Swabi jersey breed corner

Swabi jersey breed corner Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swabi jersey breed corner, Swabi.
(1)

🐄 ڈیری فارم میں نقصان جانور کی وجہ سے ہوتا ہے یا فارمر کی غلطیوں سے؟صوابی جرسی بریڈ کارنر کی طرف سے ہر ڈیری فارمر کے لیے...
26/08/2026

🐄 ڈیری فارم میں نقصان جانور کی وجہ سے ہوتا ہے یا فارمر کی غلطیوں سے؟
صوابی جرسی بریڈ کارنر کی طرف سے ہر ڈیری فارمر کے لیے ایک اہم بات:
ڈیری فارمنگ میں نقصان ہونے کے بعد ہم اکثر فوراً کہتے ہیں کہ جانور اچھا نہیں تھا، نسل اچھی نہیں تھی یا دودھ کم ہو گیا ہے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت سے نقصانات جانور کی وجہ سے نہیں بلکہ فارمر کی مینجمنٹ اور حالات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
غلط خوراک، خوراک میں اچانک تبدیلی، صاف پانی کی کمی، گرمی، ناقص رہائش، صفائی کا فقدان اور بیماری کی بروقت تشخیص نہ ہونا—یہ سب دودھ اور گوشت کی پیداوار اور فارمر کے منافع کو متاثر کرتے ہیں۔
لیکن یہاں ایک اور اہم پہلو بھی ہے جس پر ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا:
🇵🇰 اصل مسئلہ صرف فارمر کی غلطی نہیں!
ہمارے بہت سے چھوٹے فارمرز کے پاس محدود سرمایہ ہوتا ہے۔ وہ پہلے اپنے گھر کا خرچ پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور جو کچھ بچتا ہے اسی میں جانوروں کی خوراک، علاج اور دوسری ضروریات پوری کرتے ہیں۔
ایسے حالات میں اگر فارمر مہنگی اور متوازن خوراک نہ دے سکے، بہتر شیڈ نہ بنا سکے یا بروقت جانور کا علاج نہ کرا سکے تو ہر بار اسے ہی قصوروار ٹھہرانا بھی درست نہیں۔
فارمر صرف اپنے لیے نہیں، ملک کے لیے بھی پیداوار کر رہا ہے۔
وہ دودھ پیدا کرتا ہے، اپنے خاندان کا روزگار چلاتا ہے اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔
اگر حکومت کی طرف سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے فارمرز کی حقیقی حوصلہ افزائی، آسان قرضے، سستی اور معیاری خوراک، ویٹرنری سہولیات، بہتر نسل کے جانوروں تک رسائی اور دودھ کی مناسب قیمت کو یقینی بنایا جائے تو ڈیری فارمنگ کے بہت سے مسائل خود بخود کم ہو سکتے ہیں۔
کیونکہ:
جب فارمر مضبوط ہوگا، تو اس کا جانور بھی بہتر ہوگا، فارم بھی بہتر ہوگا اور ملک کی دودھ اور گوشت کی پیداوار بھی بڑھے گی۔ 🇵🇰🐂🥛
لہٰذا نقصان ہونے پر صرف جانور کو قصوروار نہ ٹھہرائیں۔
فارمر کی میـنجمنٹ، مالی حالات اور حکومتی سپورٹ—تینوں کو سامنے رکھ کر مسئلے کو سمجھنا ہوگا۔
🌱 یاد رکھیں:
اچھی نسل + متوازن خوراک + بہتر مینجمنٹ + فارمر کی حوصلہ افزائی = کامیاب ڈیری فارمنگ
صوابی جرسی بریڈ کارنر
فارمر مضبوط ہوگا تو ڈیری فارمنگ مضبوط ہوگی۔ 🐂🇵🇰DairyFarming

اسلام علیکم میرے پیارے بھائیوں۔اپنے لیئے تو ہر بندہ اچھا سوچھتا ہے۔آئے آج دوسرے بھائوں کے لیئے تھوڑا ٹائم نکالتے ہیں۔ بے...
23/08/2026

