14/06/2026
چکوال میں مبینہ اطلاعات کے مطابق ڈاکو سمجھ کر سی سی ڈی نے پوری فیملی گولیوں سے بھون ڈالی ایک نو سال کی بچی موقع پر ج۔ا۔ں۔ ب۔ح۔ق۔ اور باقی اہل خانہ شدید ۔ز۔خ۔م۔ی۔ ہیں فیملی حال ہی میں آسٹریلیا سے پاکستان آئی تھی
**"وہ چھٹیاں منانے آئے تھے جنازہ اٹھانے نہیں..."**
آسٹریلیا سے پاکستان آنے والی ایک خوشحال فیملی شاید یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اپنے وطن کی مٹی پر قدم رکھتے ہی ان کا استقبال گولیوں سے ہوگا
رات کا اندھیرا تھا، سڑک سنسان تھی، گاڑی میں بیٹھے ماں باپ اور بچے اپنے عزیزوں سے ملنے کی خوشی میں سفر کر رہے تھے اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ گونجی، کسی نے نہ پوچھا کہ گاڑی میں کون ہے، کسی نے نہ دیکھا کہ اندر معصوم بچے بھی موجود ہیں
صرف ایک شبہ... اور پھر گولیوں کی بارش
چکوال میں سی سی ڈی نے مبینہ طور پر ڈاکو سمجھ کر پوری فیملی پر فائرنگ کر دی۔ چند لمحوں میں خوشیوں سے بھری گاڑی چیخوں اور سسکیوں سے بھر گئی
سب سے دل دہلا دینے والا منظر وہ تھا جب صرف **9 سال کی ایک معصوم بچی** ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔ وہ بچی جو شاید اپنے کزنز کے ساتھ کھیلنے کے خواب لے کر پاکستان آئی تھی، اب ایک خبر کی سرخی بن چکی ہے
لعنت ایسےادارے پہ اور اسکو بنانے والوں پہ