Organic Foods Gilgit Baltistan

Organic Foods Gilgit Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Organic Foods Gilgit Baltistan, Khasman Dry Fruit Shop Purana Bazar, Skardu.

خون کی کمی دور کرنے کا سب سے آسان نسخہ ۔۔۔ تھوڑی سی کشمش لیں اور اسے ہمارے بتائے طریقے سے استعمال کرلیں اور پھر گالوں کی...
13/03/2021

خون کی کمی دور کرنے کا سب سے آسان نسخہ ۔۔۔ تھوڑی سی کشمش لیں اور اسے ہمارے بتائے طریقے سے استعمال کرلیں اور پھر گالوں کی لالی چیک کریں ۔۔

کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن ، سبزیا سیاہ ہو سکتی ہے ۔ یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیا جائے تو آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں ۔

قبض سے نجات :

فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹاٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے ۔

خون کی کمی دور کرے :

کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے ، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے ، کشمش کو آسانی سے دلیہ ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے بلکہ ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے ۔ تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کویہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں ۔

بخار سے تحفظ دے :

کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس وائرل اور بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں بخارکے عارضے کا علاج بھی فراہم کرتے ہیں ۔

معدے کی تیزابیت ختم کرے :

کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں ، معدے میں تیزابیت کی شدت بڑھنے سے جلدی امراض ، جوڑوں کے امراض ، بالوں کے گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

آنکھوں کی صحت بہتر کرے :

کشمش میں موجود اجزاء آنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری ، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے ۔ اس میوے میں موجود بیٹاکیروٹین ، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدددیتے ہیں ۔

جسمانی توانائی بڑھائے :

کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی کی بدولت یہ میوہ جسمانی توانائی کے لیے بھی اچھا ذریعہ ہے ، کشمش کا استعمال وٹامنز ، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں موثر طریقیسے جذب ہونے میں بھی مدددیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز اور ایتھلیٹس کشمش کا استعمال عام کرتے ہیں ۔

17/08/2020
Mulberry شہتوت (اوسے)اب سیزن شروع ھوا چاہتا ہے۔
15/06/2020

Mulberry شہتوت (اوسے)
اب سیزن شروع ھوا چاہتا ہے۔

پودینہ بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظر آتی ہے ٭پودینہ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔٭پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ...
07/06/2020

پودینہ بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظر آتی ہے

٭پودینہ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
٭پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
٭ پودینہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
٭پودینہ جوڑوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے۔
٭ پودینے کا اگر پانی نہار منہ پیا جائے تو یہ رنگت کو نکھارتا ہے۔
٭پودینہ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔
٭پودینہ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے مفید رہتا ہے۔
٭پودینہ خون کو صاف کرتا ہے۔
٭پودینے کے استعمال سے منہ سے بد بو آنا ختم ہو جاتی ہے۔
٭پودینہ دانتوں کو سفید کرتا ہے۔
٭پودینہ خارش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭پودینہ کینسر میں بھی مفید ہے۔
٭ پودینہ کی چائے متلی کو ختم کر دیتی ہے۔
٭پودینہ کی چائے بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔
٭پودینے کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
٭پودینہ کا استعمال سر درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭پودینہ چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭پودنے کے استعمال سے معدے اور آنتوں کو طاقت ملتی ہے۔
٭پودینہ بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭پودینہ کا استعمال ڈکار اور گیس میں مفید ہے۔
٭پودینہ معدے کی جلن میں فائدہ مند ہے۔

کیا چین نے خوبانی اور کشمش سے کرونا کو شکست دی؟By ویب ڈیسک  جمعرات 09 اپریل 2020  2چین نے کن غذاؤں کے ذریعے کرونا وائرس ...
10/04/2020