اسلام علیکم میرے پیارے بھائیوں۔
اپنے لیئے تو ہر بندہ اچھا سوچھتا ہے۔آئے آج دوسرے بھائوں کے لیئے تھوڑا ٹائم نکالتے ہیں۔
بے روزگار نوجوانوں کے لیے ڈیری فارمنگ —
روزگارہے یا مشکل کاروبار؟

آج کل پاکستان میں بہت سے نوجوان ملازمت کی تلاش میں ہیں، لیکن کیا ہر نوجوان کے لیے ڈیری فارمنگ ایک اچھا متبادل بن سکتی ہے؟ ہر بھائ مشورہ لینا چاہتا ہے۔لیکن یہ مشورہ آج آپ لوگوں پر سونپتا ہوں۔
اگر کسی نوجوان کے پاس تھوڑی سی جگہ، محنت کرنے کا جذبہ اور مناسب سرمایہ ہو تو وہ 2–3 اچھی گایوں سے بھی ڈیری فارمنگ شروع کر سکتا ہے۔؟

(میرے خیال میں فائدے اور خدشات)

روزانہ دودھ کی آمدن
جانوروں کی تعداد میں اضافہ
مستقل کاروبار بننے کا امکان

لیکن دوسری طرف:

خوراک کے اخراجات
بیماریوں کا خطرہ
روزانہ محنت اور وقت
دودھ کی قیمت کا مسئلہ

اب آپ بتائیں!
اگر آج ایک نوجوان کے پاس 20،15 لاکھ روپے ہوں تو آپ اسے کیا مشورہ دیں گے؟
ڈیری فارمنگ شروع کرے؟
یا
کوئی دوسرا کاروبار کرے؟
اور اگر ڈیری فارمنگ بہتر ہے تو آپ کے خیال میں کتنی گایوں سے شروع کرنا چاہیے؟
اپنی عملی رائے ضرور دیں—خاص طور پر وہ بھائی جو خود ڈیری فارمنگ کر رہے ہیں۔
آپ کا ایک تجربہ کسی نوجوان کا مستقبل بہتر بنا سکتا ہے۔

18/08/2026
16/08/2026

🌍🐂 Jersey Cattle — Beauty, Quality & Passion! ❤️
A beautiful day at our farm in Pakistan 🇵🇰
Healthy Jersey cattle enjoying the fresh green grass and natural environment. 🌿🐂
For every dairy farmer, healthy cattle are the foundation of a successful farm.
Good breeding + good nutrition + proper care = better results. 🥛

🌍 Jersey lovers from Europe and around the world — tell us,
Which country are you watching from? 🇬🇧🇩🇪🇫🇷🇮🇹🇳🇱🇮🇪🇨🇭

میرے محترم بھائیوں اور دوستو!السلام علیکماپنے حصے کا کام تو ہر کوئی کرتا ہے۔ لیکن اگر یہی کام کمائی کے ساتھ ایمانداری او...
03/08/2026

میرے محترم بھائیوں اور دوستو!
السلام علیکم
اپنے حصے کا کام تو ہر کوئی کرتا ہے۔
لیکن اگر یہی کام کمائی کے ساتھ ایمانداری اور ثواب کی نیت سے کیا جائے،
تو دنیا اور آخرت دونوں کے فائدے ملتے ہیں۔
اگر ہم کسی کو وقتی طور پر دھوکا دے کر پیسہ کما بھی لیں،
تو خیر و برکت کہاں سے لائیں گے؟
برکت صرف حلال اور ایمانداری کی کمائی میں ہے۔
ایک فارمر اکیلا پورا نظام نہیں چلا سکتا۔
اس کی کامیابی میں ہم سب کا کردار ہے۔

