Asadi Poetry

Asadi Poetry Poet | Lyricist | Hussaini 👑❤
📍Lahore || 🏠 Skardu
مشغول حق ہوں بندگئ بو تراب میں

18/11/2025

شاعری کر عقیلؔ زہرا پہ
منقبت لکھ علی کی مدحت میں
۔
۔
۔

17/11/2025

علی علی کی صدائیں ضرور دیتے ہیں
جہاں کہیں پہ بھی مل جائیں ہمزباں والے
۔
۔
۔

09/11/2025

چودہ سو سال بیت گئے پر ابھی تلک
نسلِ یزیدیت میں ہے کرب و بلا کا ڈر

عقیل اسدی

14/10/2025

.313

29/09/2025
06/08/2025

طرحی سلام

14/06/2025

طرحی کلام
جب بنا ممبرِ پالان غدیرِ خم میں
آگئے عرش کے سکّان غدیرِ خم میں

بوذر و قمبر و سلمان نے ہنس کر یہ کہا
تین پھر بن گئے شیطان غدیرِ خم میں

یہ عقیدہ ہے خلیفہ کو نہیں مانتے ہم
ہم نے دیکھا ہے مری جان غدیرِ خم میں

کہہ کے مَنْکُنْتُ نبی کہنے لگے سب سے یہی
"ہو گیا آخری اعلان غدیرِ خم میں"

حاجیو دکھتا نہیں شیخ زرا ان کو بلا
تاکہ سن لیں وہ بھی فرمان غدیرِ خم میں

جب نبی ہاتھ اٹھا کر علی دکھلانے لگے
جھومنے لگ گئے شیعان غدیرِ خم میں

ساتھ احمد کے جو خورشید سا چہرہ دیکھ کر
سب کے سب ہو گئے حیران غدیرِ خم میں

کون مؤمن تھے وہاں کون منافق تھے وہاں
ہو گئی ہم کو بھی پہچان غدیرِ خم میں

حکمِ ربّی سے پیمبر نے بنایا مولا
شیخ تم کیوں ہو پریشان غدیرِ خم میں

اب مرے بعد علی تم پہ ہے حجت کہہ کے
دے دیا خلد کا سامان غدیرِ خم میں

میں بظاہر تو وہاں تھا نہیں لیکن میری
روح تھی لے گئی اس آن غدیرِ خم میں

جب بھی میں سورہءِ رحمان کو پڑھتا ہوں عقیلؔ
خود بہ خود جاتے ہیں اذہان غدیرِ خم میں
عقیلؔ اسدی

28/05/2025

طرحی کلام
اے منکرِ حیدر نہیں آنا مرے آگے
کچھ بھی نہیں ہے تیرا عقیدہ مرے آگے

عباس نے نو لاکھ سے یہ غیض میں بولا
میدان میں لشکر نہیں ٹکتا مرے آگے

بس ذکرِ عَلِیٌّ وَلِیُّ اللّٰه کے کرم سے
کچھ کہہ نہیں سکتی کبھی دنیا مرے آگے

باغِ جناں پہ بیٹھ کے زہرا یہ کہیں گی
اب ماتمی سے کہہ دو کہ چلنا مرے آگے

مشکل میں پڑھا نادِ علی جب سے ہے میں نے
"گھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے"

ہنس کر کہا بے شیر نے شبیر سے بابا
حرمل سے کہو جا کے وہ رہنا مرے آگے

شمشیر بھی حیدر کی یہ کہتی تھی اکڑ کر
کوئی عُدُو بچتا نہیں زندہ مرے آگے

شہ حشر میں کہہ دیں اسدیؔ سے مرے شاعر
نوحہ علی اکبر کا سنانا مرے آگے
عقیل اسدیؔ

21/05/2025

سجدہ کرنے کے لیے خاکِ شفا سب کچھ ہے
خلد جانے کے لیے فرشِ عزا سب کچھ ہے

کربلا میں تو یہی حر نے کیا ہے ثابت
مال و زر کچھ بھی نہیں شہ کی عطا سب کچھ ہے

ماتمی اس لیے حلقوں میں کھڑے ہوتے ہیں
ان کو معلوم ہے زہرا کی دعا سب کچھ ہے

اک تبسم لیے اصغر جو گئے مقتل میں
وہ سمجھتے تھے کہ کربل میں قضا سب کچھ ہے

گَر سمجھتی ہے کوئی خود کو کنیزِ زہرا
میری بہنو یہ سمجھ لو کہ ردا سب کچھ ہے

عصرِ عاشور یہ غازی نے بتایا سب کو
زندگی شاہ پہ کرنا ہی فدا سب کچھ ہے

سر نگوں ہو کے ہوا کہتی رہی کربل میں
میں نہیں کچھ بھی یہاں شہ کا دیا سب کچھ ہے

رب نے ارشاد کیا ہے یہ نبی سے خم میں
مصطفیٰ کہہ دو کہ حیدر کی ولا سب کچھ ہے

مجھ کو جنت کی تمنا ہی نہیں ہے لوگو
بس مرے واسطے اب کرب و بلا سب کچھ ہے

وہ بھی مشکل میں صدا دینے لگے حیدر کو
کہتے پھرتے تھے جو مولا کے بنا سب کچھ ہے

کچھ نہیں اس کے علاوہ تو مرے پاس عقیلؔ
حشر میں رب کو دکھانے کو ثنا سب کچھ ہے
عقیلؔ اسدی

میرے سلطان رضا ؀ جان
06/05/2025

میرے سلطان رضا ؀ جان

Bismillah...
Mola Imam e Raza as Manqabat | 2025 Shahid Ali Shahid
Releasing Soon!
https://youtube.com/?si=rzRzQaTuKioWks5Q
---------------------------------------
Kalam | Mere Sultan Raza Jan (as)
Recitor | Shahid Ali Shahid
Poet | Aqeel Asadi
Composer | Qasim Khan
Audio Mix & Master | RWDS Karachi
Graphics | Shuja Graphics
Production | Tune Frame Production
-----------------------------------------

💔🍁❤️💞
:
:
:
:
Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segment ہے

طرحی غزلبن ترے مجھ کو نہیں کچھ بھی ادھر اچھا لگاآپ کی بس یاد میں جینا مگر اچھا لگامیں نہیں ملتا یہاں پہ ہر کسی سے بے وجہ...
11/04/2025

طرحی غزل

بن ترے مجھ کو نہیں کچھ بھی ادھر اچھا لگا
آپ کی بس یاد میں جینا مگر اچھا لگا

میں نہیں ملتا یہاں پہ ہر کسی سے بے وجہ
آپ سے مل لوں گا صاحب آپ گر اچھا لگا

باپ بھائی ماں بہن رہتے ہیں گھر میں ایک ساتھ
ہر کسی کو اس لیے اپنا ہی گھر اچھا لگا

ذندگی بھر کوئی بھی رہتا نہیں ہے یاں حَسیں
"کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا"

شعر سننا اس کو تو بلکل نہیں آتا ہے یار
بس مجھے اُس شخص کا ذوقِ نظر اچھا لگا

ڈرتے ڈرتے چھپ چھپا کے ملنے کو آتی تھی وہ
تب حسینہ کے مجھے چہرے پہ ڈر اچھا لگا

بعدِ اسکردو کے پاکستان میں مجھ کو عقیلؔ
سچ کہوں لاہور کا بس اک نگر اچھا لگا

عقیلؔ اسدی Aqeel Asadi

Address

Skardu

Telephone

+923405886825

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asadi Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category