کیا چین نے خوبانی اور کشمش سے کرونا کو شکست دی؟
By ویب ڈیسک جمعرات 09 اپریل 2020 2
چین نے کن غذاؤں کے ذریعے کرونا وائرس کو شکست دی؟ چین نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران *خشک خوبانی* اور میواجات کے کثیر تعداد میں آرڈر دئے
تفصیلات کے مطابق یوں تو چین اس بات کا دعویدار ہے کہ اس نے سخت لاک ڈاؤن سے ہی کرونا کو شکست دی ہے لیکن زرائع اب یہ ب کہہ رہے ہیں کہ *خشک خوبانی* اور میوہ جات نے بھی اس جنگ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔۔

چین نے کرونا وبا پھیلنے کے بعد ترکی سے *خشک خوبانی* درآمد کرنا شروع کی جس کی وجہ سے ترکی کی برآمدات 125 فیصد اضافے کے بعد 2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 45 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں *خشک خوبانی* کی ایکسپورٹ جاری تھی البتہ دسمبر میں جب کرونا کے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تو برآمد میں 125 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

*خشک خوبانی* سمیت دیگر میوہ جات کی برآمدات کرنے والی یونین کے سربراہ برول جیلیپ نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اگست 2019 سے 30 مارچ 2020 تک *76 ہزار ٹن خوبانی* برآمد کر کے 197 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’خشک میوہ جات جیسے کشمش، *خشک خوبانی* اور انجیر کے استعمال سے *قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے* اسی باعث چین سے بڑے پیمانے پر آرڈر ملے اور ہم نے مال بھیجا‘۔

برول جیلیپ کا کہنا تھا کہ ’چین کے بعد دنیا کے 105 ممالک نے *خوبانی* کی برآمد کے آرڈر دینا شروع کردیے ہیں، امریکا کو 26 ملین ڈالر، جرمنی کو 18 اور فرانس کو 17 ملین ڈالر کی خوبانی ایکسپورٹ کی گئی‘۔

واضح رہے کہ چین نے 76روز بعد صوبہ ووہان سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے اور وہاں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

خشک میوہ جات
11/03/2020

خشک میوہ جات

زمینی سیب!یروشیلم آرٹی چوک، سن روٹ، ارتھ ایپل اور بلتستان والے اسے کچا آلو کہتے ہیں۔ آج رضا صاحب ڈی ڈی گنگچھے کے ساتھ مت...
08/02/2020

زمینی سیب!

یروشیلم آرٹی چوک، سن روٹ، ارتھ ایپل اور بلتستان والے اسے کچا آلو کہتے ہیں۔ آج رضا صاحب ڈی ڈی گنگچھے کے ساتھ متبادل فصلات کے فروغ کے لئے آئیڈیاز پر گفتگو کرتے کرتے کچا آلو کی بات آئی۔ اسے کیا کہتے ہیں؟ یہ کن چیزوں کے لئے مفید ہے؟ اسکا انگریزی نام کیا ہے؟ ان سوالات کے جواب کے لئے ہمارے عالم دوست ایوب بلغاری سے رابطہ کیاگیا۔ آپ نے صرف یروشیلیم آرٹیچوک کا نام بتایا نیٹ پر مذید معلومات لی گئی تو پتہ چلا کہ یہ تو انتہائی مفید فصل بن سکتی ہے اور گلگت بلتستان کے زمینداروں کے لئے متبادل زریعہ آمدن بھی۔
اسکا اصل وطن نارتھ امریکہ ہے، وہیں سے دنیا میں پھیلا ہے، اسے اگر آپ نے نیٹ پر سیرچ کرنی ہے تو Jerusalem artichoke لکھ کر سیرچ کریں۔ یہ سورج مکھی کی فیملی کا پودا ہے مگر اسکی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جسے بے شمار طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔ اسکی خوراکی افادیت کے علاوہ ادویاتی فائدے بھی بے شمار ہیں۔زمینی سیب اسلئے کہتے ہیں کہ اس میں آئرن کی کثیر مقدار پایا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر، شوگر اور جوڑوں کے درد والے مریضوں کے لئے مفید غذا ہے۔ ۔۔ بلتستان میں اسے عرف عام میں کچا آلو کہتے ہیں حالانکہ یہ کچا آلو نہیں۔۔ یہاں کے لوگ اسے اسکی خوبصورت پھولوں کی وجہ سے کاشت کرتے ہیں۔
دوستو!
سن چوک یا سن روٹ یا ارتھ ایپل جیسی قدرت کی کتنی نعمتیں ہمارے آس پاس رل رہے ہونگے۔۔ اپنی ان خزائن سے فائدہ اٹھانے کی ترکیب سوچیں اور اپنی زراعت کو منافع بخش بنائیں۔
مذید مطالعہ کے لئے لنک اوپن کریں۔
www.dovemed.com/healthy