_1. فارمر کی ذمہ داری:_
فارمر محنت کرے، جانوروں کو وقت پر چارہ پانی دے۔
صفائی کا خیال رکھے، اور جانوروں کو اپنی اولاد کی طرح پالے۔
حلال کمائی کی نیت رکھے اور عوام کو خالص دودھ مہیا کرے۔
_2. مزدور کا کردار:_
مزدور بھائی جانوروں کی خدمت میں فارمر کا دایاں ہاتھ ہیں۔
ایمانداری سے چارہ کاٹنا، دودھ دوہنا، صفائی کرنا یہ سب عبادت ہے۔
اگر مزدور مخلص ہو گا تو فارمر کا کام آسان اور برکت والا ہو جائے گا۔
_3. ڈاکٹر کیا کر سکتا ہے؟_
ڈاکٹر جانوروں کا بروقت علاج کر کے ان کی جان بچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر 2 نمبر دوائی نہ دے اور کمیشن کے چکر میں نہ پڑے۔
مہنگی دوائی کی بجائے وہ دوائی بتائے جو سستی بھی ہو اور اثر بھی کرے۔
ویکسین اور ڈی وارمنگ کا شیڈول بنا کر بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔
خوراک اور ونڈے کے بارے میں صحیح رہنمائی دے کر دودھ بڑھا سکتا ہے۔
اور نسلی بہتری کے لیے اچھے جانور کا مشورہ دے سکتا ہے۔
_4. باقی لوگوں کا کردار:_
بیوپاری بھائی ایمانداری سے خرید و فروخت کرے۔
فیڈ اور راشن والے ملاوٹ کے بغیر معیاری چارہ دیں۔
ٹرانسپورٹر جانوروں پر رحم کرے اور انہیں عزت سے پہنچائے۔
عوام خالص دودھ کی صحیح قیمت دیں اور فارمر کی دن رات کی محنت کو سمجھیں۔
اور ہمارے ادارے فارمر کو آسان قرضے اور جدید سہولیات فراہم کریں۔
_نتیجہ:_
اگر فارمر، مزدور، ڈاکٹر، بیوپاری سب اپنا کردار ایمانداری سے نبھائیں گے
تو ہم بھی ترقی کریں گے اور ہمارا ملک بھی ترقی کرے گا۔
اور دوسروں کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔
کیونکہ اس نظام کی بنیاد ہی "فارمر اور مزدور" ہے۔

آئیے ہم سب مل کر نیت صاف رکھیں، ایمانداری سے کام کریں،
اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ تاکہ ہمیں اللہ کی رضا بھی ملے۔
اللہ پاک ہم سب کے کاروبار میں، محنت میں اور رزق میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ آمین
جزاک اللہ خیرا

کل والی پوسٹ پر کمنٹ سے تقریباً 4 کمنٹ اٹھائے ہیں۔ ہر کمنٹ پر جواب دینا مشکل ہوتا ہے۔ اس 4 کمنٹ پر جواب دے رہا ہوں پوسٹ ...
01/08/2026

کل والی پوسٹ پر کمنٹ سے تقریباً 4 کمنٹ اٹھائے ہیں۔ ہر کمنٹ پر جواب دینا مشکل ہوتا ہے۔ اس 4 کمنٹ پر جواب دے رہا ہوں پوسٹ کی شکل میں۔ تاکہ اور لوگوں کا بھی بھلا ہو جائے۔_

*سب سے پہلے 2 اہم باتیں یاد رکھیں*
_1. اچھی نسل شرط ہے_۔ _دیسی گائیوں میں بہت کمتر گائے ہوگی جو 15 کلو تک پہنچے گی۔ باقی زیادہ ونڈا دینا نقصان ہوگا۔_ دیسی گائے کو 15 کلو کا ٹارگٹ دے کر ونڈا ضائع مت کریں۔
_2. ونڈا دودھ کے حساب سے دینی چاہیے_۔ اندھا دھند ونڈا ڈالنے سے نقصان ہوگا۔
*سوال 1: "ڈاکٹر صاحب ونڈا دیں تو جانور کو موشن لگ جاتے ہیں"*
_جواب:_
بھائی موشن ونڈے سے نہیں، _اچانک ونڈا بڑھانے سے_ لگتے ہیں۔
جانور کا پیٹ بھی ہماری طرح ہے۔ اگر آپ 1 کلو روٹی کھاتے ہیں اور اچانک 4 کلو کھا لیں تو پیٹ خراب ہوگا نا۔

