20/11/2025
عمران خان کو جیل میں ٹھونسنے، اس کی ملاقاتیں بند کرنے، اور آئین کو جوتی کی نوک پر رکھنے کی جو قیمت ہے… وہ اس ملک کے ہر شہری، ہر کاروبار، ہر گھر، اور پوری معیشت اپنے خون پسینے سے ادا کر رہی ہے۔ آج استحکام دفن ہے، ترقی مفلوج ہے، اور قوم عدمِ یقین کے اندھیروں میں دھکیل دی گئی ہے۔
اور یاد رکھیں… آخر میں یہ بھاری قیمت فوج کے دروازے پر جا کر رکے گی۔ مگر اُس وقت تک نقصان اتنا بڑھ چکا ہوگا کہ اُسے سنبھالنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔ پھر پچھتاوے بچیں گے… فیصلے نہیں۔