خشک خوبانی کیوں ضرور کھانی چاہیے؟خشک خوبانی ایسی صحت بخش غذا ہے، جو آپ کو پورے سال دستیاب ہوتی ہے۔ خشک خوبانی کا ایک چھ...
01/02/2020

خشک خوبانی کیوں ضرور کھانی چاہیے؟

خشک خوبانی ایسی صحت بخش غذا ہے، جو آپ کو پورے سال دستیاب ہوتی ہے۔ خشک خوبانی کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے اندر صحت کا ایک ایسا خزانہ چھپائے ہوئے ہوتا ہے، جس سے فائدہ صرف وہی انسان اٹھا سکتا ہے، جو اس کی حقیقت سے واقف ہوتا ہے۔ خشک خوبانی متعدد طبی فوائد کی مالک ہوتی ہے اور اس کا استعمال آپ کو کئی عام امراض سے محفوظ رکھتا ہے:
بہترین نظر:
خشک خوبانی میں دو ایسے غذائی اجزاء بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو بینائی کی حفاظت کرتے ہیں، جو عمر میں اضافے کے ساتھ کمزور ہورہی ہوتی ہے۔ خشک خوبانی کا استعمال موتیے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نظامِ ہضم:
کھانا کھانے سے قبل خشک خوبانی کا استعمال ہمارے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ خشک خوبانی قبض کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہے اور ساتھ ہی ناپسندیدہ مواد کو خارج بھی کرتی ہے۔
صحت مند دل:
خشک خوبانی میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جو جسم میں موجود کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے، اسی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ اس دوران خشک خوبانی جسم میں بہترین کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ بھی کرتی ہے۔ روزانہ آدھا کپ خشک خوبانی کھانا دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔
خون کی کمی سے بچاؤ:
خشک خوبانی آئرن کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے ،جو کہ خون کی کمی خلاف مزاحمت کرنے کے حوالے سے مفید ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر خواتین مخصوص ایام میں خون کی کمی کا شکار رہتی ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ ایسی غذائیں استعمال کریں، جن میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو، اگر آپ خشک خوبانی کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں گے، تو یہ ہیموگلوبین کی سطح میں اضافے کا باعث ہوگا۔
کینسر سے بچاؤ:
خشک خوبانی میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے اینٹی اوکسیڈنٹس کینسر جیسے موذی مرض کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتے ہیں، اس کے بیج ( kernels Apricot) کینسر کی افزائش کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کینسر کے مریضوں کو یہ 5 بیج ایک گلاس اورنج جوس کے ساتھ روزانہ صبح ناشتہ میں اس وقت تک کھانے چاہئیں جب تک کہ کینسر کے غیر معمولی خلیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا-

24/01/2020
Cherry Juice..!
12/01/2020

Cherry Juice..!

خوبانی (چولی) خشک کرتے ھوئے سکردو بلتستان
23/12/2019

خوبانی (چولی) خشک کرتے ھوئے سکردو بلتستان

Dry Cherry from Skardu Baltistan خشک چیری سکردو بلتستان سے
05/12/2019

Dry Cherry from Skardu Baltistan
خشک چیری سکردو بلتستان سے

Address

Khasman Dry Fruit Shop Purana Bazar
Skardu
16100

Telephone

+923555375375

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Organic Foods Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Organic Foods Gilgit Baltistan:

Share