_حل:_
1. _آہستہ آہستہ بڑھائیں_۔ پہلے دن 500 گرام، دوسرے دن 1 کلو۔ ہر 3 دن بعد 500 گرام بڑھائیں۔
2. _ونڈا 2 ٹائم دیں_۔ سارا ایک ساتھ مت دیں۔ صبح شام آدھا آدھا۔
3. _صاف پانی لازمی_۔ گندا پانی + ونڈا = 100% موشن
4. اگر پھر بھی موشن لگے تو 1 دن ونڈا بند کر کے صرف توڑی دیں۔ اور DCP پاؤڈر 50 گرام دیں۔

*سوال 2: "ونڈا دیں گے تو بچت نہیں ہوگی، خرچہ بڑھ جائے گا"*
_جواب:_
بھائی حساب لگا لیں۔
_مثال:_ 1 کلو ونڈا = 120 روپے۔ اس سے دودھ کم از کم 1.5 لیٹر بڑھتا ہے۔ 1.5 لیٹر دودھ = تقریباً 300 روپے۔
_یعنی 120 لگائیں، 300 کمائیں۔ 180 روپے بچت۔_
اور دوسرا یہ کہ جانور صحت مند اور تیار ہو گا۔ بغیر ونڈے کے جانور بیٹھ جاتا ہے۔
ونڈا خرچہ نہیں ہے بھائی، _سرمایہ کاری ہے_۔
بغیر ونڈے والی گائے 6 لیٹر دیتی ہے۔ اچھی نسل والی 10-12 لیٹر دے گی۔ یہی فرق آپ کا منافع ہے۔
_یاد رکھیں: مہنگی بچھڑی لانے سے پہلے اس کی خوراک کا بندوبست کر لیں۔_
*سوال 3: "گھر پر ونڈا بنانے کا فارمولا اور راشن بتا دیں"*
_جواب:_
جی بالکل۔ 100 کلو ونڈا کا سستا اور اچھا فارمولا یہ ہے۔ 12-15 لیٹر والی گائے کے لیے:
**اجزاء** **مقدار 100 کلو کے لیے** **کام**
**مکئی کرش** 35 کلو توانائی کے لیے
**گندم چوکر** 25 کلو ہاضمے کے لیے
**کھل بنولہ/سرسوں** 25 کلو پروٹین کے لیے
**چینی کا شیره** 5 کلو ذائقہ + توانائی
**منرل مکسچر** 2 کلو ہڈیوں اور دودھ کے لیے
**نمک** 1 کلو پیاس کے لیے
**میٹھا سوڈا** 500 گرام تیزابیت روکنے کے لیے
**DCP** 1.5 کلو کیلشیم فاسفورس
_نوٹ:_ یہ سب مکس کر کے پسوا لیں۔ _فارمولا: روز 2 کلو + ہر 2.5 لیٹر دودھ پر 1 کلو اضافی دیں۔_

*سوال 4: "ونڈا دینے سے میسٹائٹس Mastitis ہو جاتی ہے"*
_جواب:_
بھائی میسٹائٹس ونڈے سے نہیں ہوتی۔ _4 غلطیوں سے ہوتی ہے:_
1. _تھان گندے رکھنا_۔ دودھ نکالنے سے پہلے تھان دھو کر صاف کپڑے سے پوچھیں۔
2. _ایک دم ونڈا زیادہ کر دینا_۔ دودھ اچانک 10 لیٹر ہو جائے گا، تھان سوجھ جائے گا۔
3. _بچہ دینے کے بعد صفائی نہ کرنا_۔
4. *پرانا یا ایکسپائر ونڈا دینا*۔ گیلا، بدبودار، فنگس لگا ہوا ونڈا سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے دودھ میں فنگس جا کر تھان خراب کرتا ہے۔

_حل:_
1. ونڈا دے رہے ہیں تو تھانوں کی صفائی 10 گنا ضروری ہے۔
2. بچہ دینے کے بعد پہلے 15 دن ونڈا بہت آہستہ بڑھائیں۔
3. *ونڈا ہمیشہ تازہ بنوائیں اور خشک جگہ پر بند ڈرم میں رکھیں۔ 15 دن سے پرانا ونڈا مت کھلائیں۔*

