Voice Of 113

Voice Of 113 I LoVE 113 SB

03/10/2026

کوائری پہاڑی 113 جنوبی: چوروں کو پڑ گئے مور۔ مبینہ طور پر کرشر مالکان پتھر لوڈ کرکے غائب، ٹھیکیدار پیچھے پیچھے کریشر مالکان آگے آگے
ذرائع۔

03/10/2026

مہنگائی کا طوفان، سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا، خاموشی سے مشکلات برداشت کرنے پر مجبور
مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ راشن، بجلی کے بل، بچوں کی فیسیں اور دیگر ضروری اخراجات محدود آمدنی میں پورے کرنا دشوار ہو گیا۔
عزتِ نفس کے باعث کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانے والے خاندان خاموشی سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور سفید پوش طبقے کو فوری ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

03/10/2026

سٹون کرشر مارکیٹ میں شدید مندی کا طوفان، مزدور بے روزگار، گھروں کے چولہے بجھنے لگے

کاروبار ٹھپ، روزگار کے مواقع محدود، محنت کش طبقہ معاشی مشکلات کی زد میں

03/10/2026

کوائری پہاڑی 113 جنوبی میں شدید بلاسٹنگ، زلزلہ نما جھٹکوں سے علاقہ مکینوں میں تشویش
کوائری پہاڑی 113 جنوبی میں آج بھی مبینہ طور پر شدید بلاسٹنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث قریبی آبادی میں زلزلہ نما جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شدید دھماکوں سے علاقہ مکینوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلاسٹنگ کے دوران محسوس ہونے والے شدید جھٹکوں سے گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں خوف کی فضا پیدا ہوئی۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاسٹنگ کے عمل کی شفاف جانچ پڑتال کی جائے اور آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

01/10/2026

آر پی او سرگودھا شہزاد آصف خان کا سرگودھا سے تبادلہ کردیا گیا
سہیل اختر سکھیرا نئے دبنگ آر پی او سرگودھا تعینات کردئیے گئے

کوائری پہاڑی 113 جنوبی میں مبینہ پتھر چوری کا سلسلہ جاری،  رِحان بٹ سٹون کرشنگ پلانٹ اور دیگر سٹون کریشر پلانٹ بھی اس چو...
29/09/2026

کوائری پہاڑی 113 جنوبی میں مبینہ پتھر چوری کا سلسلہ جاری، رِحان بٹ سٹون کرشنگ پلانٹ اور دیگر سٹون کریشر پلانٹ بھی اس چوری میں ملوث ہیں محکمہ معدنیات و محکمہ آبپاشی کے افسران کی مبینہ ملی بھگت کا انکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ کوائری پہاڑی 113 جنوبی کے معاملے کی شفاف، جاندار اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، جبکہ اینٹی کرپشن حکام سے بھی مطالبہ ہے کہ تمام ریکارڈ، سرکاری اہلکاروں کے کردار اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی مکمل چھان بین کی جائے۔




27/09/2026

#سرگودہا #کریشنگ #سٹون #مارکیٹ
پہاڑی 116 بلاک 3/116 بھٹی لیز میں حادثہ ۔ حادثے میں ایک مزدور شدید زخمی جسکو اپنی مدد آپ کے تحت DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پہاڑی تودہ گرنے اور حفاظتی رسہ ٹونے سے بہادر خان ولد بادشاہ خان شدید زخمی ہو گیا تھا۔ حادثہ محکمہ معدنیات و مائنز اور لیز ہولڈروں کی طرف سے حفاظتی انتظامات نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ کمشنر سرگودہا اور کمشنر مائنز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

26/09/2026

کوائری پہاڑی 113 جنوبی پتھر چوری کے سلسلہ میں سیکرٹری، محکمہ معدنیات و کان کنی لاہور سے بروز بدھ کو تمام ثبوتوں کے ہمراہ ملاقات متوقع

Address

Sargodha
4100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of 113 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of 113:

Shortcuts

Share

Category