Apna Sadiq Abad Gamba Skd

Apna Sadiq Abad Gamba Skd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Sadiq Abad Gamba Skd, Grocers, Sadiq Abad Gamba, Skardu.

30/05/2026

Bhai___🖤

30/05/2026
30/05/2026
27/05/2026

گمبہ سکردو بلتستان⚡

⚡موسوی ہال صادق آباد گمبہ سکردو میں علماء کرام، عمائدینِ ، ساداتِ عظام اور نوجوانانِ صادق آباد کی ایک اہم اجلاس آج مورخہ 24مئی 2026ء منعقد ہوئی۔

⚡اجلاس میں برادر دانیال کی تاحال عدم رہائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

⚡ شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ اگر 26 مئی تک رہائی ممکن نہ ہوئی تو علماء کرام، عمائدینِ علاقہ اور نوجوانانِ ملت سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

⚡ اجلاس میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ دانیال بھائی کو جلد انصاف ملے گا، بصورت دیگر عوامی ردِعمل کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور مقتدر حلقوں پر عائد ہوگی۔

علماء عمائدین و نوجوانان صادق آباد گمبہ سکردو🔰

27/05/2026

میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو ✨️
چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں۔💔🙏
گلگت بلتستان کی سرزمین ہمیشہ غیرت، شعور اور حق گوئی کی علامت رہی ہے۔ آج اگر اس دھرتی کے ایک باشعور اور باضمیر نوجوان کو صرف اس لیے ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ اُس نے حق بات کی، مظلوم کی حمایت کی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی، تو یہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اختلافِ رائے جرم نہیں، بلکہ ایک زندہ اور مہذب معاشرے کی علامت ہے۔ جو نوجوان اپنے معاشرے کے حقوق، انصاف اور انسانی وقار کے لیے آواز اٹھاتا ہے، وہ قوم کا سرمایہ ہوتا ہے، نہ کہ مجرم۔ دانیال جیسے بہادر جوان اس معاشرے کی امید ہیں، جن کے دل ظلم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
ہم دانیال بھائی کی جرأت، استقامت اور حق گوئی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اُن کی آواز دراصل ہر اُس انسان کی آواز ہے جو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ طاقت اور اختیار کے ایوانوں میں بیٹھے افراد کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ظلم وقتی طور پر دباؤ تو پیدا کر سکتا ہے، مگر سچ کی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔
ہم حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ دانیال کو فوری اور باعزت طور پر رہا کیا جائے، اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے۔ بصورتِ دیگر، اس بڑھتی ہوئی بے چینی اور عوامی ردِعمل کی تمام تر ذمہ داری اُن اداروں اور عناصر پر عائد ہوگی جو انصاف کے بجائے جبر کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام باشعور افراد، سماجی حلقے اور حق پسند لوگ متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، کیونکہ خاموشی ظالم کو مزید طاقت دیتی ہے۔ اگر آج ہم نے ایک آواز بن کر ظلم کا راستہ نہ روکا تو کل یہ آگ ہر دروازے تک پہنچ سکتی ہے۔
رہا کرو، رہا کرو
دانیال کو رہا
قاری وزیر سلیم مطہری

Address

Sadiq Abad Gamba
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Sadiq Abad Gamba Skd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category