*آخر میں گزارش:*
بھائیو ونڈا دشمن نہیں ہے۔ _بے ترتیبی دشمن ہے_۔
_پہلے نسل چیک کریں، پھر دودھ کے حساب سے ونڈا دیں، تازہ ونڈا دیں، ساتھ صفائی رکھیں_۔ انشاءاللہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

_سینئر بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر ان میں کوئی غلطی ہو تو اپنی رائے سے اصلاح کر دیں۔_
M.Nasir vet swabi

"ڈاکٹر صاحب ہم نے تو 15 لیٹر والی گائے نہیں دیکھی؟السلام علیکم بھائیو*سب سے پہلے ایک بات:*  *سارا دن کام کرنے کے بعد اس ...
31/07/2026

"ڈاکٹر صاحب ہم نے تو 15 لیٹر والی گائے نہیں دیکھی؟
السلام علیکم بھائیو
*سب سے پہلے ایک بات:*
*سارا دن کام کرنے کے بعد اس ٹائم فارغ ہو کر* سارے دن کی کارگزاری سامنے رکھتا ہوں۔ جو ٹاپک اچھا لگے اس پر لکھ دیتا ہوں۔ نیت بس یہی ہوتی ہے کہ *"کسی کا تو بھلا ہو جائے"*۔
فرداً فرداً ہر بھائی کو جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے پوسٹ لگا دیتا ہوں۔
*اور ہمارے پیج پر بہت تجربہ کار اور سینئر بھائی بھی موجود ہیں۔ وہ بھی اپنی رائے اور تجربہ ضرور لکھا کریں۔ تاکہ سب کا فائدہ ہو۔*

*اب آتے ہیں اصل بات پر:*
میرا زیادہ تر وزٹ ان فارمر بھائیوں کے ڈیروں پر ہوتا ہے جن کے پاس 3-4 جانور ہوتے ہیں۔ اس سے تھوڑا بہت نفع نکال کر گھر کی چھوٹی موٹی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔
یہ زیادہ تر زمیندار بھائی ہوتے ہیں۔ ساتھ کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں اور فارغ وقت میں جانوروں کو بھی ٹائم دیتے ہیں۔
ان کا جانور پالنے کا طریقہ وہی پرانا ہے جو وراثت میں باپ دادا سے ملا ہے۔
یہ لوگ اپنے گھر کی دودھ کی ضرورت بھی انہی جانوروں سے پوری کرتے ہیں۔
یہی بھائی اکثر پوچھتے ہیں:
*_"ڈاکٹر صاحب! ہم نے تو کبھی 15 لیٹر والی گائے نہیں دیکھی۔ آپ 25-30 لیٹر کی بات کرتے ہیں۔
ہم بھی تو اچھی نسل کی بچھڑی لے کے آتے ہیں۔ مہنگے دام پر۔
لیکن بعد میں وہ کمزور ہو جاتی ہے۔
اور بچہ دینے کے بعد وہ دودھ بھی نہیں دیتی جو اس کا مالک بتا کر بیچتا ہے۔
وہ کہتا ہے اس کی ماں 20 لیٹر دیتی تھی۔ تو پھر وجہ کیا ہے؟"_*

*تو بھائیو وجہ یہ ہے *

*1. نسل + خوراک کا فرق = دودھ کا فرق*
*منڈی والا یا بیوپاری سارے جھوٹ نہیں بولتے۔* اس کی ماں واقعی 20 لیٹر دیتی ہوگی۔
*لیکن* وہاں اسے روز 8 کلو ونڈا + 20 کلو سائیلج + منرل ملتا تھا۔
اور ہمارے پاس آ کر اسے صرف توڑی + کھیت کا چارہ ملتا ہے۔
*2. پانی اور صفائی کا فرق*
بڑے فارم پر گائے کو 24 گھنٹے ٹھنڈا پانی، پنکھا اور پر سکون ماحول ہوتا ہے۔
ہمارے ہاں گرمی میں پانی 1 ٹائم اور سایہ بھی پورا نہیں ہوتا۔
*یاد رکھیں: گرمی = دودھ 40% کم ہو جاتا ہے۔*

