#اتحاد #تعلیم

جامع مسجد دارالسلام و مرکزی عید گاہ جام پور میں نمازِ عید الفطر صبح ٹھیک 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔تمام حضرات سے گزارش ہے ...
18/03/2026

جامع مسجد دارالسلام و مرکزی عید گاہ جام پور میں
نمازِ عید الفطر صبح ٹھیک 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام حضرات سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں اور بروقت تشریف لائیں۔
جزاکم اللہ خیراً

I've just reached 300 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏...
08/02/2026

I've just reached 300 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉

ہائے دکھ… معمولی تنخواہ پر کام کرنے والا ٹریکٹر ڈرائیور، رزق کی تلاش میں سویا اور پھر کبھی نہ جاگاجیٹھہ بھٹہ کے قریب حمز...
08/02/2026

ہائے دکھ… معمولی تنخواہ پر کام کرنے والا ٹریکٹر ڈرائیور، رزق کی تلاش میں سویا اور پھر کبھی نہ جاگا

جیٹھہ بھٹہ کے قریب حمزہ شوگر مل کے پاس ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے غریب کی زندگی کی بے قدری کو ننگا کر دیا۔
45 سالہ عابد جلیل ولد جلیل احمد مستوئی، بستی مڈ مستوئی کا رہائشی،تھا
وہ صرف معمولی تنخواہ پر کام کرنے والا ایک ٹریکٹر ڈرائیور تھا۔

دن رات دوسروں کے گنے ڈھوتا رہا،
مالک کا مال وقت پر پہنچاتا رہا،
اور خود تھکن، سردی اور بھوک کے ساتھ سمجھوتہ کرتا رہا۔
گزشتہ شب بھی وہ گنے سے لدی ٹرالی کے ساتھ شوگر مل کے باہر اپنی باری کے انتظار میں تھا۔
نہ چارپائی، نہ کمرہ، نہ لحاف —
بس ٹریکٹر کی سیٹ اور جسم توڑ دینے والی تھکن۔
وہ وہیں سو گیا…
لیکن یہ نیند اس کی زندگی کی آخری نیند بن گئی۔

صبح ہوئی تو پتہ چلا کہ ایک غریب ڈرائیور مر چکا ہے۔
کوئی شور نہیں، کوئی ہنگامہ نہیں۔
جیسے ایک انسان نہیں، بس ایک مشین خراب ہو گئی ہو۔

وہ کسی کا شوہر تھا،
کسی بچوں کا باپ تھا،
کسی ماں کا سہارا تھا۔

آج اس کے بچے سوال کر رہے ہوں گے:
“ابا کہاں گئے؟”
اور ماں کے پاس صرف آنسو ہوں گے… جواب نہیں۔

ہم وہ چینی مزے سے استعمال کرتے ہیں
جس کی سپلائی کے لیے یہ لوگ ساری رات جاگتے ہیں۔
ہمیں کبھی احساس نہیں ہوتا کہ
یہ لوگ جیتے بھی نہیں، صرف کام کرتے ہیں —
اور مر بھی خاموشی سے جاتے ہیں۔

کیا غریب مزدور کی جان کی کوئی قیمت نہیں؟
کیا معمولی تنخواہ پر کام کرنے والا انسان، انسان نہیں ہوتا؟

یہ صرف عابد جلیل کی موت نہیں،
یہ ہمارے نظام کی موت ہے،
یہ ہماری اجتماعی بے حسی کا جنازہ ہے۔

یا اللہ!
اس محنت کش کے لواحقین پر رحم فرما،
اس کی بیوی کو صبر عطا فرما،
اس کے بچوں کو کسی کا محتاج نہ بنا،
اور ہمیں اتنا انسان بنا دے
کہ ہم مزدور کو مرنے کے بعد نہیں،
جیتے جی پہچان سکیں
۔نماز جنازہ آج شام 5 بجے عیدگاہ بات مڈ مستوئی میں ادا کی جائے گی




Address

Basti Meer Muhammad Mastoi
Sadiqabad

Telephone

+923057626877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mastoi House Mahi Chowk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mastoi House Mahi Chowk:

Shortcuts

Share

Category