*3. پرانا طریقہ بمقابلہ نئی نسل*
باپ دادا کا طریقہ غلط نہیں تھا۔ اس وقت گائے بھی دیسی تھی اور ضرورت بھی کم تھی۔
اب جرسی اور فریزن گائے آ گئی ہیں۔ یہ "AC" والی گائیں ہیں۔
انہیں ٹائم پر ونڈا، ٹائم پر چارہ اور اچھی دیکھ بھال چاہیے۔
* تو حل کیا ہے؟*
آپ نے کاروبار نہیں کرنا، صرف 3-4 جانور پالنے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے۔
بس یہ 3 کام کر لیں۔ انشاءاللہ آپ کی گائے 6 لیٹر سے 10-12 لیٹر پر آ جائے گی:
**کام** **کیسے کریں** **فائدہ**
**1. ونڈا دیں** فارمولا: 2 کلو + ہر 2.5 لیٹر دودھ پر 1 کلو دودھ 3-4 لیٹر بڑھے گا۔ضروری نہیں کہ یہ ونڈا کسی کمپنی کا بنا ہوا ہو۔۔بس متوازن خوراک دینی چاہیے۔اپنے گھر پر بھی بنا سکتے ہیں۔
**2. پانی دیں** 24 گھنٹے ٹھنڈا پانی + گرمی میں 2 ٹائم نہلائیں دودھ گرے گا نہیں
**3. بچے کے بعد توجہ** بچہ دینے کے 15 دن بعد ونڈا آہستہ آہستہ بڑھائیں گائے کمزور نہیں ہوگی
*آخر میں ایک گزارش:*
بھائیو آپ محنتی ہیں۔ آپ غلط نہیں ہیں۔ بس زمانہ بدل گیا ہے۔
*مہنگی بچھڑی لانے سے پہلے اس کی خوراک کا بندوبست بھی کر لیں۔*
*اپنا دیسی طریقہ + تھوڑی سی نئی خوراک = برکت بھی اور دودھ بھی*
_سینئر بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنا قیمتی تجربہ ضرور شیئر کریں۔_
M.Nasir vet swabi

*📢 پردیسی بھائیوں کے نام - کیا پاکستان واپس آ کر ڈیری فارم لگانا صحیح فیصلہ ہے؟*السلام علیکم  زیادہ تر دوست جو سعودی عرب...
30/07/2026

*📢 پردیسی بھائیوں کے نام - کیا پاکستان واپس آ کر ڈیری فارم لگانا صحیح فیصلہ ہے؟*

السلام علیکم
زیادہ تر دوست جو سعودی عرب، دبئی اور دوسرے ملکوں میں 10-15 سال سے نوکری کر رہے ہیں، یہی سوال کرتے ہیں:

*"ڈاکٹر صاحب، اب ہم پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔ تنخواہ تو ٹھیک ہے،کام بھی صحیح جا رہا ہے۔ لیکن اپنوں سے دور ہیں۔ اپنی 20-25 کنال زمین ہے۔ جرسی/فریزن گائے کا چھوٹا فارم لگانا چاہتے ہیں۔ کیا مہینہ 1 لاکھ بچت ممکن ہے؟"*

چلیں سیدھی بات کرتے ہیں 👇

*✅ فائدے - ڈیری فارم کے*
1. *اپنا کاروبار، اپنی عزت*: پردیس کی نوکری سے جان چھوٹ جائے گی۔ اپنے گھر، اپنے لوگوں کے ساتھ رہیں گے۔
2. *شوق + روزگار*: جن کو جانوروں کا شوق ہے ان کے لیے یہ سب سے بہترین کام ہے۔ دل بھی خوش اور کمائی بھی۔
3. *زمین کا فائدہ*: آپ کے پاس اپنی 20-25 کنال زمین ہے۔ یہ سب سے بڑا پلس پوائنٹ ہے۔ کرایہ نہیں دینا، اور اپنا چارہ، ونڈا خود اُگا سکتے ہیں۔ لاگت 40% کم ہو جاتی ہے۔
4. *جرسی/فریزن کا فائدہ*: یہ دونوں نسلیں دودھ اور ریٹ دونوں میں اچھی ہیں۔ جرسی کا دودھ فیٹ زیادہ دیتا ہے، ہوٹل اور گھی والے اچھے ریٹ پر لیتے ہیں۔ فریزن کوانٹٹی زیادہ دیتی ہے۔
5. *1 لاکھ بچت ممکن ہے*: اگر 10-15 اچھی دودھ والی گائیں ہوں، دودھ کا ریٹ اور لاگت کنٹرول ہو، تو مہینہ 80,000 سے 1,50,000 تک بچت لی جا سکتی ہے۔ لیکن محنت لازمی ہے۔

*⚠️ نقصانات / چیلنجز - یہ باتیں ذہن میں رکھیں*
1. *24 گھنٹے کا کام*: یہ 9 سے 5 کی نوکری نہیں۔ گرمی، سردی، عید، جمعہ - ہر دن دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے۔ بغیر ملازم کے مشکل ہے۔
2. *تجربہ ضروری ہے*: سیدھا 10 جانور نہ لائیں۔ پہلے 2-3 جانور سے شروع کریں، سیکھیں، پھر بڑھائیں۔ ونڈا، چارہ، بیماری کا علم ہونا چاہیے۔
3. *دودھ بیچنے کا مسئلہ*: سب سے بڑا مسئلہ۔ اگر دودھ ٹائم پر نہ بکا یا ریٹ گر گیا تو نقصان۔ پہلے سے کسی ہوٹل، دودھ والے یا کمپنی سے ڈیل بنا لیں۔
4. *بیماری اور خرچہ*: 1 گائے بیمار ہو جائے تو 30-40 ہزار کا خرچہ آ سکتا ہے۔ ایمرجنسی فنڈ رکھنا لازمی ہے۔
5. *صبر رکھیں*: فارم سے فوراً 1 لاکھ نہیں نکلے گا۔ پہلے 6-12 مہینے سیٹ اپ اور سیکھنے میں لگ جاتے ہیں۔

*💡 میرا مشورہ - اگر شروع کرنا ہے تو ایسے کریں*
1. *چھوٹے لیول سے شروع*: 3-4 اچھی گھبن جرسی/فریزن گائیوں سے سٹارٹ لیں۔ 10 جانور ایک ساتھ رسک ہے۔
2. *اپنا چارہ اُگائیں*: 20 کنال میں مکئی کا سائیلج اور جنتھر/برسیم لگا لیں۔ ونڈے کا خرچہ آدھا ہو جائے گا۔
3. *ریکارڈ رکھیں*: ہر گائے کا دودھ، خرچہ، دوائی لکھیں۔ بغیر حساب کے فارم نہیں چلتا۔
4. *ویٹ سے رابطہ*: ہر 2 مہینے بعد چیک اپ کروائیں۔ ویکسینیشن ٹائم پر کروائیں۔
5. *جذباتی فیصلہ نہ کریں*: پہلے 3 مہینے پاکستان آ کر کسی کامیاب فارم پر 15 دن کام سیکھیں۔

*🎯 میرا ذاتی تجربہ آپ لوگوں کے ساتھ*
*یہ میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کر رہا ہوں،جیسا ہر کام کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں۔اس طرح جانوروں میں بھی فائدے اور نقصانات بہت ہیں۔میرے ساتھ بھی سٹارٹ میں بہت اتار چڑاو ایا تھا دل بھر ایا تھا۔لیکن آپ جیسے دوستوں اور بھایئوں کے مشوروں سے ٹریک پر آیا۔لیکن اب شکر اللہ کا کہ کام صحیح جا رہا ہے۔ جیسا میں خود کرتا ہوں۔ اگر آپ لوگ مجھ جیسا کرو گے تو انشاءاللہ مثبت رزلٹ آئے گا۔ باقی ہر بندے کی اپنی قسمت ہے... شاید آپ مجھ سے بھی آگے جائیں.یا کام اور بھی خراب ہو جائے.. بس کام شروع کرنے سے پہلے نیت اچھی ہونی چاہیے.اور نیت حلال رزق کمانے کی ہو. باقی اللہ مددگار ہے۔*

اللہ سب کے رزق میں برکت دے۔ آمین

*آپ کی کیا رائے ہے؟ جو بھائی پہلے سے فارم چلا رہے ہیں وہ اپنا تجربہ بھی شئیر کر لے کسی بھائی کا بھلا ہو جائے گا۔اور نقصان سے بچے۔ہم آپ کی رائے کی احترام کرتے ہیں۔

*"5 لیٹر یا 20 لیٹر دودھ؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے"* 🐄💰اکثر لوگ کہتے ہیں:  *"جنگل کے جانور تو ونڈا نہیں کھاتے، پھر بھی تن...
25/07/2026

*"5 لیٹر یا 20 لیٹر دودھ؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے"* 🐄💰
اکثر لوگ کہتے ہیں:
*"جنگل کے جانور تو ونڈا نہیں کھاتے، پھر بھی تندرست ہوتے ہیں"*
چلیں لاجک سے سمجھتے ہیں 👇

*لاجک والی مثال:*
ایک مزدور کو صرف روٹی دے دیں تو وہ کام تو کرے گا، لیکن اس کی صحت کمزور ہو جائے گی۔
وہ کام بھی کرے گا لیکن اتنا نہیں جتنا اچھی خوراک والا مزدور کرے گا۔

بالکل ایسے ہی جانور کا حساب ہے۔

---

*جنگل کا ماحول vs فارم کا ماحول*

*جنگل کا ماحول:*
جانور آزاد ہوتا ہے۔ دن بھر چلتا پھرتا ہے۔ خود 20 قسم کی جڑی بوٹیاں، پتے اور جڑیں چن کر کھاتا ہے۔
اس سے کوئی دودھ نہیں لیتا۔ نہ روز بچہ لیتے ہیں۔ اس کا کام صرف زندہ رہنا ہے۔

*فارم کا ماحول:*
جانور ایک جگہ بندھا ہوتا ہے۔ ہم اسے جو دیں گے وہی کھائے گا۔
ہم اس سے روز 15-20 لیٹر دودھ لیتے ہیں۔ ہر سال بچہ بھی لیتے ہیں۔
یعنی ہم اس سے مسلسل "محنت" لیتے ہیں۔

*چرتا جانور اور فارمی جانور میں فرق*

*1. چرتا/جنگلی جانور*
آزاد ہے، خود خوراک ڈھونڈتا ہے۔ اس سے پیداوار نہیں لیتے۔
اس لیے یہ تھوڑے چارے پر بھی گزارا کر لیتا ہے۔

*2. فارمی/گھریلو جانور*
بندھا ہوا ہے، ہماری خوراک پر ہے۔ ہم اس سے دودھ اور بچے کی پیداوار لیتے ہیں۔
اب بتائیں، جو جانور اتنی محنت کرے اسے صرف چارہ کافی ہوگا؟

*تو ونڈا کیوں ضروری ہے؟*
چارے میں صرف پیٹ بھرنے والا "ریشہ" ہوتا ہے۔
ونڈے میں *پروٹین، انرجی، منرل اور وٹامن* ہوتے ہیں۔

جب جانور دودھ دے گا تو اس کی باڈی میں کمی آئے گی۔ وہ کمی پوری کرنے کے لیے ونڈا لازمی ہے۔ ورنہ جانور کمزور، بچہ کمزور اور دودھ کم ہو جائے گا۔

*نتیجہ صاف ہے:*
*جنگل کا جانور = صرف زندہ رہتا ہے*
*فارم کا جانور = منافع دیتا ہے*

اگر آپ 5 لیٹر دودھ پر خوش ہیں تو صرف چارہ دیں۔
اگر 20 لیٹر چاہیے تو *چارہ + ونڈا + منرل* لازمی دیں ✅

*Swabi Jersey Breed Corner*
صحیح خوراک = زیادہ پیداوار = زیادہ منافع

آپ کی رائے کیا ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں 👇
` `

Address

Swabi
DAGI

Telephone

+923139888983

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi jersey breed corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share